Tuesday, April 16
Shadow

Tag: سید علی گیلانی

سید علی گیلانی ، مرحوم والد صاحب اور رائے کا اختلاف/ شمس رحمان

سید علی گیلانی ، مرحوم والد صاحب اور رائے کا اختلاف/ شمس رحمان

شخصیات
شمس رحمان والد صاحب کی وفات کے بعدسے میں ذہنی طور پر ایک عجیب کیفیت سے دوچار ہوں۔ زندگی جیسے واپس بچپن میں چلی گئی ہے اور میں اس کو بار بار دیکھتا ہوں اور  سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ کبھی ڈر کر بھاگ جاتا ہوں ۔ توجہ ہٹانے کے لیے کیا کیا کچھ کرتا ہوں اور کبھی جیسے سکون سے یادوں کی آغوش میں سوجاتا ہوں اور کبھی لڑنے بھڑنے لگتا ہوں ۔ اس لیےجب سید علی گیلانی صاحب کی رحلت کی خبر پڑھی تو ان کے بارے میں بھی میں والد صاحب کے بغیر سوچ نہ سکا  اور نہ لکھ سکتا ہوں۔ مگر کچھ تبصرے و تاثرات پڑھ کر لکھے بغیر رہا بھی نہیں  جا رہا۔ صوفی محمد جان مرحوم و مغفور جب مجھے معلوم بھی نہیں تھا کہ سیاسی نظریات کیا ہوتے ہیں تو  والد صاحب صوفی محمد جان مرحوم و مغفور کی طرف سے  فراہم کردہ لٹریچر کے  ذریعے میرا تعارف جماعت اسلامی کے نظریات سے ہونا شروع ہوگیا تھا. تب میں ہائی سکول  کے آخری سال...
تقسیم جموں و کشمیر کی طرف پیش رفت ؟ تحریر ملک عبدالحکیم کشمیری

تقسیم جموں و کشمیر کی طرف پیش رفت ؟ تحریر ملک عبدالحکیم کشمیری

آرٹیکل
ملک عبدالحکیم کشمیری فروری 2021 چیف آف آرمی سٹاف پاکستان جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان رسالپور میں خطاب کرتے ہوئے کہا یہ وقت ہے  تمام اطراف امن کا ہاتھ بڑھایا جائے اُن کے الفاظ تھے ”It is time to extend hand of peace in all directions.۔ شدید تناؤ کے ماحول میں جنرل باجوہ کی گفتگوہندوستان کیلئے ایک پیغام تھا  ”آؤ امن کی طرف پیش قدمی کریں“ نتیجتاً 24 اور 25 فروری 2021 کی درمیانی رات دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹنٹ جنرل پرم جیت سنگھ سانگھا اور میجر جنرل نعمان ذکریا کے درمیان ہاٹ لائن پر گفتگو کا ایک اور دور ہوا جس کے بعد 2003 کے سیز فائر لائن معاہدے کو بحال کیا گیا۔ فائر بندی معاہدے کےتیسرے روز 28 فروری 2021 کو جماعت اسلامی اور حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما علی گیلانی کی طرف سے  لائن آف کنٹرول فائر بندی اور 2003  ک...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact