تربیتی مرکز برائے خواتین۔ لوہار بیلہ

خواتین کی سرگرمیوں کا احوال

پریس فار پیس فاؤنڈیشن (یو کے ) کے ایمپاورنگ ویمن پراجیکٹ کے پائلٹ فیز کی لانچنگ کے موقع پر رمضان المبارک اور عید کی مناسبت سے مقامی ہنر مند خواتین کے تیار کردہ ملبوسات خرید کر مستحق لوگوں کو عطیہ کرنے کی مہم شروع کی گئی، جس میں ملک بھر اور بیرونِ ملک سے مخیر حضرات نے بھرپور تعاون کیا۔

جن خواتین کو پریس فار پیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام تربیت دی گئی ہے، ان کے تیار کردہ ملبوسات کو مقامی اور ملکی سطح پر انتہائی پسندیدگی سے دیکھا اور سراہا گیا۔

مقامی خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشرے اور خاندان کی فعال ارکان بنانے اور خود کفیل بنانے کا ماڈل پریس فار پیس فاونڈیشن نے لانچ کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر سے آن لائین شاپنگ کے ذریعہ مقامی طور پر تیار کردہ ( Made in Azad Kashmir) ملبوسات خریدے جاسکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں کیش آن ڈیلوری کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ روبینہ نازپراجیکٹ منیجر پریس فار پیس فاونڈیشن ضلع باغ۔

باغ ( پی ایف پی نیوز )
ہنر مند خواتین ایک قومی سرمایہ ہیں جو ہنر سیکھ کر اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں اور خاندان کی آمدنی میں اضافہ کر کے اپنے معاشی مسائل کم کر سکتی ہیں –

پریس فارپیس فاونڈیشن خواتین کی پیشہ ورانہ تربیت اور ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ گی -ان خیالات کا اظہار پریس فار پیس فاؤندیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے ویمن ووکشنل سنٹرناڑشیر علی خان  سے تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفیکٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کیا –

پریس فار پیس پائیدار انسانی ترقی ،دیرپا امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں غیرمنافع بخش،غیر سرکاری تنظیم اور ہر قسم کے امتیازات سے ماورا ادارہ ہے ۔ اگرچہ ادارے کے بانیوں میں بیشتر ذرائع ابلاغ سے وابستہ تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وکلاء، ماہرین تعلیم،ٖخواتین ، نوجوان اور دیگر متحرک شعبوں کے لوگ شامل ہو چکے ہیں جو رنگ،نسل،مذہب،علاقہ اور دیگر امتیازات سے پاک معاشرے کے حصول کے لیے اپنے حصے کی شمع جلانے کا عزم رکھتے ہوئے ہم خیال اداروں،تنظیموں اور افراد سے مل کرہمہ گیرسماجی تبدیلی کے سفر میں مصروف عمل ہیں۔

 ماحولیاتی آلودگی، بے روزگاری، غربت، بھوک اور افلاس، ناخواندگی، ناانصافی، استحصال اور جنسی تشدد وغیرہ ایسے مسائل ہیں جن سے دُنیا کا ہر ملک نبردآزما ہے۔

ہمارا مشن پوری دنیامیں بالعموم اور بالخصوص ریاست جموں وکشمیر کی تمام اکایؤں میں پائیدار انسانی ترقی اور محفوظ طریق زندگی کے لیے موافق ماحول کا قیام ہے جس کاحصول افراد،طبقات اور اداروں کو مطلوبہ علم،پیروکاری اور تحقیق و تربیت کی فراہمی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact