Tuesday, April 16
Shadow

تسنیم جعفری کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تحریری مقابلے کا اعلان

اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں معروف لکھاری، ادیبہ اور مصنفہ محترمہ تسنیم  جعفر ی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نوجوان اہل قلم کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کا اعلان کر دیا گیا ہے – پریس فارپیس فاؤنڈیشن یوکے نے  ادب اور مثبت اقدار کے فروغ کے لئے سماجی ذرائع ابلاغ  پر کوشاں گروپ“ ادیب نگر“ کے اشتراک سے اس تحریری مقابلے کا انعقاد کیا  گیا ہے – ادیب نگر ان دنوں اپنی سالگرہ کی تقریبات کا بھی انعقاد کر رہا ہے –

تحریر ی مقابلے کا عنوان 

– تحریر ی مقابلے کا مرکزی عنوان“ تسنیم جعفری: میری نظر میں“ہے جس کا مقصد  محترمہ تسنیم جعفر ی کی زندگی اور ادبی اور تخلیقی پہلوؤں کو اجاگر کرنا  اور نوجوانوں میں  ماحولیات  اور  سائنسی   موضو عات میں دلچسپی پیدا کرنا ہے 

مقابلے میں مزید ذیلی موضوعات کو بھی شامل  کیا گیا ہے – جن میں درج ذیل شامل ہیں :- 

تسنیمُ جعفری بطور کہانی نویس 

تسنیمُ جعفری بطور ناول نگار 

تسنیمُ جعفری بطور مصور

تسنیم جعفری بچوں/ طالب علموں کی نظر میں 

تسنیم جعفری ایک تاثراتی تحریر 

تسنیم جعفری ادبی خدمات 

تسنیم جعفری – کولیگ کی حثییت  سے 

تسنیم جعفری my sibling 

ایک نظم تسنیم جعفری کے نام 

تسنیم جعفری: پیاروں کی نظر میں (گھر والوں کے انٹرویوز پر مبنی تحریر)

تسنیم جعفری: اپنی نظر میں (مصنفہ کا خاص انٹرویو)

علاوہ ازیں کوئی بھی لکھاری محترمہ تسنیم جعفری کی ادبی خدمات کے بارے میں اپنی مرضی کا موضوع بھی چن سکتا ہے –

الفاظ کی حد: 

مضامین پانچ / چھ سو الفاظ پر مشتمل ہوں البتی  محترمہ تسنیم جعفری کے ادبی و تخلیقی کام  کے کسی خاص پہلوپر لکھے گئے  مضامین میں الفاظ کی کوئی قید نہیں –

آخری تاریخ 

آرٹیکل دینے کی آخری تاریخ 25 جون  2021

انعامات اور سرٹیفکیٹ 

مقابلے کے تمام شرکا کو سرٹیفکیٹ دے جائیں گے – منتخب مضامین کو انعامات بھی دیے جائیں گے – 

مضامین بھیجنے کا طریقہ 

مضامین اردو کمپوزنگ یونی کورڈ / ورڈ فایل میں درج ذیل ای میل ایڈریس پر بھیجے جائیں – 

info@pressforpeace.org.uk

مقالہ نگار متعلقہ مواد کے لئے مصنفہ  کی پندرہ سے زائد  کتب سے بھی رہنمائی لے سکتے ہیں – تحقیقی نوعیت کی تحریروں کو ترجیح دی جاۓ گی-

تسنیم جعفری کی تصانیف 

۔ماحول سے دوستی کیجئے 

۔مریخ سے ایک پیغام 

۔لڑکیوں کی الف لیلی 

۔بچوں کئ الف لیلی 

۔پریوں کی الف لیلی 

۔جانوروں کی الف لیلی 

۔ میرے وطن کی یہ بیٹیاں 

۔ لے سانس بھی آہستہ 

۔مریخ کے مسافر 

۔روبوٹ بوبی 

۔ پیوستہ رہ شجر سے 

۔تھانگ شہزادی کی کہانی 

۔مخلص دوست 

۔زندگی خوبصورت ہے 

۔چھوٹو میاں

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact