Thursday, April 25
Shadow

Tag: محسن شفیق

حاجی پیر کے دامن میں ایک دن ۔۔جاویدخان

حاجی پیر کے دامن میں ایک دن ۔۔جاویدخان

آرٹیکل
جاوید خان جاوید خان پریس فار پیس فاونڈیشن ایک فلاحی تنظیم ہے۔1999 میں مظفرآباد میں اس کی بنیاد رکھی گئی۔کشمیر کی وادی پرل کے ظفراقبال اس کے سرپرست ہیں۔یورپ کی ایک درس گاہ میں تدریس کرتے ہیں۔تنظیم نے زلزلہ  2008کے دَوران مظفرآباد میں جم کر کام کیا۔تب سے پریس فار پیس فاونڈیشن اَپنا دائرہ کارآگے بڑھارہی ہے۔تنظیم یورپ سے رجسٹر ہے۔اِس اَگست کے ایک دن،پروفیسر اَیازکیانی صاحب نے کہا۔پریس فار پیس فاونڈیشن کے باغ مرکز میں ایک تقریب ہے اَور تمھیں بھی دعوت ہے۔پھر تنظیم کے سرپرست اَعلی ٰ برادر ظفر اِقبال صاحب نے سمندر پار سے خاص طور پر دعوت دی تو ایاز کیانی صاحب کے ہم راہ باغ کی طرف چل پڑا۔باغ شہر پہاڑوں کے درمیان ایک نالے کے گرداگرد آباد ہے۔پہاڑوں کی بلندیاں اسے اَپنے قدموں میں بسائے تکتی رہتی ہیں۔آزادکشمیر کاضلع باغ درّہ حاجی پیر کی چوٹیوں کے نشیب وفراز میں بستاہے۔حاجی پیر کوہ ہمالیہ صغی...
زندہ رہنا بڑا مشکل ہے تحریر محسن شفیق

زندہ رہنا بڑا مشکل ہے تحریر محسن شفیق

آرٹیکل
تحریر محسن شفیقآج ہم شدید مشکلات میں گھر چکے ہیں، اس گھمبیرتا میں پھنسنے میں کچھ ہمارا اپنا کردار ہے اور کچھ دوسروں کا۔ ہمارے معاشرے میں آج بھی لوگ وفا اور اقدار کے دھوکے میں دھوکے کھائے جا رہے ہیں۔ جس نے بھی چونا لگانا ہو وہ وفا اور مذہب کو ٹول کے طور پر استعمال کرتا نظر آتا ہے۔ موجودہ وقت میں باعزت اور باوقار زندگی گزارنا ایسا ہی ہے جیسے پل صراط سے گزرنا۔ہم بچپن میں سنا کرتے تھے کہ کمپیوٹر اور جدید سائنس انسان کا مستقبل آسان بنا دیں گے، آپ کو یاد ہو گا ایک انگریزی میگزین میں ایک تصویر چھپی تھی جس میں ایک کمرے میں شوہر ، بیوی اور ان کا ایک بیٹا کمپیوٹر استعمال کرتے نظر آتے ہیں اور خاتون خانہ انہیں ای میل میسج کے ذریعے کچن میں آ کر کھانا کھانے کا کہہ رہی ہے، اور یہ اس وقت کی بات ہے جب ہمارے ہاں انٹرنیٹ کا تصور بھی نہیں تھا۔ خوش قسمتی سے ہم نے وہ زمانہ حقیقی طور پر جی بھی لیا ہے۔ وہ وقت بھ...
پریس فارپیس  فاؤنڈیشن کے تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے تحریری مقابلے کے نتائج کا اعلان

ہماری سرگرمیاں
باغ  پی ایف پی ایف نیوز پریس فارپیس  فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م تحریری مقابلہ بعنوان ناڑ شیر علی میری نظر میں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے نتائج کا اعلان پریس فارپیس  فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک تقریب میں کیا گیا - پریس فار  پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نوجوان لکھاریوں کے مابین تحریری مقابلے  کے شرکا میں ایوارڈ اور تعلیمی وظائف   کے تقسیم کی تقریب لوہار بیلہ  ناڑ شیر علی خان باغ آزاد کشمیر میں ہوئی -تقریب کی مہمان خصو صی ممتاز علمی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر نگہت یونس تھیں جبکہ صدارت سماجی رہنما سردار یونس خان نے کی -پروفیسر ڈاکٹر نگہت یونس  نے انعامات تقسیم کئے - تحریری مقابلے کا مقصد  اس  سرگرمی کا   مقصد قدرتی وسائل سے مالا مال آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع  باغ  کی یونین کونسل ناڑ شیر علی خان  کے  دیہات   کی تاریخ، ثقافت،  طرزِز ندگی، جغ...
ننگے جانور اور ضرورت برائے محرم/تحریر : محسن شفیق

ننگے جانور اور ضرورت برائے محرم/تحریر : محسن شفیق

آرٹیکل
محسن شفیق اگر موضوع کو سامنے رکھتے ہوئے ہم سیانوں کی فہرست تیار کریں تو خانہ بدوش گلہ بان جنہیں بکروال، چرواہے یا گڈریے کہا جاتا ہے فہرست میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوں گے۔ وہ اس لیے کہ انہوں نے اپنے ریوڑ کی حفاظت کے لیے کتے ہائر کیے ہوتے ہیں، یہ کتے بڑے مستعد، تابع دار اور وفادار ہوتے ہیں۔ ان کتوں کی موجودگی میں ریوڑ کی طرف کوئی لگڑ بھگا میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا کیونکہ کتے اس لگڑ بھگے کو میلا کرنے کی بھرپور تیاری میں ہوتے ہیں۔ گلہ بانوں نے شائد کسی بڑے خرچے سے بچنے کے لیے مختصراً کتے رکھ لیے ورنہ ننگ دھڑنگ مویشیوں کے اتنے بڑے بڑے ریوڑوں کے لیے ہر گلہ بان کو جانوروں کے گارمنٹس کی ایک عدد فیکٹری کھڑی کرنا پڑ جاتی۔ گلہ بانوں کی اس کتا فورس کی تشکیل نے گارمنٹس انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ایک جانور کو چار ٹانگوں کے لیے دو شلواریں اور قمیص کی ضرورت ہوتی، زنانہ جانوروں کے لیے ساتھ حجاب...
پسماندہ علاقوں کے مسائل اجاگر  کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کاوشیں

پسماندہ علاقوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کاوشیں

ہماری سرگرمیاں
باغ پی ایف پی ایف نیوزآزاد کشمیر کے پسماندہ علاقوں کے مسائل اور سیاحتی ترقی کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی کاوشیں قابل قدر ہیں ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سردار یونس خان نے فنی مرکز براۓ خواتین ناڑ شیر علی خان میں نوجوان محقق اور قلمکار محسن شفیق کو باغ کے دیہی علاقوں بالخصوص ناڑ شیر علی خان کی تاریخ، ثقافت اور عوامی مسائل پر ایک بریفنگ دیتے ہوۓ کیا- محسن شفیق پریس فار پیس فاونڈیشن کے زیر اہتمام ناڑ شیر علی خان کے بارے میں تحریری مقابلے کے سلسلے میں فیلڈ سروے کے لئے مظفرآباد سے خصوصی طور پر آۓ تھے - اس موقع پر پریس فار پیس فاوںڈیشن کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے مہمانوں کو ادارے کے زیر اہتمام خواتین کو ہنر مند اور خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف فلاحی , سماجی اور ادبی سر گرمیوں کے بارے میں بھی بتایا اس موقع پر مقامی سماجی رہنما عامر علی گردیزی ...
اے  انگوٹھا بردار انسانی کھوکھو! محسن شفیق

اے انگوٹھا بردار انسانی کھوکھو! محسن شفیق

شاعری
محسن شفیق محسن شفیق آ گیا تمہارے انگوٹھوں کے جنم کے مقصد کا دناٹھو اور اپنی تباہی کے نشان پر مہر ثبت کرواٹھو اور وسائل کے نئے قابضین کا انتخاب کرواٹھو اور تعلیم سے اپنی نسلوں کو محروم کرنے کا اعلان کرواٹھو اور صحت کے فرسودہ نظام کو برقرار رکھنے کی اجازت دواٹھو اور روٹی کی قیمت میں اپنی جانیں فروخت کرنے کی سعی کرواٹھو اور اپنے تحفظ اور حقوق روندے جانے کے نئے پنجسالے کا آغاز کرواٹھو اور انصاف کی امیدوں پر پانی پھیرواے انگوٹھا بردار انسانی کھوکھو!!!!سنواپنے انگوٹھے کی قدر و منزلت کا ادراک کروایک انگوٹھا،اپنی تعمیر کے لیےاپنے وسائل کا قبضہ چھڑوانے کے لیےاپنی نسلوں کو علم کے نور سے منور کرنے کے لیےاپنی صحت کے حق کے لیےاپنی روٹی کے حق کے لیےاپنے تحفظ اور حقوق کے پنجسالے کے لیےاپنے انصاف کی امید کی آبیاری کے لیے ...
جہنم کے مہمان خصوصی / تحریر : محسن شفیق

جہنم کے مہمان خصوصی / تحریر : محسن شفیق

آرٹیکل
تحریر : محسن شفیق  جب غار حرا سے وحدانیت کا نور پھوٹا، رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے اپنے اہل و عیال کو اور دوست احباب کو اس مقدس پیغام سے روشناس کیا تو حضرت خدیجہ رض، حضرت ابو بکر صدیق رض، حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت زید رض نے فوراً لبیک کہا اور رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔ اکابرین مکہ اپنی نام نہاد طاقت کے زعم میں دشمن بن گئے۔ جس چچا نے ولادت کی خوشی میں لونڈی آزاد کی تھی اس نے چہرہ انور پر پتھر پھینک دیا۔ یوں ید ابو لہب پیغام توحید و رسالت کے خلاف اٹھنے والا سب سے پہلا ہاتھ بن گیا۔  پیغام نبوی ہر قلب سے ٹکرایا، ہدایت کے پیاسوں کے لیے رحمت اور کفر کے علمبرداروں کے لیے ایک چیلنج بننے لگا۔ پسے ہوئے طبقات، عورتوں، غلام مردوں اور غلام عورتوں، جانوروں حتیٰ کہ چرند و پرند کے لیے ایک نئی صبح طلوع ہوئی۔ یہ وہ وقت تھا جب مسلمانوں کے دوست کھلم...
انسانی کھوکھے اور ووٹ کا حق – تحر یر : محسن شفیق

انسانی کھوکھے اور ووٹ کا حق – تحر یر : محسن شفیق

آرٹیکل
 تحر یر : محسن شفیق  انیس سو سینتالیس میں ریاست جموں وکشمیر کے حصوں بخروں کے بعد آزاد ریاست جموں وکشمیر نامی ٹکڑے پر ایک عارضی حکومت قائم کی گئی تھی، ابتدا" 24 اکتوبر 1947 کو سردار ابراہیم خان مرحوم صدر بناۓ گئے تھے۔ چلتے چلتے 1970 آ گیا، 1970 میں حکومت پاکستان نے ایک صدارتی آرڈیننس جاری کردیا، اس آرڈیننس کے خلاف آزاد ریاست میں احتجاجی تحریک شروع ہوئی جس میں لبریشن لیگ کے رہنما پیش پیش تھے۔ اس تحریک کے نتیجے میں صدر آزاد کشمیر بریگیڈیئر (تب) عبد الرحمٰن قریشی نے ایکٹ 1970 نافذ کر دیا، اس ایکٹ کے تحت آزاد ریاست جموں وکشمیر میں صدر کا انتخاب بذریعہ براہ راست بالغ راۓ دہی ہونا طے پایا۔ المختصر یہ کہ جون 1974 میں آزاد ریاست جموں وکشمیر میں صدارتی کی بجائے پارلیمانی بنیادوں پر انتخابات ہوئے اور پہلے وزیراعظم نے بطورِ سربراہ حکومت کے حلف اٹھایا، مگر یہ سارا قضیہ ہمارا موضوع بحث نہیں ہے، ہم س...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact