Thursday, April 18
Shadow

Tag: ڈاکٹر ساجد خاکوانی

پانی:ضمانت حیات / ڈاکٹر ساجد خاکوانی

پانی:ضمانت حیات / ڈاکٹر ساجد خاکوانی

آرٹیکل
ڈاکٹر ساجد خاکوانی drsajidkhakwani@gmail.com                ”پانی“اللہ تعالی کی بہت بڑی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ ”وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ کُلَّ شَیْءٍ حَیٍّ اَفَلَا یَؤْمِنُوْنَ“(۱۲:۰۳)ترجمہ:اورہم نے پانی سے ہرزندہ چیزپیداکی،کیاوہ(ہماری اس خلاقی کو)نہیں مانتے؟“پانی سے پیدائش اور پانی سے ہی بقائے حیات ہے۔بچہ ماں کے پیٹ میں پانی میں ہی تیرتارہتاہے اور پھراس دنیامیں وارد ہوتاہے۔زمین سے اگنے والی کل نباتات پانی سے تخلیق ہوتی ہیں،اگرپانی میسر نہ آئے تو زراعت تودم ہی توڑ دے۔قدرت نے زمین اور اہل زمن کے لیے پانی کی فراہمی کاایک شاندارنظام تخلیق کیاہے اور اسے اس طرح خود کار طریقے سے چلادیاہے کہ دیکھنے والے کی عقل دنگ رہ جاتی ہے۔سچ ہے کہ اللہ تعالی بہترین خلاق ہے۔ تیزدھوپ کی ...
نسلی تفاخرات اوران کا خاتمہ/ ڈاکٹر ساجد خاکوانی

نسلی تفاخرات اوران کا خاتمہ/ ڈاکٹر ساجد خاکوانی

آرٹیکل
ڈاکٹر ساجد خاکوانی                 ”تمام انسان آدم علیہ السلام کی اولاد ہیں اور آدم مٹی سے بنے تھے“،یہ الفاظ محسن انسانیت ﷺ نے اس وقت فرمائے جب وہ میدان عرفات میں آخری حج کے موقع پر ایک لاکھ سے زائدانسانوں سے مخاطب تھے۔یہ الفاظ فرماکر تاریخ انسانی میں سب سے پہلے آپ ﷺ نے نسلی تفاخرات کا خاتمہ کیا۔انسانیت کا آغازحضرت آدم اور اماں حوا علیھماالسلام سے ہوا۔جس طرح ایک گھر میں کوئی نسلی امتیاز نہیں ہوتااور سب ہی ایک نسل یاایک خاندان یا ایک ہی قبیلے کے ہوتے ہیں اسی طرح سب سے پہلے انسانی گھرانے میں بھی کوئی نسلی امتیاز نہ تھا۔وقت کے ساتھ ساتھ نسل آدم بڑھتی چلی گئی اوردیگر گمراہیوں کے ساتھ ساتھ نسلی تفاخر بھی اس قبیلے میں درآیا۔ابلیس نے جہاں شرک،بت پرستی،ہم جنسیت وسفلی بے راہ روی،تکبر اور ناپ تول میں کمی جیسے مکروہ افعال ...
سماجی انصاف اوراسکے تقاضے ۔ ڈاکٹر ساجد خاکوانی

سماجی انصاف اوراسکے تقاضے ۔ ڈاکٹر ساجد خاکوانی

آرٹیکل
 اللہ تعالی نے کل انسانیت کو ایک آدم علیہ السلام کی نسل سے جنم دے کر پہلے دن سے ہی سماجی انصاف کی بنیاد رکھ دی تھی۔اسی بات کو قرآن مجید نے یوں بیان کیا کہیٰٓأَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا َربَّکُمُ الَّذِیْ خَلَقَکُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَۃٍ وَّ خَلَقَ مِنْہَا زَوْجَہَا وَ بَثَّ مِنْہُمَا رِجَالًا کَثِیْرًا وَّ نِسَآءً(۴:۱) ترجمہ ”لوگو اپنے رب سے ڈرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیااور اسی جان سے اس کا جوڑا بنایا،اور ان دونوں سے بہت سے مر وعورت دنیامیں پھیلا دیے“(سورۃ نساء،آیت1)۔اور اسی سماجی انصاف کو محسن انسانیت ﷺ نے اپنے آخری خطبے میں یوں بیان کردیا کہ تم سب ایک آدم علیہ السلام کی اولاد ہواور آدم علیہ السلام مٹی سے بنے تھے پس کسی عربی کو کسی عجمی پر کوئی فضیلت نہیں اور کسی عجمی کو کسی عربی پر کوئی فضیلت نہیں سوائے تقوی کے کیونکہ اللہ تعالی نے فرمایا یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقْنٰکُم...
5فروری یوم یکجہتی کشمیر۔ ڈاکٹر ساجد خاکوانی

5فروری یوم یکجہتی کشمیر۔ ڈاکٹر ساجد خاکوانی

آرٹیکل
ڈاکٹر ساجد خاکوانی  5 فروری یوم یکجہتی کشمیر۔ یہ دن ان مظالم کی یاد دلاتا ہے جو مقبوضہ کشمیر کے مسلمانو ں پر ڈھائے جار ہے ہیں۔ بھارت کے زیرِقبضہ جموں و کشمیرمیں عوام پر ظلم ،زورزبردستی اور ننگ انسانیت مظالم کے باب رقم کیے جا رہے ہیں ۔۔ مسلمان اور دیگرمذاہب کے پیروکار جہاں براہ راست ظالم حکومت کی چیرہ دستیوں کاشکارہیں وہاں بھارتی حکمرانون کے ہم مذہب چھوٹی ذاتوں کے ہندوبھی ان کے نسلی تعصب کابدترین شکارہیں۔ سیکیورٹی کے ادارے جس نوجوان کو چاہے گھروں سے اٹھاکر غائب کردیتے ہیں۔ انہیں سالہا سال تک عقوبت خانوں زیرحراست رکھ کر بدترین حیوانی تشددکیاجاتاہے۔ ان نوجوانوں کے لواحقین قبرکی دہلیزتک اپنے پیاروں کاانتظارکرتے کرتے ہمیشہ کی نیند سوجاتے ہیں لیکن ریاست کاکوئی ادارہ ان کی دادرسی کرنے کو تیارنہیں ہوتا۔ ان حالات میں بہت خوش قسمت نوجوان ہوتے ہیں جن کے کٹے پھٹے اور ستم رسیدہ لا...
خاتون جنت:حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا

خاتون جنت:حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا

آرٹیکل
 (20جمادی الثانی،یوم پیدائش کے حوالے سے خصوصی تحریر) ڈاکٹر ساجد خاکوانی اس نیلے آسمان کے نیچے اور زمین کے اس سینے پر محسن انسانیت ﷺکو سب سے عزیزترین اگر کوئی شخصیت تھی تو وہ آپﷺ کی لخت جگر حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھاہی تھیں۔آپ ﷺنے اپنی اس جگرگوشہ کوجنت میں عورتوں کی سردار قرار دیا۔ایک روایت کے مطابق آپﷺ حضرت فاطمہ الزہرارضی اللہ تعالی عنھاکی خوشبو سونگھ کرفرماتے کہ ان میں سے مجھے بہشت کی خوشبوآتی ہے کیونکہ یہ اس میوہ جنت سے پیداہوئی ہیں جو شب معراج جبرائیل نے مجھے کھلایاتھا۔ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری رضی اللہ تعالی عنھاکے بطن سے آپﷺ کی کل چار شہزادیاں تھیں،حضرت زینب،حضرت رقیہ،حضرت ام کلثوم اور حضرت فاطمہ الزہرارضی اللہ تعالی عنھن،ان میں سے حضرت فاطمہ سب سے چھوٹی اور سب سے زیادہ لاڈلی تھیں۔بڑی تینوں آپﷺ کی عمرعزیزمیں ہی انتقال فرماگئی تھیں،صرف حضرت فاطمہ الزہرارضی اللہ تعال...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact