Thursday, April 25
Shadow

Tag: محمد اکبر خان اکبر

امانت علی کا سفرنامہ / تبصرہ نگار ، محمد اکبر خان اکبر

امانت علی کا سفرنامہ / تبصرہ نگار ، محمد اکبر خان اکبر

تبصرے
سفر نامہ نگاری اردو ادب کی مقبول تر اصناف میں شامل ہے ۔ہر سال بہت سے نئے سفرنامے شایع ہوتے ہیں جن سے اس صنف ادب کی مقبولیت کااندازہ لگانا چنداں دشوار نہیں۔ امانت علی ایسے مصنف ہیں جنہوں نے پہلے سفرنامہ کی اشاعت کے ساتھ ہی ادبی حلقوں میں ممتاز مقام حاصل کر لیا ہے۔امانت علی کا پہلا سفرنامہ "انجانی راہوں کا مسافر" بلاشبہ ایک عمدہ تحریر ہے۔   مصنف کے طرز تحریر کی سب سے بڑی اور متاثر کن خوبی سیدھے سادے رواں عام فہم انداز میں سفری احوال رقم کرنا ہے۔پوری کتاب میں کسی ایک مقام پر بھی تصنع یا بناوٹ کا شائبہ تک محسوس نہیں ہوتا ایک ایک جملہ خلوص اور دل سے نکلا ہوا معلوم ہوتا ہے.۔مصنف اس سفرنامے کے پیش لفظ میں لکھتے ہیں کہ "زیر نظر سفرنامے میں، میں نے کوشش کی ہے آپ کو ان تمام سرزمینوں کی سیر کراؤں جن کو میں نے دیکھا پرکھا اور سمجھا اور آپ بھی میرے ساتھ ان لمحوں کو محسوس کر سکیں"۔ ان کا سفرنامہ...
عظیم ہمالیہ کے حضور! – محمد اکبر خان اکبر

عظیم ہمالیہ کے حضور! – محمد اکبر خان اکبر

تبصرے
محمد اکبر خان اکبر جاوید خان کا سفرنامہ عظیم ہمالیہ کے حضور ایک منفرد انداز کا حامل ہے. سفرنامہ نگاری اُردو ادب کی ایک ایسی صنف ہے جس میں آپ بیتی کا لطف، داستان کی طلسماتی دنیا، افسانے کی سی رنگینی اور ڈرامے جیسا تجسس موجود ہوتا ہے. محترم جاوید خان کا یہ سفرنامہ وطن عزیز کے شمالی علاقوں میں کی گئی سیاحت کی داستان ہے.اس بات سے شاید کسی کو اختلاف نہ ہوگا کہ پاکستان کےشمالی علاقے ایک عجیب کشش کا سامان لیے ہوئے ہیں وہاں کے قدرتی نظارے سیاحوں کے جم غفیر کو ہر سال اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں. غالباً پاکستان کے شمالی علاقوں کے بارے میں ہی سب سے زیادہ سفرنامے تحریر کیے گئے ہیں.”عظیم ہمالیہ کے حضور‘‘ کا انتساب کائنات کی اعلٰی ترین شخصیت کے نام پر ہے جنہیں باری تعالیٰ نے ساری دنیا کے لیے آخری نبی بنا کر بھیجا.مصنف نے اپنے دوستوں کے ہمراہ کیے گئے جس سفر کی روداد قلم بند کی اس کا ایک ایک فقرہ دل پ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact