نئ نسل کی تباہی میں منشیات کا کردار- تحریر : شبیر احمد ڈار
تحریر :- شبیر احمد ڈار
منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو سکون کے دھوکے سے شروع ہو کر زندگی کی بربادی پر ختم ہوتی ہے . نئ نسل میں منشیات کا بڑھتا رجحان تشویش ںاک ہے . نئ نسل منشیات کی لعنت کو فیشن کے طور پر استعمال کر رہی جس کے مضمر اثرات سامنے آ رہے . ریاست کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں چھوٹے بچے بھی سیگریٹ کا دھواں اڑاتے نظر آئیں گے اور ہماری نوجوان نسل کے ساتھ بزرگ اور خواتین بھی اس کو میٹھے کے طور پر استعمال کر رہی ہیں .
عہد حاضر میں والدین اپنی مصروف زندگی میں بچوں پر توجہ نہیں دے رہے وہ کن محفلوں میں شرکت کرتے ہیں ؟ وہ کیا کرتے ہیں ؟ کہاں جاتے ہیں ؟ کن افراد کی صحبت میں اٹھتے بیٹھتے ہیں ؟ ان سب باتوں سے لاعلم ہیں . یہ لعنت جو نوجوان نسل فیشن کے طور پر استعمال کر رہی ہے وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ضرورت بن جاتا ہے . ان کی تمام تر خواہشات ...