گلوبل وارمنگ اسی شدت سے جاری رہی تو کرہ اراضی کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے
ڈاکٹر بصیر الدین، سرفراز علی، راجہ امیر، بصیرتاجور،اختر نعیمی حافظ نصیر اور دیگر کا خطاب
اٹھمقام وادی نیلم
ماحولیات کے ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ اگر گلوبل وارمنگ اسی شدت سے جاری رہی تو کرہ اراضی کی بقا خطرے میں پڑ سکتی ہے – ماحولیات سے منسلک خطرات کو اجاگر کر نے کے لئے میڈیا اہم کر دار ادا کر سکتا ہے – ان خیالات کااظہار پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام“ماحولیات کی رپورٹنگ: ڈیجیٹل دور میں“کے موضوع پر یہاں ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوۓ ماہر ین ماحولیات اور ابلاغیات نے کیا -تربیتی ورکشاپ میں ماہرماحولیات ڈاکٹر بصیرالدین قریشی اور لاہور سے خصوصی طور پر آئے ہوۓ ماحولیاتی  ابلاغیات کے ماہر سرفراز علی نے لیکچر دیے – پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے نمائندے نصیر الدین مغل کے علاوہ مقامی سماجی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اوردانشوروں نے بھی خطاب کیا جن میں راجہ امیر عبدالبصیر تاجور،راجہ امیر خان, احسان شیخ ،بنارس بلوچ،عادل شہزاداقبال اختر نعیمی،عبادت علی،تنزیل الرحمن اور دیگر شامل تھے – ورکشاپ کے شرکا میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے-

ماحولیاتی  ابلاغیات کے ماہر سرفراز علی

ڈاکٹر بصیرالدین قریشی

 ماہر ماحولیات ڈاکٹر بصیر الدین قریشی نے اپنے لیکچر میں بتایا کہ جنگلات کے کٹاؤ، صنعتی فضلے، انسانی آبادی اور ماحول دشمن طرز زندگی سے مختلف حیاتیاتی نظاموں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے-آج کرہٴ ارض کو مختلف ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے،لہٰذا ہر انسان کو قدرتی آفات، گلوبل وارمنگ، سردی اور گرمی کی زیادتی اور اس جیسے دیگر ماحولیاتی مسائل کے بارے میں لازمی شعور ہونا چاہیے- ماحولیاتی کنسٹلنٹ سرفراز علی نے کہا کہ موسمییاتی تبدیلیوں کے بارے میں عواممیں شعور کی بیداری میں میڈیا اہم کر دار اداکر سکتا ہے – انھوں نے کہا کہ مقامی آبادیاں امداد باہمی کے تحت سماجی اورماحولیاتی مسائل کا حل تلاش کریں – ماحول دوست طرززندگی اور پائدار ذرائع توانائی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہکن اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے -پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے نمائندے نصیر الدین مغل نے اعلان کیا اس نوعیت  کی تربیتی ورکشاپ دیگر علاقوں میں بھی منعقد کی جائین گی تاکہ عوام میں ماحولیاتی مسائل کے بارے میں شعور پیدا ہو – عبدالبصیر تاجور،راجہ امیر خان, احسان شیخ بنارس بلوچ,عادل شہزاد اقبال اختر نعیمی۔عبادت علی۔تنزیل الرحمن اوردیگر نے کہا کہ وادی نیلم قدرتی وسائل سے مالا مال خطہ ہے جنھیں پائدار طریقے سے ترقی دینے اور عوام کی ترقی کے لیےبروۓ کار لانے کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact