Friday, April 19
Shadow

Tag: زکریا شاذ

زکریا شاذ کی تازہ غزل

زکریا شاذ کی تازہ غزل

شاعری, غزل
غزل زکریا شاذ  ملے ہی جن سے نہ سوزوگداز پڑھتے ہوئے ہم ان سے کیوں نہ کریں احتراز پڑھتے ہوئے کہیں کہیں سے پڑھوں میں کتاب اپنی بھی کہ اپنا بھی نہیں رکھتا لحاظ پڑھتے ہوئے تمام عمر جسے پوجا ہو خدا کی طرح وہ یاد آئے نہ کیسے نماز پڑھتے ہوئے کُھلی کتاب سا تھا جسم کوئی ہاتھوں میں سو کُھلتے جاتے تھے رازوں پہ راز پڑھتے ہوئے کوئی ورق نہیں ایسا جو تربتر نہ ملے یہ کون رویا ہماری بیاض پڑھتے ہوئے دُھنیں نہ خود ہی سر اپنا، لکھیں تو ایسا لکھیں سدا زمانہ کرے جس پہ ناز پڑھتے ہوئے یہ زندگی کسی مکتب سے کم نہیں دیکھی تمام عمر گزاری ہے شاذ پڑھتے ہوئے ...
مادری زبان کیا ہے؟ زکریا شاذ

مادری زبان کیا ہے؟ زکریا شاذ

آرٹیکل, پہاڑی
مادری زبان کے عالمی دن پر زکریا شاذ اردو کے 99 فی صد شعرا درست اردو لکھتے مگر غلط اردو  بولتے ہیں. اس کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ یہ ہے کہ بیشتر شعرا کی مادری زبان اردو نہیں ہے. اس کا مطلب یہ ہوا کہ مادری زبان وہ زبان ہوتی ہے جو آپ ٹھیک لکھ سکتے ہوں یا نہ لکھ سکتے ہوں لیکن جب بھی بولیں گے ہمیشہ درست بولیں گے. اور ویسی کوئی غیر زبان بولنے والا بول ہی نہیں سکے گا. بھلے وہ اس زبان کا ماہر ہی کیوں نہ ہو.میری مادری زبان پہاڑی ہے. اس زبان کے بولنے والے اپنے اپنے علاقے کے موافق اس کو مختلف ناموں سے پکارتے ہیں. مثلا پوٹھوہار کے لوگ اسے پوٹھوہاری کہتے ہیں.لیکن یہ سچ ہے کہ علاقوں کے فرق کے ساتھ اس زبان کے لب و لہجے میں بھی فرق آجاتا ہے.میرے نذدیک جتنی میٹھی پہاڑی زبان ہم بولتے ہیں شاید ہی کہیں بولی جاتی ہو. یہ مٹھاس آزاد کشمیر کے دو بڑے شہروں کا خاصہ ہے. ان شہروں میں ایک میرپور ہے اور دو...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact