Friday, April 19
Shadow

دیہی ترقیاتی اسکیم برائے آ زاد جموں وکشمیر

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں چھوٹے کسانوں کی مالی معاونت کے ذریعے 300 ڈیری یونٹس کا قیام عمل میں لا رہا ہے۔

قرض کا مارک اپ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر ادا کرے گا۔سکیم / پروجیکٹ کا بنیادی مقصد پرائیویٹ سطح پر موجودہ مال مویشی کی پیداوار کو بڑھانا، ترقی دینا اور پیداوار کو بڑھا نے کیلئے نئے نئے طریقے متعارف کروانا ہے۔

شرائط و ضوابط

دائرہ کار: اس اسکیم کا دائرہ کار زرعی ترقیاتی بینک مظفرآباد زون کی تمام شاخوں / برانچوں تک ہو گا۔

قرض کی اہلیت

لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر کا سفارش کردہ کسان ہی یہ قرضہ لینے کا مجاز ہو گا۔

مطلوبہ دستاویزات

  • کمپیوٹر ائز ڈشناختی کارڈ کی نقل
  • لون کیس فائل / کتابچہ
  • زرعی پاس بک / فرد جمعبندی
  • دوعدد تصاویر

قرضے کی حد

محکمہ میں رجسٹرڈ کسان اس سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ دس لاکھ تک قرض حاصل کر سکیں گے، جو پانچ جانوروں کیلئے بحساب دو لاکھ روپے فی جانور ہو گا۔

ضمانت / سکیورٹی

زیرِ ملکیت و قبضہ زرعی اراضی و دیگر قا بلِ قبول ضمانتیں ۔

قرض کی مدت

اس سکیم کی مدت عرصہ پانچ سال ( 60ماہ)تک ہو گی۔

قرضہ کے اخراجات

بمطابق مروجہ بینک چارجز

قرض کی منظوری

سکیم کے تحت برانچ مینیجر/ چیف مینیجر دس لاکھ تک قرضہ منظور کرنے کے مجاز ہوں گے

قرض کی وصولی کا جدو ل

قرض کی وصولی قرض ملنے کے چھ ما ہ بعد سے سہ ماہی اقساط میں پانچ سالوں میں کی جائے گی

شرح مارک اپ

محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آزاد کشمیر طے شدہ شرح کے مطابق مارک اپ ادا کرے گا۔ تاہم قرض کی عدم ادائیگی کی  صورت میں کسان باقی ماندہ اضافی مدت کا مارک اپ خود ادا کرے گا۔

انشورنس


تمام جانوروں کی باقائدہ انشورنس ہو گی۔ ڈیری /لائیوسٹاک انشورنس سکیم کے تحت پریمیم کی رقم بینک ادا کرے گا

جانچ پڑتال


بینک اور محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا عملہ ملکر اس پروجیکٹ /سکیم کی جانچ پڑتال کریں گے۔

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact