Tuesday, April 23
Shadow

Tag: نوید ملک

انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام دوسری تربیتی ورکشاپ

انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام دوسری تربیتی ورکشاپ

ہماری سرگرمیاں
رپورٹ  : نوید ملک انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان اور اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرِ اہتمام دوسری تربیتی ورکشاپ 22 دسمبر 2022، بروز جمعرات، اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد ہوئی جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شعراء، ادباء، مصنفین، ماہرینِ تعلیم، سیاسی،علمی ، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت فرمائی۔ورکشاپ چار نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست:مختلف موضوعات پر اظہاریے پہلی نشست میں مختلف شعراءاور ناقدین نے مختلف عنوان پر تعارفی اظہاریے پیش کیے۔ ناول نگاری پر پروفیسر نعمان نذیر(اسلام آباد)، درس و تدریس پر نادر حسین (بکھر)، صوفیائے کرام اور ادب برائے زندگی پر نوید ملک(اسلام آباد)، افسانہ نگاری پر ڈاکٹر تحسین بی بی(ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ، یونیورسٹی آف صوابی) اور صحافت پر ثاقب امام رضوی(گجر خان) نے اظہارِ خیال کیا اور پر تاثیر گفتگو کی۔ دوسری نشست: قومی زبانیں، روایات و رجحانات د...
نظم : مشینیں نوید ملک

نظم : مشینیں نوید ملک

شاعری
نوید ملک "سلیبس مکمل جو کروا سکیں ایسی نایاب رنگیں مشینیں  کہاں  بِک رہی ہیں؟ وہ  رنگیں مشینیں جو ذہنوں میں کھِلتے گلستاں کو بے رنگ کر دیں جو "بستوں" میں ویرانی بھر دیں جو خوابوں پہ ہر امتحاں کا نتیجہ بکھریں تھکاوٹ انڈیلیں مشینیں کہ جن سے لبوں پر سرکتے سوالوں کو باندھیں قلم سے ہمکتے خیالوں کو باندھیں  سحر کی جبیں سے چھلکتے اجالوں کو باندھیں مشینیں کہ جن سے اڑانیں کُترنے میں آسانیاں ہوں نگاہیں کچلنے میں آسانیاں ہوں تجسس نگلنے میں آسانیاں ہوں کہاں ہیں؟  مشینیں ! جو آنکھوں کےپیڑوں یہ دولت کے آرے چلائیں سرابوں، عذابوں کی "بٹ بٹ" سے کانوں کے جنگل جلائیں جو گوندھیں کئی جگنوؤں کو ، کئی سورجوں کو تمدن کے ملبے سے ڈھونڈیں خزائیں دھڑکتے ہوئے عکس سارے بجھائیں بصارت پہ دستک نہ کوئی اگائیں "کلاسوں" میں قبریں سجائیں جو یونانی مٹی سے تیار ہر  ایک پیکر کو روندیں کھلونے بنائیں جو ...
نوید ملک ۔شاعر – راولپنڈی

نوید ملک ۔شاعر – راولپنڈی

رائٹرز
  نوید ملک   نوید ملک کا شمار نئی نسل کے  اُن نمائند ہ شعرا  میں ہوتا ہےجنھوں  نے ادب کینوس میں تخلیقی تجربات سے کئی رنگ بھرے۔ آپ 2010 میں حلقہ ء ارباب ِ ذوق راولپنڈی کے جوائنٹ سیکریٹری رہے۔    ادب اور جدید تنقیدی رجحانات کے فروغ کے لیےکچھ  ادبی تنظیموں کی  بنیاد بھی رکھی مگر  معاشی مصروفیات کی بنا پر اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکے۔ آپ کی شخصیت  دنیا بھر کے ادبی حلقوں میں جانی پہچانی جاتی ہے۔ آپ کی غزلوں کی کتاب "اک سفر اندھیرے میں" 2011 میں شائع ہوئی اور نظموں کی کتاب "کامنی" 2013 میں منظرِ عام پر آئی۔دونوں کتابیں شعرا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں اور معتبر شعراء اور ناقدین سے پذیرائی بھی حاصل کی۔ان دونوں شعری مجموعوں پر نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں مقالہ بھی لکھا جا چکا ہے۔آپ نے پاکستان کی کئی ادبی تنظیموں سے ایورارڈز &nb...
ایک شاہین کا قتل – تحریر : نوید ملک

ایک شاہین کا قتل – تحریر : نوید ملک

آرٹیکل
تحریر : نوید ملک ضیا  الحق اعوان کا تعلق ضلع سدھنوتی کشمیر کے نواحی علاقے دھار دھرچھ سے تھا۔وہ ایک دبلا پتلا، خوب رو  نوجوان تھا۔بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اسی لیے بہت لاڈلا بھی تھا۔سارا گھرانہ اسے بہت چاہتا تھا۔زندگی کے صرف تین عشرے اس کی زندگی کا حصہ بنے۔ وہ پاک فضائیہ کا ایک دلیر اور نڈر نوجوان سپاہی تھا۔تیس جولائی  2021بروز جمعہ وہ چھٹی گزارنے کشمیر کی طرف اڑانیں بھر رہا تھا۔راستے میں اپنی ہمشیرہ کے گھر دن کا کھانا کھایا اور پھر وہاں سے روانہ ہوا۔پانچ بجے تک فیس بک اور سوشل میڈیا پر اس کی لاش کی تصویریں گردش کرنے لگیں۔پورے خاندان پر آسمان ٹوٹ پڑا۔ کہوٹہ سے کچھ کلومیٹر آگے  درختوں کے جھنڈ میں کسی سفاک قاتل نے موقع ملتے  ہی اسے لقمہء اجل بنا دیا ۔تحقیقات جاری ہیں   ، کس نے کس وجہ سے ایک بے قصور نوجوان کے لہو سے اپنے ہاتھ رنگین کیے، دو بیٹوں کو کم عم...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact