Thursday, April 18
Shadow

Tag: سردی

بچپن کا سیالہ

بچپن کا سیالہ

تصویر کہانی
جاوید خوشحال خان/ یہ پیاری  سی بچی راولاکوٹ کے نواحی گاوں بن بہک سے تعلق رکھنے والی ہے۔ اس کو سردی اور برف باری سے انجوائے کرتے ہوۓ دیکھ کر ہمیں بھی بچپن کا سیالہ یاد آگیا۔ ہمارے بچپن کے سیالے میں پہناوے بہت معنی رکھتے تھے۔ " منگر" کے مہینے سے  بڑی باجیاں سویٹر اور ٹوپیاں بننا شروع کر دیتیں۔یہ وہ وقت ہوتا تھا جب گھروں  میں اون کے دھاگوں  کے گولے بکثرت ہوتے تھے۔اور یہی وقت ان منچلوں  کیلئے آئڈیل تھا،   جو پلاسٹک کی تھیلی سے پتنگ بناتے۔اون کے دھاگوں کے ٹکڑے جوڑ جوڑ کر پتنگ اڑاتے۔جب دھاگے نا پید سے ہو جاتے تو ہم  " طاقوں " سے پورا گولہ لے اڑتے۔ اور خوب انجوائے کرتے لیکن اسکے بعد شام میں دل کھول کر چھتر کھاتے۔ بہرحال " پوہ" اور "ماہ" کے مہینوں  میں جب خوب"سنتی" تھی، (برف) تو یہی اون سے بنے گرم سویٹر , ٹوپیاں اور جرابیں بچے اور بڑے سبھ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact