Friday, April 19
Shadow

تسنیم جعفری – مصنف ، ناول نگار ، کہانی کار – لاہور

تسنیم جعفری 

تسنیم جعفری پاکستان میں بچوں کے ادب کے معتبر ترین ناموں میں شمار ہوتی ہیں – وہ ایک معروف لکھاری ایوارڈ یافتہ ادیب اور ادب اطفال کی مخلص سرپرست  ہیں

تسنیم جعفری کی ویب سائٹ

www.tasneemjafri.com

ادیب نگر کی بانی اور سرپرست

انھوں نے فیس بک پر فروغ ادب کے لئے ادیب نگر کے نام سے ایک گروپ بھی شروع کر رکھا ہے جس کے زیراہتمام نوجوان لکھنے والو ں کی حو صلہ افزائی کے لئے انعامات بھی دیے جاتے ہیں – ملک کے ہزاروں ادیب، شعرا،ایڈیٹرز اور ادب دوست قارئین اس کے ممبر ہیں

تسنیم جعفری کے ایوارڈ

پریس فار پیس ایوارڈ  فار چلڈرن لٹریچر 2021

معمار وطن ایوراڈ 2019 برائے ادب

معمار وطن ایوراڈ ملا 2020برائے ادب

اخوت ادبی ایوارڈ 2020

ابابیل ادبی ایوارڈ 2020

یو بی ایل لٹریری ایوارڈ 2022/3

 
Dr Amjad Saqib Award

تسنیم جعفر ی  ایوار ڈ کا اجرا

  محترمہ تسنیم جعفر ی نے بچوں کے ادیبوں کی حوصلہ افزائی کے لئے “تسنیم جعفری ایوارڈز” بھی شروع کئے

اس سلسلے کے پہلے ایوارڈز 2019 کی بین الاقوامی ادب اطفال کانفرنس میں دیئے گئے، دوسرے ایوارڈز اکتوبر  2020 کی ادب اطفال کانفرنس میں دیئے گئے۔ 

تسنیم جعفری دوسروں کی نظر میں

علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کی طالبہ جویریہ خان نے ایم فل اردو کی تعلیم کے دوران ایک تحقیقی مقالہ،“تسنیم جعفری کی ادبی خدمات: تحقیقی اور تنقیدی جائزہ“مکمل کیا جس میں ان کی شخصیات فن کا تفصیلی علمی جائزہ لیا گیا ہے

 

کتابیں

تسنیم جعفری – بطور سائنس فکشن رائٹر

تسنیم جعفری کہتی ہیں آج کل سب کچھ لکھا جا رہا ہے اور ہر موضوع پر لکھا جا رہا ہے،لیکن بچوں کے لئے بہت کم لکھا جا رہا ہے اور سائنسی موضوعات پر اس سے بھی کم۔مجھے اس بات کا ہمیشہ شدت سے احساس رہا ہے کہ ملک میں سائنسی ترقی، سائنسی رویہ اپنائے بغیر نہیں ہو سکتی۔میں خود بھی جب سائنس کی طالبہ تھی تو یہ اندازہ ہوا کہ سائنسی مضامین کو ایک ہوّا سمجھ کر پڑھا جاتا تھا،عام تاثر یہی ہوتا ہے کہ سائنسی مضامین پڑھنا بہت مشکل کام ہے جو ٹیوشن پڑھے بغیر سمجھ نہیں آ سکتے۔پھر جب میں نے ٹیچنگ شروع کی اور میرے پاس جو کوئی بھی سائنس کے مضامین پڑھنے آتا تھا تو میری کوشش یہی ہوتی تھی کہ اس کو بہت آسان الفاظ میں سمجھاؤں۔سائنس دراصل ایک رویہ ہے جس کو اپنائے بغیر ملک میں سائنسی ترقی ممکن نہیں۔اس کے علاوہ ایک بہت بڑا ایشو ماحولیاتی آلودگی کا ہے جس کا ہمیں من حیث القوم سامنا ہے،اس کی اہمیت کو بھی سمجھنے کی بہت ضرورت ہے کیونکہ اس کو سمجھے بغیر ہم اس سے چھٹکاراحاصل کرنے کی کوشش نہیں کر سکتے۔

تسنیم جعفری بحیثیت آرٹسٹ

تسنیمُ جعفری کے مطابق آرٹ ان کا  پہلا جنون ہے، جب سے ہوش سنبھالا خود کو آرٹسٹ ہی محسوس کیا ہے -وہ ہر طرح کے  تخلیقی کام کرتی ہیں وہ  نہ صرف پینٹنگز بناتی ہیں بلکہ گھر کی چیزیں بھی پینٹ کرلیتی ہیں – مگر ادبی اور تعلیمی  سرگرمیوں کی وجہ سے پینٹنگ کو زیادہ وقت نہیں دے سکی ہیں

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact