Saturday, April 20
Shadow

برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیاء – لارڈ احمد کی پاکستان آمد

برطانوی وزیرِ مملکت برائے جنوبی ایشیاء اور کامن ویلتھ اور تنازعات میں جنسی تشدد کی روک تھام کے لیےبرطانوی وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی لارڈ )طارق( احمد آف ومبلڈن اپنے دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اُن کے دو شہروں پر محیط اس دورے سےبرطانیہ اور پاکستان کے مابین دوستی کو مزید تقویت ملے گی۔

اس دورے کے دوران لارڈ احمد کی پاکستانی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ اعلٰی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدھری محمد سرور سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران لارڈ احمد موسمیاتی تغیرسمیت عالمی طور پر درپیش آزمائشوں سے نمٹنے کے لیے ہماریمنفرد دو طرفہ شراکت داری کے مزید استحکام کی اہمیت، کووڈ – 19 سے متعلق حکمتِ عملی اور برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کے حجم میں ممکنہ اضافےجیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ برطانیہ اس سال کے آخر میں اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی پر اجلاس ‘COP26’کی میزبانی کر رہا ہے۔برطانیہ کے بہتری کے علم بردارکردار کے فروغ کے لیے وزیرِ مملکت مختلف مذہبی رہنماؤں بشمول اقلیتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وبائی بیماری کے آغاز کے بعد لارڈ احمد کا یہ دورہ کسی برطانوی وزیر کا پہلا باقاعدہ دورہ ہے۔ یہ دورہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر کیے جانے والے حالیہ وڈیو خطاب کے فوراً بعد کیا جارہا ہے۔اس خطاب کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے مابین بذریعہ فون گفتگوبھی ہوئی تھی۔

لارڈ احمد نے کہا، “پاکستان میرے دل اور پس منظر سے قریب ایک ملک ہے۔ میرےپچھلے دورہ پاکستان کے بعد سے اب تک دنیا میں بہت تبدیلیاں عمل پذیر ہو چکی ہیں۔کووڈ – 19 کیوجہ سے ہونے والے نقصانات اور ان دوریوںنے ہم سب کو متاثر کیا ہے۔لیکن یہ وبائی بیماری ہمیں قریب بھی لائی ہے۔ عالمی آزمائشوں سے نمٹنے کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں اپنے دورے کے دوران ہماری اس بین الاقوامی دوستیکو استعمال کرتے ہوئےموسمی تغیر سے تحفظ ، ہمارےدونوں عظیم ممالک کے لئے زیادہ خوشحالی کے ساتھ بہتر طور پر از سرِ نو تعمیر ، ہمارے تمام لوگوں کا کووڈ – 19 سے تحفظ، لڑکیوں کے لیے ضروری تعلیم کے حصول کو یقینی بنانے اور نفرت اورتعصب کے خلاف ڈٹکر نبرد آزماہونے جیسے موضوعات پر تباد لہ خیالکرنے کا خواہش مند ہوں۔

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact