Tuesday, April 23
Shadow

Tag: تہذین طاہر

کتاب : ریاض نامہ، تبصرہ نگار: تہذین طاہر

کتاب : ریاض نامہ، تبصرہ نگار: تہذین طاہر

تبصرے
کتاب : ریاض نامہ، تبصرہ نگار: تہذین طاہرتبصرہ نگار:تہذین طاہرزیر نظر کتاب ریاض نامہ”شیخ ریاض“ کی خود نوشت اور کالموں کا مجموعہ ہے۔ کتاب کو یادوں کے چراغ جلا کر روشن کیا گیا ہے۔ ماضی خوبصورت ہو تو آپ کا گزرنے والا ہر لمحہ ماضی کی انہی خوبصورت یادوں کو یاد کرتے گزر جاتا ہے۔ ریاض نامہ میں شیخ صاحب نے بھی اپنی زندگی کے انہیں خوبصورت دنوں کو یاد کیا ہے۔ زندگی کا سفر آسان نہیں ہوتا۔ تکلیف، درد، امتحانات سے گزر کر ہی انسان ایک ایسے مقام تک پہنچاتا ہے کہ لوگ اسے جاننے لگتے ہیں۔ اس کی ایک الگ پہچان بنتی ہے۔ ہم انسان اس دنیا میں کسی نہ کسی مقصد کے تحت بھیجے گئے ہیں۔ کوئی شخص اپنے مقصد کو جلد پا لیتا ہے تو کوئی اپنا مقصد پورا کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے۔ انسان کو ایک ہی بار زندگی ملتی ہے۔ کوشش یہ کرنی چاہیے کہ اپنی تخلیق کا مقصد حاصل کرکے اسے پورا کریں۔ زیر نظر کتاب کے مصنف شیخ ریاض کی بات کریں ت...
نام کتاب: ننھا سلطان تبصرہ نگار: تہذین طاہر

نام کتاب: ننھا سلطان تبصرہ نگار: تہذین طاہر

تبصرے
تبصرہ نگار: تہذین طاہر۔ ”ننھا سلطان“ ایک ترک ماں بیٹے کی سچی داستان پر مشتمل بچوں کا مختصر ناول ہے۔ جسے ”شمیم عارف“ نے لکھا ہے۔مصنفہ کی یہ تیسری کتاب ہے۔ پہلی کتاب 2017ءمیں ”عشق کی نگری“ کے نام سے لکھی گئی۔ دوسری کتاب 2019ءمیں ”ابھی ہم راہ گزر میں ہیں“ کے نام سے لکھی گئی یہ شاعری کی کتاب ہے اور تیسری کتاب ”ننھا سلطان“ ہے جو بچوں کے لیے خصوصی طورپر ترتیب دیا گیا۔زیر نظرکتاب کا انتساب”پاک ترک دوستی کے نام“ کیا گیا ہے۔ ”ننھا سلطان“ ایک ایسے بچے کی کہانی ہے جس کے بابا پاکستانی اور ماما ترک ہیں، وہ بچہ بچپن میں ہی اپنے بابا سے بچھڑ گیا۔ یہ اس بچے کی اپنی ماما اور بابا سے محبت کی کہانی ہے۔ سینئر جرنلسٹ، مصنفہ و شاعرہ غلام زہرا ”ننھا سلطان“ کے بارے میں کیا کہتی ہیں ملاحظہ کیجئے! ”بچے کسی ملک یا قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور بچوں کے لیے جو ادب تخلیق کیا جاتا ہے وہ ان کے مستقبل کی تعمیر و تش...
روبوٹس کی کہانیاں تبصرہ نگار: تہذین طاہر

روبوٹس کی کہانیاں تبصرہ نگار: تہذین طاہر

تبصرے
تبصرہ نگار: تہذین طاہر”روبوٹس کی کہانیاں“ کتاب معروف عالمی مصنفین کے دلچسپ سائنس فکشنز پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کو ادیبہ و منصفہ تسنیم جعفری نے مرتب کیا ہے جن کی اب تک سائنس فکشن پر کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں اور بے شمار کہانیاں مختلف رسالوں کی زینت بنی ہیں۔ تسنیم جعفری  خود بھی بین الاقوامی شہرت کی حامل رائٹر ہیں جس کا ثبوت ان کے حالیہ چین کے دورے سےملتا ہے۔ تسنیم جعفری وہ مصنفہ ہیں جنہوں نے بچوں کو سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کے لئے دلچسپ کہانیاں لکھ کرسائنس فکشن کو پروان چڑھانے کی اپنی سی کوشش کی۔سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے، جسے وہ بچوں کے ادیبوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ بچوں کے ادب میں سائنس پر لکھنے والے انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔ دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سائنسی ترقی میں بچوں کی دلچسپی اور تجسس کو ابھارنا آج کے ادیب کا اہم فریضہ اور ذمہ داری ہے، ...
کتاب: آئینے کے پار /تبصرہ نگار: تہذین طاہر

کتاب: آئینے کے پار /تبصرہ نگار: تہذین طاہر

تبصرے
مصنفہ: مہوش اسد شیختبصرہ نگار: تہذین طاہرمہوش اسد شیخ کہتی ہیں ”مجھے بچپن سے کہانیاں لکھنے اور پڑھنے کا شوق تھا۔ لہٰذا کہانیاں لکھنے کا آغاز 2016میں فیس بک پیچ پر قلمی نام مشی شیخ سے کیا۔سوشل میڈیا پر میری کہانیوں کو پسند کیا جانے لگا۔ چار سال تک فیس بک پر لکھتے رہنے کے بعد2020میں پرنٹ میڈیا پر نمودار ہوئی۔ جہاں مجھے بہت عزت ملی۔ 2021ءمیں میں نے باقاعدہ اپنے نام کے ساتھ لکھنا شروع کیا تو میرے لیے کامیابیوں کے دروازے کھلتے چلے گئے۔ پہلے ہی سال مختلف نامور رسائل میں میری پنتالیس کہانیاں شائع ہوئیں ۔ یہ میری نزدیک ایک بہت بڑی کامیابی تھی۔ ان دو ڈھائی سالوں میں میرے رب نے مجھے جتنی عزت بخشی اتنی میری اوقات نہیں تھی۔ مجھے ایک نہیں تین تین کتابوں کی مصنفہ بنا ڈالا“۔زیر نظر کتاب”آئینے کے پار“ مہوش اسد شیخ کے قلم سے لکھی جانے والی کہانیوں کی ان کی تیسری کتاب ہے۔ کتاب میں مصنفہ نے جن کہانیوں کو قل...
منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے/ تبصرہ نگار :تہذین طاہر 

منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے/ تبصرہ نگار :تہذین طاہر 

تبصرے
تبصرہ نگار :تہذین طاہر  تسنیم جعفری پاکستان میں بچوں کے ادب کے معتبر ترین ناموں میں شمار ہوتی ہیں۔ آپ ایک معروف مصنفہ، ماہر تعلیم، ایوارڈ یافتہ ادیبہ اور ادب اطفال کی مخلص سرپرست ہونے کے ساتھ ساتھ سائنس فکشن لکھنے والی وہ لکھاری ہیں جن کو یوبی ایل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آپ کی اب تک انیس کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں اور کئی کتابوں پر کام جاری ہے۔ آپ کی تخلیقات کا بیشتر حصہ سائنسی و ماحولیاتی موضوعات پر ہے۔ آپ اردو کے علاوہ انگریزی زبان پر عبور رکھتے ہوئے انگریزی ناول بھی بچوں کے لیے پیش کر چکی ہیں۔  زیر نظر کتاب” منزل ہے جن کی ستاروں سے آگے“ پاکستانی خواتین کا سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں کردا رپر مشتمل ہے۔ کتاب کا انتساب ”سائنس کی دنیا میں کام کر رہی ان تمام باہمت اور با صلاحیت خواتین کے نام، جو اپنی محنت سے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں ز...
قانتہ رابعہ کی کتاب  ” سارے دوست ہیں پیارے”۔ تبصرہ  نگار : تہذین طاہر

قانتہ رابعہ کی کتاب ” سارے دوست ہیں پیارے”۔ تبصرہ نگار : تہذین طاہر

تبصرے
تبصرہ  نگار : تہذین طاہر محترمہ قانتہ رابعہ عصرِ حاضر میں اردو ادب کا ایک معتبر نام ہیں۔ وہ ایک بلند پایہ افسانہ نگار اور کہانی کار ہیں۔ قانتہ رابعہ اب تک بچوں اور بڑوں کے لیے بہت سے کتب لکھ چکی ہیں۔ آپ کی ادبی سرگرمیوں کے پیش نظر اب تک آپ کو کئی ملکی اور غیر ملکی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ زیر نظر کتاب”سارے دوست ہیں پیارے“ مصنفہ کی جانب سے بچوں اور بڑوں کے لیے لکھی جانی والی ننھی مُنی کہانیوں پرمشتمل کتاب ایک خوبصورت تحفہ ہے۔ کتاب کا سائز اتنا چھوٹا ہے کہ کوئی بھی بچہ با آسانی اسے اٹھا کر کہیں بھی لے جا سکتا ہے۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام کیا اور اس محبت سے کتاب کو شائع کیا کہ کوئی بھی بچہ  یا قاری نہ چاہتے ہوئی بھی خود کو اس کتاب کی طرف متوجہ پاتا ہے۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن ” قارئین  کو کتاب سے محبت کیسے کروائی جا سکتی ہے“ سے بخوبی واقف ہے۔ اس ادارے کے جانب سے اب...
کتاب:” کہیں تھل میں سسی روتی ہے”۔ تبصرہ نگار: تہذ ین طاہر

کتاب:” کہیں تھل میں سسی روتی ہے”۔ تبصرہ نگار: تہذ ین طاہر

تبصرے
تبصرہ نگار: تہذین طاہر تلہ گنگ، چکوال کی سر زمین سے اُبھرتی بے باک صحافی، قلمکار، محنتی اور باصلاحیت شخصیت کا نام نمرہ ملک ہے۔میری ان سے پہلی ملاقات اکادمی ادبیات اطفال کی کانفرنس میں ہوئی۔ وہاں موجود سب مہمانوں کی طرح محترمہ سے بھی اچھا تعارف اور ملاقات رہی۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلق ایک اچھی دوستی میں بدل گیا۔ ایک دن انہوں نے مجھے بتایا کہ انہیں درد کی سفیر جانا جاتا ہے کیونکہ وہ نا صرف اپنا بلکہ زمانے کا درد اپنے سینے میں لیے گھوم رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا وہ درد پڑھتی ہی نہیں ، لکھتی بھی ہیں اور نہ صرف لکھتی ہیں بلکہ ایک رائٹر ہونے کے ناطے درد کو محسوس کر کے ان جذبات کو کورے کاغذوں پر اتارتی بھی ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ مجھے لوگوں کو سننا اچھا لگتا ہے کیونکہ میراماننا ہے کہ ایک گاؤں کی لڑکی کو سائی کی ہمیشہ ضرورت ہوتی ہے۔ سائی ۔ say it all چھ جنوری2021ء کی تازہ نظم جو ”کہیں تھل می...
زمین اداس ہے- تبصر ہ نگار: تہذین طاہر

زمین اداس ہے- تبصر ہ نگار: تہذین طاہر

تبصرے
تبصر ہ نگار: تہذین طاہر بچوں کے ادب کی بات کی جائے تو تسنیم جعفری کانام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔آپ کی”میرے وطن کی یہ بیٹیاں“، ”چھوٹو میاں“،”پریوں کی الف لیلیٰ“،”روبوٹ بوبی“ ،”تھانگ شہزادی کی کہانی“،” مخلص دوست “جیسی لازوال کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ حال ہی میں تسنیم جعفری کو کتاب ”زندگی خوبصورت ہے“ پر یو بی ایل لٹریری ایوارڈ ملا ہے۔ اس کے علاوہ بھی آپ کو کئی کتابوں پر ایوارڈ مل چکے ہیں۔ سائنس کے مضامین ادب کا ذوق رکھنے والوں کے لیے زیادہ دلکشی کا باعث نہیں ہوتے۔ اور اگر بچوں کی بات کی جائے تو بہت سے بچے سائنسی ادب سے اکتاہٹ محسوس کرتے ہیں۔اس سب کے باوجود تسنیم جعفری وہ پہلی خاتون رائٹر ہیں جنہوں نے سائنس فکشن پر لکھا ۔مصنفہ نے اپنی کہانیوں اور ناولزکو ایسے انداز میںتخلیق کیا کہ بچوں کو سائنسی معلومات میں دلکشی ودلچسپی کا سامان مہیا کر دیا۔سائنس فکشن پرمصنفہ نے اب تک جو ناولز لکھے ان م...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact