Saturday, April 20
Shadow

Tag: رخشندہ بیگ

قاتل کون مصنفہ :رخشندہ بیگ

قاتل کون مصنفہ :رخشندہ بیگ

افسانے
مصنفہ :رخشندہ بیگ سرخ اور نیلی شعائیں چاروں جانب پھیل چکی تھیں ۔وقفے وقفے سے ہوتے دھماکے ،جگہ جگہ سے اٹھتا دھواں ،تباہ حالی اور بربادی کا خوفناک منظر پیش کرتی لاشیں جو لیبارٹری کے اندر اور باہر پڑی خوف و دہشت کا باعث تھیں  ۔ ادھڑے ہوئے نرخرے اور خون سے خالی بے جان جسم ،اپنی بےنور آنکھوں میں حیرت اور خوف لیے عبرت بنے ہوئے تھے ۔ ٹرین  پوری رفتار سے چلی جارہی تھی ۔سخت سردی کی وجہ سے تمام ہی مسافر کمبلوں میں لپٹے پڑے تھے ۔جن کو لیٹنے کے لیے برتھیں میسر تھیں، وہ سفر میں بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے تھے ،جب کہ کچھ سیٹوں پر سکڑے سمٹے اونگھتے ہوئے وقت گزار رہے تھے ۔ دو نو عمر لڑکے کمبلوں میں دبکے اپنے موبائل فون آن کیے، نیٹ پیکج سے فیضیاب ہوتے ،اپنی ہی دنیا میں مگن دکھائی دیتے تھے  ۔اچانک ایک چیخ بلند ہوئی اور پھر ان چیخوں میں اضافہ ہوتا چلا گیا ۔ وہ سب اچانک ہی ہوا تھا ۔کیسے اور کہاں سے کوئی...
عشقم( فرح ناز فرح ) : تبصرہ نگار : رخشندہ بیگ

عشقم( فرح ناز فرح ) : تبصرہ نگار : رخشندہ بیگ

تبصرے
تبصرہ نگار : رخشندہ بیگ فرح ناز فرح نے نثر کے میدان میں تو خود کو منوا ہی لیا تھا , اب شاعری کے دشت کی سیاحی بھی کرلی ۔ فرح کی خوبصورت شاعری سے ہم اکثر مستفید ہوتے رہے اور اب " عشقم " کی صورت ان کا مجموعہ کلام ہمارے ہاتھوں میں ہے ۔ فرح ناز مصنفہ اور شاعرہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باغ و بہار شخصیت کی مالک پرخلوص انسان بھی ہیں ۔وہ انسان جو حساس ہے اور اپنے احساسات لفظوں کی مالا میں پرونا بھی جانتا ہے ۔ مجھے فخر ہے کہ فرح ناز میری دوست بھی ہیں اور ان سے استاد والا رشتہ بھی ہے ۔فرح ناز کا تعلق کراچی سے ہے اور دیکھا گیا ہے کہ اس شہر کے باسی حقیقت کی تلخیوں کو بہت قریب سے دیکھتے ہیں ،محسوس کرتے ہیں ۔یہی درد اور احساس ہمیں فرح ناز کی شاعری میں رچا بسا نظر آتا ہے ۔ مری روح میں نہ جانے کتنے شگاف ہوں گے کوئی جو اتر کے دیکھے نئے انکشاف ہوں گے خود کو مٹا کر خاک بھی کرلیں اگر جو ہ جن کے سیاہ دل ہو...
ایک تھی بانو -تحریر :  رخشندہ بیگ

ایک تھی بانو -تحریر :  رخشندہ بیگ

افسانے
تحریر :  رخشندہ بیگ ایک دلدوز طویل چیخ نے دیر تک ماحول کے سناٹے کو توڑے رکھا ۔دن کے وقت تو پورا ماحول ہی طرح طرح کی آوازوں ،خود کلامیوں ،کے علاوہ خودساختہ قہقہوں یا سسکیوں سے گونجتا رہتا تھا ،مگر رات کے پچھلے پہر جب سب  روحیں شکستہ اجسام کو چھوڑ کر من پسند ماحول میں تیرتی پھرتی تھیں ۔ایسے میں بانو جیسی کوئی ایک دو ہی رات کی سیاہی کو اپنی اندرونی وحشت سے  مزید وحشت ذدہ کردیتیں اور یوں محسوس ہوتا جیسے کسی نے مقدس روحانی ماحول کو گندگی اچھال کر ناپاک کردیا ہو ۔ بازو میں اترتی تیز اثر دوائی نے بلا آخر اسے بھی نیند کی وادی میں دھکیل ہی دیا ۔نیند جو مہربان ہے بالکل ماں کی آغوش کی طرح ۔۔۔۔۔ماں ۔۔۔۔ما ما۔۔۔۔ماں اس کے مدہوش ہوتے وجود سے سرگوشی کی طرح یہ مقدس لفظ نکلا تھا ۔۔۔۔مگر کیا ہر ماں اس لفظ کے تقدس کو قائم رکھتی ہے ؟ وہ ملائم سی جلد والی سرخ وسفید بچی ،جس کی گہری کتھئ آنکھوں میں ہر وقت ایک...
پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ  ابن آس محمد تحریری  مقابلے کے نتائج کا اعلان

پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ  ابن آس محمد تحریری  مقابلے کے نتائج کا اعلان

خبریں, ہماری سرگرمیاں
لندن :پی ایف پی ایف  نیوز پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں بچوں کے معروف ادیب  اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرنے اور بچوں کے ادب  کے فروغ کے لئے نوجوان اہل قلم کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے انعام یافتگان کو ایوارڈز اور تمام شرکا مقابلہ کو تعریفی اسناد تقسیم کی جائیں گی ۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معروف ادیب ، مصنف اور  سکرپٹ رائٹر جناب ابن آس محمد کے حوالے سے تحریری ( مضمون نویسی) مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق پہلی پوزیشن جناب خالد دانش  ( کراچی) نے حاصل کی ہے- محترمہ ادیبہ انور (یونان)دوسری پوزیشن کی  حقدار ٹھہری ہیں جبکہ قانتہ رابعہ  (گوجرہ) اور ظفر احمد چوہان  ( کراچی) تیسری پوزیشن کے مستحق قرار...
رخشندہ بیگ -افسانہ نگار ، کہانی کار ۔شاعرہ -کراچی

رخشندہ بیگ -افسانہ نگار ، کہانی کار ۔شاعرہ -کراچی

رائٹرز
رخشندہ بیگ رخشندہ بیگ کراچی سے تعلق رکھتی ہیں ۔ ایک خاتون خانہ ہیں ۔افسانے ، افسانچے ، مائیکروف ، ناول  ، کالمز ، نظمیں اشعار وغیرہ یہ سب لکھتی رہتی ہیں  جو مختلیف اخبارات اور میگزین میں لگتے رہتے ہیں ۔اس کے علاوہ بچوں کے ادب کے لیے کام کر رہی ہیں  کہانیاں اور نظمیں بچوں کی بھی مختلیف میگزین میں لگتی رہتی ہیں ۔ اب تک بہت سی  تعریفی اسناد ،انعامات اور شیلڈ وغیرہ مل چکی ہیں اس کے علاوہ کتابوں کے تحائف نے انہیں ایک چھوٹی سی لائبریری کا مالک بھی بنادیا ہے ۔ جن میں سے (کافی خریدی بھی ہیں )۔  رخشندہ بیگ کی ایک کتاب کنج آبگیں آچکی ہے  دوسری چہرہ در چہرہ۔۔۔افسانوی مجموعہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔فیس بک اور مختلیف واٹس ایپ گروپ میں ایکٹو رہتی ہیں۔ یہی ان کا مشغلہ یا شوق جو بھی سمجھ لیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ  زندگی نے کافی وقت کے بعد فرصت دی تو اپنے د...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact