Friday, April 26
Shadow

Tag: International Women's Day 2021

آٹھ مارچ کا نوحہ، ربیعہ فاطمہ بخاری

آٹھ مارچ کا نوحہ، ربیعہ فاطمہ بخاری

آرٹیکل
تحریر : ربیعہ فاطمہ بخاری آٹھ مارچ کی آمد آمد ہے۔ مارچ اور اپریل کبھی بہار کا استعارہ ہوا کرتے تھے، پھولی ہوئی سرسوں کے سنہرے کھیتوں سے مُزیّن، رنگارنگ پھولوں پہ اُمڈتی بہار اور اُن کی خوشبو کا جادو فضا میں ہر سو پھیلا ہوا، بادِ صبا اور نسیمِ مُشکبار سے آراستہ، فضا بسنتی چولا اوڑھے ہوئے لہکتی اور مہکتی محسوس ہوتی، شعراء کے تخیّل کو ان رنگین نظّاروں سے مہمیز پہنچتی اور خوبصورت کلام تخلیق کئے جاتے، نثر نگاروں کے مزاج بہار کی خوشبو سے بوجھل ہو کے لطیف ترین تحاریر صفحہء قرطاس پہ بکھیرنے کا سبب بنتے، ہر سو بادِ بہاری سُبک خرامی سے بہتی محسوس ہوتی۔ لیکن۔۔۔۔!! پھر یوں ہوا کہ وطنِ عزیز میں ایک نئی لیکن مسموم ہوا چل پڑی، جس نے بہار کی خوشبو، اُس کا اُجلا پن، اُسکی شگُفتگی، اُس کی نرمی، اُس کی ملائمت، اُس کی رنگینی سب کُچھ نگل لیا، باقی بچا تو ازل سے ایک دوسرے کے دُکھ درد کی ساتھی، ایک دوسرے ...
کشمیری خواتین کی رول ماڈل کون ہیں؟

کشمیری خواتین کی رول ماڈل کون ہیں؟

Videos, شخصیات, پریس فار پیس, ہماری سرگرمیاں
ہمارا ایمان ہے کہ اللہ جل جلالہ نے نسل آدم کے اچھے اور برے اعمال کا حساب اور اس کے مطابق جزا و سزا کا میزان اور جنت و دوزخ کا حکم بلا تخصیص صادر فرمایا ہے ۔اللہ کے ہاں جنت و دوزخ کا مردوں اور عورتوں کے لیے الگ الگ اہتمام نہیں ہے ۔اگر عورتوں اور مردوں کے لیے جنت و دوزخ کا نظام ایک ہی ہے تو پھر ہم عورتیں اور مرد یکساں طریقے سے اپنی زندگی کو ایک جیسے بہترین اسلوب میں کیوں نہیں گزارتے ! لہذا آج کے یوم خواتین پر میری آدم و حوا کی بیٹیوں اور اپنے وطن کی ماؤں بہنوں سے یہی گزارش ہے کہ اللہ کی منشا اور اس کی بنائی ہوئی قرآن وسنت کی حدود کے مطابق پوری قوت،تمام تر صلاحیتوں اور بھر پور خود اعتمادی سے اپنی قیمتی زندگی کی شاندار منصوبہ بندی کریں۔ اور جرات حوصلہ مندی ،اخلاق حسنہ اور محبت و مروت ،جانثاری اور محنت کے پھولوں کی خوشبو میں اپنا دامن بھر کر بھرپور زندگی گزاریں ۔ماں پاپ،سسرال اور بزرگو...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact