پریس فار پیس پائیدار انسانی ترقی ، دیرپا امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں غیرمنافع بخش، غیر سرکاری اور ہر قسم کے امتیازات سے ماورا ادارہ ہے ۔

  پریس فار پیس اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ہم خیال افراد، اداروں اور تنظیموں کے ساتھ اشتراک کار کی پالیسی پر گامزن ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کامیاب مہمات اور منصوبے ہماری اس سوچ کی پائیداری کےعکاس ہیں -ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ معاشرے میں ترقی اور سدھار کسی ایک تنہا تنظیم اور ادارے کی کوششوں سے ممکن نہیں۔ بلکہ اس میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا حصہ ادا کرنا ہے ۔اور پریس فار پیس کی تمام سرگرمیاں معاشرےمیں خیر بانٹنے اور خدمت انسانی کے لئے اپنا حصہ ادا کرنے کی ایک ادنی اور مخلصانہ کوشش ہے۔

اگر آپ پریس فار پیس کے رضا کار کی حیثیت سے کام کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے ہوئے لنک پر کلک کریں اور ہمارا رجسٹریشن فارم پُر کردیں۔ آپ کا فارم موصول ہوتے ہی ہم آپ سے رضاکارانہ خدمات کے حصول کے لیے بذریعہ ایل میل یا واٹس اپپ رابطہ کریں گے.

https://us1.list-manage.com/survey?u=58ac976426a3531c1a82b85a5&id=36cbab8038