Thursday, April 25
Shadow

Tag: نعت

جاوید الحسن جاوید کے نعتیہ مجموعے کے بارے میں سالک محبوب اعوؔان کا تبصرہ

جاوید الحسن جاوید کے نعتیہ مجموعے کے بارے میں سالک محبوب اعوؔان کا تبصرہ

تبصرے
تحریر سالک محبوب اعوؔان جب یہ فیصلہ ہوا کہ زمین پرانسان کو خلیفہ بنا کر بھیجا جائے گا تو راندۂ درگاہ نے انسان کو  اس کے عہدۂ جلیلہ سے معزول کرنے کے لیے قیامت تک کی مہلت چاہی۔ مانگنے والے کو مہلت تو مل گئی  لیکن مہلت دینے والی ذات نے انبیاءکرام کا پاکیزہ  سلسلہ بھی شروع کر دیا ۔ یہ تمام انبیاء معصوم تھے اور جو ان کےبتائے ہوئے  راستے پہ چلا اُس نے فلاح پائی اور ابلیس کے منصوبے کو ناکام کیا۔ پھر وہ گھڑی بھی آ گئی جب مکہ کی کھاٹیوں  سےشمعِ  ختمِ نبوت کا ظہور ہوا اور اس شمع کے گرد جمع ہونے والے   پروانے صحابہ کرامؓ کے عہدۂ جلیلہ پر فائز ہوئے۔ اِس شمعِ رسالت کا نام حضرت محمد ﷺ اور عہدہ خاتم الانبیاء اور امام الانبیاء ٹھہرا۔ آپﷺ کی ذاتِ مبارکہ اتنی عظیم ہے کہ آپ ﷺ کی محبت ایمان کی شرطِ اول قرار پائی۔ کفار آپﷺ کو بُرا بھلا کہتے تو ایمان کے پیکر صح...
میں اپنے نبی ﷺ کےکو چے میں – احسن عزیز

میں اپنے نبی ﷺ کےکو چے میں – احسن عزیز

نعت
میں اپنے نبی ﷺ کےکو چے میں چلتا ہی گیا ، چلتا ہی گیا ! اک خواب سے گویا اٹھا تھا کچھ ایسی سکینت طاری تھی حیرت سے آنکھوں کو اپنی ملتا ہی گیا ، ملتا ہی گیا ! جب مسجد نبوی کو دیکھا میں روضہ جنت میں پہنچا جس جاہ وہ مبارک چہرے کو اشکوں سے اپنے دھوتا تھا جب دنیا والے سوتے تھے وہ اُن کے لیے پھر روتا تھا اک میں تھا کہ سب کچھ بھول رہا اک وہ تھا کہ امت کی خاطر کتنے صدمے اور کتنے الم جھلتا ہی گیا ، جھلتا ہی گیا! طائف کی وادی میں اترا  طالب کی گھاٹی سے گزرا اک شام نکل پھر طیبہ سے  میدان احد میں جا بیٹھا واں پیارے حمزہ کا لاشہ جب چشم تصور سے دیکھا  عبداللہ کے شہزادے کو اُس دشت میں پھر بسمل دیکھا یہ سارے منظر دیکھ کے میں پھر رہ نہ سکا ِ کچھ کہہ نہ سکا ! بس دکھ اور درد کے قالب میں ڈھلتا ہی گیا ، ڈھلتا ہی گیا !...
نعت کا سفر ۔ شفیق راجہ

نعت کا سفر ۔ شفیق راجہ

کتاب
نعت کا سفر پروفیسر شفیق راجہ کی ایک ممتاز تصنیف ہے۔ اس کتاب میں نعت گوئی کے فن پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ موضوعات میں نعت کا لغوی مفہوم ، اولین استعمال ، دیگر مذاہب میں ذکر رسول صل اللہ و علیہ وسلم ،لوازمات نعت انتہائی مدلل انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔ شفیق راجہ کی کتاب نعت کا سفر ڈاون لوڈ کیجئےDownload پروفیسر شفیق راجہ ایک عہد کا نام ہے جنہوں نے جہاں ایک طرف خطہ باغ میں شعر و ادب کی آبیاری کی اور "طلوع ادب آزاد کشمیر" کے نام سے ادبی تنظیم کی بنیاد رکھی جو آج ایک تناور درخت بن کر اپنی بہاریں دکھا رہی ہے وہیں اس ادبی ورثے کی شناخت اورپرداخت کے لیے آزاد کشمیر کے طول و عرض میں جس جانفشانی سے دن رات ایک کیے اسکا منہ بولتا ثبوت آج ریاست بھر کا وہ ادبی منظر نامہ ہے جس میں طلوع ادب اور پروفیسر شفیق راجہ کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا. کتابیں میں حرف حرف سمیٹوں، نعت کا سفر،...
ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم

ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم

شاعری, نعت
نعت خواں : سخاوت گیلانی، شاعر: عطاء راٹھور عطؔار پیشکش: ظہیر احمد مغل https://youtu.be/C-pyr-ZDOM8 عطاء راٹھور عطاء باغِ  جنت     سے  خبر  بادِ   صبا  لائی  ہےہر  کلی  میں  تری خوشبو،  تری  رعنائی ہےاُس جگہ پر  تو خزاں  میں بھی بہار آئی ہےجس  جگہ پر  بھی   ترا  نقشِ  کفِ پائی ہے برگ ِ گل  میں  لب ِ اطہر  کی  نزاکت پنہاںسینہِ   گل   میں   تری   صورتِ   زیبائی  ہےکیوں  نہ  اشعار  تری نعت کے مجھ پر اتریںتیرے ہی   در   سے قلم  نے   یہ  ضیا  پائی  ہےاک  سہارا  ہے   شفاعت   کا      بروزِ    محشرورنہ   دامن   میں   مرے  ذلت  و  رسوائی ہےدلِ بیمار  میں جو  نعت  کی چاہت بھر دییہ  کرم  ان  کا  ہے    اندازِ  مسیحائی ہےصرف  عطؔار  ہی  کوثر   پہ  نہیں  دیدہ  براہعالمِ   کُل  ہی   تری   دید  کا    شیدائی  ہےتیرا    شاعر     ترا     عطؔار   فدا  ہو  تجھ  پردیدہ ءِ دل  میں  ترے    نام    س...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact