Thursday, April 25
Shadow

Tag: ظہیر ایوب

حویلی اور اس کا تاریخی ورثہ۔۔ تحقیق: ظہیر ایوب۔

حویلی اور اس کا تاریخی ورثہ۔۔ تحقیق: ظہیر ایوب۔

آرٹیکل
تحقیق: ظہیر ایوب تقسیم  کے انقلاب تک سرزمینِ حویلی علم و دانش کا گہوارہ تھی۔جس کی دانش کا معترف اک زمانہ رہا ہے۔اس کی زرخیز مٹی نے چراغ حسن حسرت جیسے سلطان القلم پیدا کئے۔ان کے دیگر تین بھائی بھی شاعر تھے۔ان کے علاوہ کرشن چندر بھی حویلی ہی کی کوکھ میں شہرۂ آفاق افسانہ نگار بنے۔اسی مٹی نے مہندر ناتھ اور ٹھاکر پونچھی جیسے ادیب پیدا کئے۔چراغ حسن حسرت تو اپنی ادیبانہ،شاعرانہ اور صحافیانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر بین الاقوامی پلیٹ فارم تک چلے گئے البتہ حویلی کی رونقیں بحال رکھنے کیلئے دیگر بہت سارے شعراء کرام موجود تھے جن میں عبدالقادر خزین،فرزند علی یاس بخاری،تحسین جعفری،سید احمد درد،امام الدین ہدہد،سرون ناتھ آفتاب،ضیاء الحسن ضیاء اور سراج الحسن سراج وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔ اکثر دوست احباب حویلی نام کی وجۂ تسمیہ پوچھتے رہتے ہیں۔ ہماری معلومات کے مطابق مقبوضہ پونچھ شہر کی چار تحصیلیں تھ...
مظفر بخاری – ایک ہشت پہلو و ہمہ جہت شخصیت / ظہیر ایوب

مظفر بخاری – ایک ہشت پہلو و ہمہ جہت شخصیت / ظہیر ایوب

شخصیات
ظہیر ایوب جمعے کے خطبے کے دوران ایک مولانا صاحب انتہائی مدلّل اور عالمانہ انداز میں کمیونزم،سوشلزم ،فاشزم اور اسلام کا تقابلی جائزہ پیش کر رہے تھے۔جس میں وہ دلائل و براہین کے ساتھ اسلام کے وضع کردہ معاشی نظام اور دیگر نظام ہائے افرنگی کے حُسن و قبح پر بات کر رہے تھے۔مولانا کی بصیرت افروز باتیں سُن کر کافی تعجب اور خوشگوار حیرت ہوئی۔۔۔کیونکہ ہمارے ہاں جمعے کے اکثر اجتماعات میں روز مرہ کے سماجی مسائل یا علم و تحقیق کی فضیلت پر بات کرنے کی بجائے معجزات،قصے کہانیوں اور کافروں کو بد دعائیں دینے پر زیادہ فوکس ہوتا ہے۔ ذرا قریب جانے پر معلوم ہوا کہ یہ قاری مظفر بخاری صاحب ہیں جو دین فہمی کے ساتھ ساتھ عصرِ حاضر کے جملہ موضوعات پرگہری و وقیع نظررکھتے ہیں۔ پہلے آپ باقاعدگی کے ساتھ مسجد الفلاح میں جمعہ پڑھایا کرتے تھے۔جس میں آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں روزمرہ کے مختلف معاشرتی مسائل اور حقوق...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact