خواتین کیلیے فنی تعلیم کی اہمیت/ تحریر: روبینہ ناز
تحریر: روبینہ ناز دور حاضر میں عورتوں کے لیے فنی اداروں کا قیام انتہائی ضروری ہے۔کسی بھی ملک و معاشرے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی تمام شعبوں میں مردوں کا ساتھ دیں۔شہروں میں تعلیمی اداروں اور سہولیات کی وجہ سے پڑھنا آسان ہے مگر دیہاتوں میں خاص کر دور دراز علاقوں میں تعلیمی اداروں کا فقدان ہے جسکی وجہ سے بچیاں اپنی تعلیم آگے جاری رکھنے سے قاصر ہوتی ہیں اور وہ اپنی تتعلیم ادھوری چھوڑ دیتی ہیں یوں سمجھیں آدھی عورتوں کی پڑھائی بھی ضائع ہوجاتی ہے کیونکہ دور دراز علاقوں میں بڑے سکول و کالج نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم ادھوری رہ جاتی ہے اور ساتھ کوئی فنی مرکز بھی نہیں ہوتا جس سے علاقے کی عورتیں کچھ سیکھ سکیں۔۔۔کہا جاتا ہے کہ ایک فرد کی تعلیم ایک فرد کو ہی فائدہ دیتی ہے جب کہ ایک عورت کی تعلیم پورے خاندان کو فائدہ دیتی ہے اس میں کوئی دو راۓ نہیں کہ بچے کی پہل...