Saturday, April 20
Shadow

Tag: ظہیر احمد مغل

بہترین اردو شاعری- انتخاب شبیر احمد ڈار

بہترین اردو شاعری- انتخاب شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
از قلم :-  شبیر احمد ڈار        عہد حاضر میں اردو شاعری کو بہت مقبولیت حاصل ہے جو جنوبی ایشیاء کی تہذیب کا ایک اہم حصہ بھی ہے ۔  برطانوی دور میں اردو زبان نے فروغ پانا شروع کیا اور آج اردو بین الاقوامی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی زبان بھی یے ۔ میرتقی میر،خواجہ میر درد ،  غالب ، علامہ محمد  اقبال ، احمد ندیم قاسمی ، احمد فراز وغیرہ اردو شاعری کے اہم شعرا ہیں جنھوں نے اردو شاعری کو نئے موضوعات سے ہم آہنگ کیا ۔ اردو شاعری میں فطری  احساس پایا جاتا ہے جس کو کاغذ کی حد تک محدود نہیں رکھا جاتا بل کہ اس کو پڑھا،گایا ، سنا اور سنایا بھی جا سکتا ہے اور عہد حاضر کے نوجوان اردو شاعری میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہیں۔       افسوس کہ ہم اپنے اردگرد کے شعرا و نثرنگاروں پر نظر نہیں دوڑاتے ان کے ک...
کے ایچ خورشید  مرحوم کو ظہیر احمد مغل کا خراج عقید ت

کے ایچ خورشید مرحوم کو ظہیر احمد مغل کا خراج عقید ت

شاعری
    خورشید ملت کے-ایچ خورشید کی نذر   ظہیراحمدمغلوفائوں کا ثمر خورشیدِ ملتدعائوں کا اثر خورشیدِ ملتوہ آزادی کا متوالا، وہ سرخیلوطن کا راہبر خورشیدِ ملتکہ چھائے تھے غلامی کے اندھیرےاندھیروں کی سحر خورشیدِ ملتزمانے کے خدائوں سے وہ لڑتاوہ باہمت، نڈر خورشیدِ ملتبہت تھیں خوبیاں بخشیں خدا نےسراپائے ہنر خورشیدِ ملتوہ امن و آشتی کا اک معلموطن کا معتبر خورشیدِ ملتظہیرؔ اس دور میں ظلمت نہ ہوتیطلوع ہو پھر اگر خورشیدِ ملت
مائدہ شفیق کا پہلا ناول “پاکبا ز”  تبصرہ نگار ، ظہیر احمد مغل

مائدہ شفیق کا پہلا ناول “پاکبا ز” تبصرہ نگار ، ظہیر احمد مغل

تبصرے
ناول : پاکباز ، ناول نگار: مائدہ شفیق ، تبصرہ نگار : ظہیر احمد مغل کشمیر میں پونچھ کی زرخیز زمین کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔ کرشن چندر جنہیں منجھا ہوا افسانہ نگار اور ناول نگار مانا جاتا ہے ، نے پونچھ سے میٹرک پاس کی۔ اور ان کی زندگی کا اہم حصہ کشمیر ، بالخصوص پونچھ میں گزرا۔  پونچھ سے بے شمار ادباء نے اردو ادب کی خدمت کی۔ موجودہ دور میں بھی پونچھ سیکٹر سے بہترین ادب تخلیق ہور ہا ہے ۔ بے شمار شعرا اور نثر نگار منظر عام پر آ رہے ہیں ۔  حال ہی میں عباس پور سے تعلق رکھنے والی مائدہ شفیق کا ناول ''پاکباز'' منظر عام پر آیا۔ یہ ناول شائع ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ یہ مختصر ناول کل 104صفحات پر مشتمل ہے اور ''کتب خانہ'' کے زیر اہتمام دیدہ زیب شکل میں شائع ہوا ہے۔ یہ ناول کرونا وائرس (Covid-19)کے تناظر میں ایک لڑکی ''لاریب'' کے باطنی سفر کی کہانی ہے ۔ مصنّفہ نے بڑی مہ...
اسلم راجا کے ہائیکوز ، تحریر : ظہیر احمد مغل

اسلم راجا کے ہائیکوز ، تحریر : ظہیر احمد مغل

اردو
صریرِخامہ : ظہیر احمد مغل   انسانی جذبات اور مافی الضمیر کے بیان کے لیے شاعری ایک مشہور اور پرکشش صنف ادب ہے۔ اصناف نظم میں اس کی ہیئت اور تکنیکی خصوصیات کے پیش نظر بہت سی اقسام ہیں۔ اردو زبان کی یہ خصوصیت ہے کہ اس نے دیگر زبانوں کی اصناف ادب کو بھی اپنے دامن میں بڑی فراخ دلی سے سمویا ہے جن میں زیادہ تر فارسی اور عربی سے آئی ہیں۔  اُردو شاعری میں آنے والی ان اصناف میں سے نئی صنف ہائیکو ہے جومقبول جاپانی صنف سخن ہے۔ جاپان میں ہائیکو کا بانی باشو کو قرار دیا جاتا ہے جس نے سب سے پہلے ہائیکو کا استعمال کیا۔  ہائیکو بھی باقی اصناف سے ہیئت اور تکنیکی خصوصیات کی وجہ سے الگ اور منفرد ہے۔ ہائیکو کی اصل خصوصیت اس کا اختصار ہے۔ سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے۔ شاعری ویسے بھی سمندر کو کوزے میں بند کرنا ہی ہے لیکن ہائیکو میں اپنی بات بیان کرنا باقی اصناف شعری س...
مسندِ پیارتک نہیں پہنچا ( غزل)  ظہیر احمد مغل

مسندِ پیارتک نہیں پہنچا ( غزل) ظہیر احمد مغل

شاعری, غزل
شاعر: ظہیر احمد مغل https://youtu.be/98b61H8L3lA مسندِ پیار تک نہیں پہنچا میں درِ یار تک نہیں پہنچا جل گیا خواب کی حرارت سے اشک رخسار تک نہیں پہنچا پھول کی اہمیت نہیں سمجھا ہاتھ جب خار تک نہیں پہنچا عدل کو کس کا خوف لاحق ہے ظلم کیوں دار تک نہیں پہنچا خاک نے خاک سے کیا دھوکا عشق اُس پار تک نہیں پہنچا شاعر ظہیر احمد مغل
ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم

ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم

شاعری, نعت
نعت خواں : سخاوت گیلانی، شاعر: عطاء راٹھور عطؔار پیشکش: ظہیر احمد مغل https://youtu.be/C-pyr-ZDOM8 عطاء راٹھور عطاء باغِ  جنت     سے  خبر  بادِ   صبا  لائی  ہےہر  کلی  میں  تری خوشبو،  تری  رعنائی ہےاُس جگہ پر  تو خزاں  میں بھی بہار آئی ہےجس  جگہ پر  بھی   ترا  نقشِ  کفِ پائی ہے برگ ِ گل  میں  لب ِ اطہر  کی  نزاکت پنہاںسینہِ   گل   میں   تری   صورتِ   زیبائی  ہےکیوں  نہ  اشعار  تری نعت کے مجھ پر اتریںتیرے ہی   در   سے قلم  نے   یہ  ضیا  پائی  ہےاک  سہارا  ہے   شفاعت   کا      بروزِ    محشرورنہ   دامن   میں   مرے  ذلت  و  رسوائی ہےدلِ بیمار  میں جو  نعت  کی چاہت بھر دییہ  کرم  ان  کا  ہے    اندازِ  مسیحائی ہےصرف  عطؔار  ہی  کوثر   پہ  نہیں  دیدہ  براہعالمِ   کُل  ہی   تری   دید  کا    شیدائی  ہےتیرا    شاعر     ترا     عطؔار   فدا  ہو  تجھ  پردیدہ ءِ دل  میں  ترے    نام    س...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact