Friday, April 26
Shadow

Tag: محمد اقبال ہما

لوات بالا۔وادی نیلم- کہانی کار محمد اقبال ہما

لوات بالا۔وادی نیلم- کہانی کار محمد اقبال ہما

تصویر کہانی
کہانی کار محمد اقبال ہما  وادیِ نیلم کے خوب صورت ترین قصبہ جات کی فہرست مرتب کی جائے تو سرِ فہرست رکھنے کے لیے لوات بالا سے موزوں نام تلاش کرنا شاید دشوار ہوجائے۔سطح سمندر سے دوہزار ایک سو چونتیس میٹر بلندی پر واقع لوات بالا لوات ندی کے بائیں کنارے پر آباد ہے۔ یہ غالباً وہی قدیم تاریخی قصبہ ہے جسے راج ترنگنی میں ویلوات کے نام سے یادکیا گیا ہے۔ کشمیر گزٹ مرتب کردہ ۱۸۷۳ کے مطابق یہ گاؤں بارہ گھرانوں اور ایک مسجد پر مشتمل تھا۔  آبادی میں زمینداروں کے علاوہ ایک مولوی، ایک لوہار اور ایک ترکھان شامل تھے۔ کشمیر گزٹ میں لوات ندی کو بوسک نالے کے نام سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تقسیم ہند کے وقت لوات، وادی نیلم کے اُن چند قصبہ جات میں شامل تھا جہاں مڈل سکول علم کی روشنی بکھیر رہا تھا۔ اسی پس منظر کا اعجاز ہے کہ آج کے لوات بالا میں شرح خواندگی ضلع نیلم کے باقی قصبہ جات سے زیادہ ہے اور ضلع نیلم...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact