Wednesday, April 24
Shadow

Tag: ڈاکٹر افتخار مغل

ڈاکٹر افتخار مغل مرحوم کی ایک غزل

ڈاکٹر افتخار مغل مرحوم کی ایک غزل

شاعری
غزل    ڈاکٹر افتخار مغل جمال گاہِ تغزل کی تاب و تب تری یاد پہ تنگنائے غزل میں سمائے کب تری یاد کسی کھنڈر سے گزرتی ہوا کا نم ترا غم شجر پہ گرتی ہوئی برف کا طرب تری یاد گزرگہوں کو اجڑنے نہیں دیا تو نے کبھی یہاں سے گزرتی تھی تُو اور اب تری یاد بہ فیضِ دردِ محبت میں خوش نسب میں نجیب مرا قبیلہ ترا غم، مرا نسب تری یاد بجز حکایتِ تُو ایں وجود چیزے نیست میں کُل کا کُل ترا قصہ میں سب کا سب تری یاد دریں گمان کدہ کُلُّ مَن عَلَیہَا فَان بس اک چھلاوہ مرا عشق ایک چھب تری یاد ...
ڈاکٹر افتخار مغل- شاعر- ماہر تعلیم

ڈاکٹر افتخار مغل- شاعر- ماہر تعلیم

رائٹرز, شاعری
ڈاکٹر افتخار مغل ڈاکٹر افتخار مغل اپنی شاعری کی بدولت آزاد کشمیر کا بڑا نام تھے۔۔ ڈاکٹر افتخار مغل نےآزاد کشمیر ٹیلیویژن کے کئی پروگراموں اور مشاعروں میں شرکت کی- ان کے انتقال سے آزاد کشمیر ایک ماہر تعلیم اورخوبصورت شاعری کرنے والے شخص سے محروم ہو گیا۔ اللہ پاک مغفرت فرمائے-ان کو شاعر محبت بھی کہا جاتا ہے -10 اپریل 2021 پروفیسر ڈاکٹر افتخار مغل کی دسویں برسی ہے۔ان کی شاعر ی کے مجموعے کا نامُ انکشاف ہے- ڈاکٹر افتخار مغل کا الوداعی کلام  وفائیں ، نیک تمنائیں ، احترام ، دعا۔۔! مری طرف سے زمانے تجھے سلام، دعا۔۔! میں رفتنی ہوں مجھے مل گیا ہے اذنِ سفر، یہاں پہ اب کہ نہیں میرا کوئی کام ، دعا۔۔! ہر اک کے نام دمِ واپسی خراج و خلوص، ہر اک کے حق میں سرِ ساعتِ خرام دعا۔۔! مجھے غروب سے پہلے کہیں پہنچنا ہے مرے عزیزو، بس اب ڈھل رہی ہے شام، دعا۔۔! مرے خدا نے مجھے سُرخ...
لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی، ڈاکٹر افتخار مغل

لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی، ڈاکٹر افتخار مغل

شاعری
ڈاکٹر افتخار مغل لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی بہاروں کا دیس ، آبشاروں کی دھرتی  لہو مانگتی ہے ، لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے اٹھو ظلمتِ شب میں شمعیں جلائیں اُٹھو اس کو خونِ جگر سے سجائیں صدا میں صدا خون میں خوں ملائیں اُٹھو جبر سے اُٹھ کے پنجہ لڑائیں یہ اپنی زمیں ، اپنے پیاروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے ، لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے چلو ہم پہ جو قرض ہے وہ چکائیں چلو مقتلوں کو سروں سے سجائیں جلو میں رہیں گی ہمارے، دعائیں  اُٹھو دستِ قاتل سے اس کو چھڑائیں یہ خُلدِ بریں ، یہ بہاروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے ، لہو مانگتی ہے چناروں کی دھرتی لہو مانگتی ہے  ڈاکٹر افتخار مغل ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact