Friday, April 19
Shadow

Tag: مارکیٹ

قصہ ایک مصروف قوم کا- تحریر : محسن شفیق

قصہ ایک مصروف قوم کا- تحریر : محسن شفیق

آرٹیکل
تحریر : محسن شفیق جہاں اس قوم پر عالمی سطح پر اور بہت سی زیادتیاں کی گئی ہیں وہیں اس قوم پر ایک بڑی زیادتی یہ کی گئی ہے کہ اس کی عظیم مصروفیت کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اس میں بھی بیرونی قوتوں کی سازشوں کا کردار ہے ورنہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لینے کے بعد اس قوم نے دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی دنیا کے ایسے چھکے چھڑا دینے تھے کہ خدشہ تھا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سارے صفحے ختم ہو جاتے اور کتاب کا نام تبدیل کر کے اس قوم کے نام پر رکھنا پڑ جاتا۔ اس لیے اغیار کی ریشہ دوانیوں اور اپنوں کی ملی بھگت سے قوم کو یہ ٹائٹل نہیں دیا گیا۔ یہ قوم کئی ٹکڑوں پر مشتمل ہے، ایک ہی خاندان کے افراد دو ریاستوں کے بیچ منقسم ہیں، مگر قوم اپنی مصروفیات کی بنا پر کبھی ان دو ریاستوں کو ایک ریاست نہیں بنا سکی۔ یوں تو اس قضیہ کے بہت سے حیلے بہانے بیان کیے جاتے ہیں کہ 47ء میں یہ ہوا، فلاں ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact