Friday, April 26
Shadow

Tag: شبیر احمد ڈار

پیر چناسی کا یادگار سفر:  شبیر احمد ڈار

پیر چناسی کا یادگار سفر: شبیر احمد ڈار

سیر وسیاحت
شبیر احمد ڈار          تاریخی مقامات کی سیر کا بچپن سے ہی شوق رہا ۔ اسکول ، کالجز اور یونی ورسٹی میں یہ شوق مزید پروان چڑھا جہاں اپنے ہم جماعتی طلبہ اور قابل عزت اساتذہ کرام کے ساتھ بہت سے یارگار سفر کرنے کا موقع ملا ۔  23 اکتوبر 2021ء کو " میجر ایوب شہید کالج باغ " کے سنگ " پیر چناسی " کا یادگار سفر کرنے کا موقع ملا جس میں راقم کے ساتھ ادارہ ہذا کے صدر معلم جناب توصیف احمد ، ادارہ ہذا کے معلمین اور عزیز طلبہ شامل تھے  ۔کل تعداد 29 تھی ۔  اس مطالعاتی دورے کے لیے کوسٹر کا انتخاب کیا گیا جو سفر کے لیے نہایت موزوں ہے یہ یادگار سفر صبح آٹھ بجے باغ آزادکشمیر سے شروع ہوا تمام طلبہ نے وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا۔  موسم خوش گوار تھا , ہلکی دھوپ کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی تھی اور گاڑی میں طلبہ خوشی سے اس سفر کو یادگار بنانے میں مصروف تھے...
بہترین اردو شاعری- انتخاب شبیر احمد ڈار

بہترین اردو شاعری- انتخاب شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
از قلم :-  شبیر احمد ڈار        عہد حاضر میں اردو شاعری کو بہت مقبولیت حاصل ہے جو جنوبی ایشیاء کی تہذیب کا ایک اہم حصہ بھی ہے ۔  برطانوی دور میں اردو زبان نے فروغ پانا شروع کیا اور آج اردو بین الاقوامی زبان ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری قومی زبان بھی یے ۔ میرتقی میر،خواجہ میر درد ،  غالب ، علامہ محمد  اقبال ، احمد ندیم قاسمی ، احمد فراز وغیرہ اردو شاعری کے اہم شعرا ہیں جنھوں نے اردو شاعری کو نئے موضوعات سے ہم آہنگ کیا ۔ اردو شاعری میں فطری  احساس پایا جاتا ہے جس کو کاغذ کی حد تک محدود نہیں رکھا جاتا بل کہ اس کو پڑھا،گایا ، سنا اور سنایا بھی جا سکتا ہے اور عہد حاضر کے نوجوان اردو شاعری میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں جس کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہیں۔       افسوس کہ ہم اپنے اردگرد کے شعرا و نثرنگاروں پر نظر نہیں دوڑاتے ان کے ک...
معاشرےکا اخلاقی بگاڑ -تحریر  : شبیر احمد ڈار

معاشرےکا اخلاقی بگاڑ -تحریر : شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
تحریر  : شبیر احمد ڈار        معاشرہ افراد کے ایسے گروہ کا نام ہے جہاں سب مشترکہ مفاد کے تحت زندگی بسر کرتے ہیں  ۔ معاشرے میں انفرادیت کی بجائے اجتماعیت کو ترجیح دی جاتی ہے ۔  عہد حاضر میں ہمارا معاشرہ تیزی سےبگاڑ کی راہ پرگامزن ہے ۔ معاشرے میں احساس ختم ہو رہا اور  خوفناک وحشت و درندگی کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں ۔ آج معاشرے میں ایسے سانحات رونما ہو رہے ہیں جن کو دیکھ اور سن کر رونگھٹے  ہو جاتے اور آنکھیں نم ہو جاتی ہیں ۔  ایک ہی بات ذہن میں آتی جو معاشرہ امن و سکوں کی علامت تھا آج جنگلی حیوانوں میں بدل چکا ہے ۔     اخلاقیات سے وابستہ رہنے والی قومیں ہی اس دنیا میں عروج پاتی ہیں مگر بد قسمتی سے ہم نے اخلاقیات کا دامن چھوڑ دیا ہے ۔ قرآن و سنت کو چھوڑ دیا ہے اور ٹیکنالوجی کی دوڑ میں پھنس کر رہ چکے ہیں۔   ٹیکنالوجی کا ...
ووٹ کا درست استعمال وقت کی ضرورت-تحریر : شبیر احمد ڈار

ووٹ کا درست استعمال وقت کی ضرورت-تحریر : شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
تحریر  :-   شبیر احمد ڈار       ووٹ ایک امانت ہے جس کا درست استعمال ہر شہری کا دینی و قومی فریضہ ہے ۔  عہد حاضر میں ووٹ کا استعمال اسلامی و قومی فریضہ کی نسبت ذاتی مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے ۔ ووٹ کی اہمیت سے آگاہ ہونا وقت کی عین ضرورت ہے ۔  ریاست آزاد جموں و کشمیر میں الیکشن کی گہماگہمی عروج پر ہے  الزامات ، نعرے بازی اور جھوٹے وعدوں سے عوام کی توجہ حاصل کی جا رہی ۔  ریاست میں غربت ، بےروزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے اور سیاست دان انہی چیزوں کو غنیمت سمجھتے ہوئےعوام کو سبز باغ دیکھا کر ووٹ حاصل کرنا چاہتےہیں ۔     ووٹ کا درست استعمال ہر مرد و عورت پر فرض ہے کیوں کہ ووٹ کا درست استعمال ہی ملک میں استحکام لاتا ہے ۔  ووٹ کے درست استعمال کے ذریعے ہی ایک مثبت سوچ کا حامل باشعور سیاست دان اسمبلی میں جاتا ہے جہاں اسے عوام کی ترجمانی کا حق حاصل ہوتا ہے اور وہ معاشرے و قوم کے لیے مثبت تبدی...
ایم ٹی بی سی ….ایک تعارف :   شبیر احمد ڈار

ایم ٹی بی سی ….ایک تعارف : شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
 شبیر احمد ڈار    عہد حاضر کی متحرک اور تیزی سے قدم جماتی ہوئی ملٹی نیشنل ہیلتھ کیئر آئی ٹی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی " ایم ٹی بی سی " ہے  ۔ اس کمپنی کا قیام 1999ء میں عمل میں لایا گیا اور اس کا صدر دفتر نیو جرسی ، امریکہ میں موجود ہے ۔ اس کمپنی کے بانی محمودالحق ہیں جن کا تعلق خطہ کشمیر کے علاقہ باغ آزادکشمیر  سے ہے اور حال میں امریکہ میں مقیم ہیں ۔  عبدالہادی چودھری (صدر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈائریکٹر) ،بل کارن(چیف مالیات آفیسر)، ویسلے اسٹالپ (بزنس ڈویلپمنٹ کے سینئر نائب صدر) ،  الفونسو نارڈی (سینئر نائب صدر حکمت عملی) ،نیتھلی گارسیا (چیف تعمیل آفیسر اور کارپوریٹ کونسل) ،اسٹیفن اینڈریو سنیڈر (ڈائریکٹر اور چیف حکمت عملی افسر )،کارل جانسن (چیف گروتھ آفیسر) ہیں ۔         یہ ملٹی نیشنل ہیلتھ کیئر آئی ٹی کمپنی  کسی ایک علاقے کے لیے نہیں  بل کہ پورے خطہ کشمیر اور پاکستان کے لیے کسی نعمت سے کم ن...
” آزادکشمیر میں اردو شاعری  ایک تعارف”

” آزادکشمیر میں اردو شاعری ایک تعارف”

تبصرے
تبصرہ  :-   شبیر احمد ڈار      کتاب :  آزادکشمیر میں اردو شاعریمصنف :    ڈاکٹر افتخار مغل ( 7 جنوری 1961ء تا 10 اپریل 2011ء )ترتیب واہتمام :  فرہاد احمد فگار ( 16 مارچ 1982ء تا حال )زیر نگرانی : ارشد ملکاشاعت :   1000مطبع    :  فیض الاسلام پرنٹنگ پریس راولپنڈیکل صفحات :  527      آزادکشمیر کے شعر و ادب میں کئ نام ور اصحاب کی تصانیف ان کی اعلی مثال ہیں انہی میں ایک تابندہ نام پروفیسر ڈاکٹر افتخار مغل کا ہے جنھوں نے اردو ادب کے دامن کو اپنی تخلیقات کے ذریعے کشادہ کیا  ۔ " آزادکشمیر میں اردو شاعری" مرحوم کی ان تھک  اور شب و روز محنت کا ثمر ہے ۔  آپ نے یہ تحقیقی مقالہ 1997ء میں مکمل کیا اور اسے خطہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ذہین و فطین استاد ، کالم نگار ، شاعر ، محقق ، مصنف،  لیکچ...
خانہ بدوشوں کا طرز زندگی اور مسائل/ تحریر:  شبیر احمد ڈار

خانہ بدوشوں کا طرز زندگی اور مسائل/ تحریر: شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
تحریر/   تصاویر:     شبیر احمد ڈار   آشیانے کا بتائیں کیا پتا خانہ بدوش       چار تنکے رکھ لیے جس شاخ پر گھر ہو گیا    (قمر جلالوی )      خانہ بدوش فارسی زبان کا لفظ ہے جس سے مراد وہ شخص جس کا کوئی مستقل ٹھکانہ نہ ہو ۔ انگریزی ادب میں اس کے لیےویگرینٹ  کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ خانہ بدوشوں کی طرز زندگی عام افراد سے مختلف ہوتی اور نہ ہی ان کا کوئی مستقل ٹھکانہ ہوتا . خانہ بدوش پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ گزشتہ روز ضلع باغ آزادکشمیر کے خطہ منگ بجری میں موجود خانہ بدوشوں سے ان کی طرززندگی اور مسائل کے حوالے سے راقم نے استفسار کیا۔  تو ان کا جواب سن کر دل افسردہ ہوا۔ ان کے بچوں کی حالت زار نہایت ابتر ہے۔ پاؤں سلامت ہیں مگر پہننے کو جوتے نہیں ۔ بدن کےنصف حصے پر کپڑے ہیں مگرمیلے کچلےاور سونے کونرم بستر نہیں۔  بل کہ ۔ کانٹوں بھری زمین ہے۔ ان کی طرز زندگی اور مسائل ...
” کورونا وائرس اور نظام تعلیم ” /   شبیر احمد ڈار

” کورونا وائرس اور نظام تعلیم ” / شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
تحریر :   شبیر احمد ڈار      جیساکہ ہم سب اس بات کا علم رکھتے ہیں کہ عالم گیر وبا کووڈ 19  نے دنیا بھر کی معشیت اور معمولات زندگی کو متاثر کیا اور ساتھ بہت قیمتی جانیں بھی نگل چکا اور نگل رہا ہے . پاکستان میں دسمبر 2019 ء میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اسلام آباد میں رپورٹ ہوا اورپھر یہ وائرس پھیلتا گیا اور ملک میں لاک ڈاون کی صورت حال پیدا ہوئی . ترقی یافتہ ممالک بھی اس وبا کے سامنے بے بس نظر آئے مگر سب سے زیادہ اس وبا سے جو نظام متاثر ہوا وہ ہمارے ترقی پذیر ملک کا "نظام تعلیم " ہے .       ہمارا نظام تعلیم پہلےسے ہی تہس نہس تھا اور رہی سہی کسر کورونا وائرس کی وبا نے پوری کی . ایک سال سے تعلیمی اداروں کے ساتھ آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے . ہماری ترقی پذیر ریاست جہاں گھر کے اندر سم سروس بھی پوری نہیں آتی وہاں انہوں نے آن لائن تعلیم کا نظام متعارف کروایا جو بری طرح ناکام ہو رہا . وہ طلبہ جو پور...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact