Friday, April 19
Shadow

Tag: فضل ربی راہیؔ

فضل ربی راہیؔ ‏-مصنف، مترجم، پبلشر، مینگورہ/ مانچسٹر

فضل ربی راہیؔ ‏-مصنف، مترجم، پبلشر، مینگورہ/ مانچسٹر

Uncategorized
فضل ربی راہیؔ        فضل ربی راہی سوات کے علمی و ادبی اور صحافتی حلقوں میں ایک بڑا نام ہے۔ انھوں نے بہ یک وقت ایک ادیب، شاعر، صحافی اور ناشر کی حیثیت سے شہرت حاصل کی ہے۔ راہی صاحب نے اپنی ادبی زندگی کا آغاز زمانۂ طالب علمی سے بچوں کے رسائل میں لکھنے سے کیا۔ پھر انھوں نے سوات کی تاریخ اور سیاحت پر قلم اٹھایا اور ان کے سیاحتی اور تاریخی مضامین ملک کے قومی اخبارات و جرائد کی زینت بننے لگے۔ سوات کی تاریخ و سیاحت اور حالیہ شورش پر ان کی پانچ کتابیں ’’سوات تاریخ کے آئینے میں‘‘، ’’سوات، سیاحوں کی جنت‘‘، ’’ریاستِ سوات، تاریخ کا ایک ورق‘‘، ’’اور سوات جلتا رہا!‘‘ اور ’’وادئ سوات میں جو ہم پہ گزری‘‘ (سوات میں طالبانی اور عسکری محاصرے کی روداد) شائع ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ ’’وادئ مینگورہ (مسائل، حل اور تجاویز)‘‘منزل بہ منزل (یورپ اور دوبئ کے سفرنامے) ۔ تین کتابیں انھوں نے انگریزی سے اردو میں ترجمہ کی ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact