کچن گارڈننگ ورکشاپ کا انعقاد
خود کفالت کے لئے عوام زمینداری اور زراعت سے رشتہ جوڑیں: ندیم احمد ،کامران آزاد اور روبینہ ناز کا خطاب
باغ آزاد کشمیر
پریس فارپیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام محکمہ زراعت کے تعاون سے لوہار بیلہ ناڑ شیر علی میں ایک روزہ کچن گارڈننگ تربیت کا انعقاد کیا گیا محکمہ کی طرف سے ندیم احمد اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر باغ ، راجہ کامران آزاد زراعت افسر اور ممتاز احمد میر فیلڈ اسسٹنٹ مرکز ناڑ شیر علی خان نے خواتین کو تربیت دی اور سبزیاں کاشت کرنے کی اہم معلومات اور ٹپس بھی دیں -بعد میں پریکٹیکل کرکے بھی خواتین کو بہتر طریقے سے بیج بونے کا جدید طریقہ کار بھی بتایا - اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر ندیم احمد اور زراعت آفیسر راجہ کامران آزاد نے تربیتی لیکچر میں کہاکہ سبزیاں اور پھل ہماری غذا کا اہم جزو ہیں - گھر وں میں سبزیوں کی کاشت سے خود کفالت کی منزل کو حاصل کیا جا سکتا ہے - انھوں نے کہا...