ریاستی جماعتوں کی اہمیت / تجزیہ : بیگم تنویر لطیف تمغہ امتیاز
تجزیہ : بیگم تنویر لطیف تمغہ امتیاز
آزاد کشمیر میں عام انتخاب 25جولائی 2021کو ہوں گے لیکن اس بار انتخابی مہم میں ماحول اجنبی سا ہے جس کا آزاد کشمیر کی بنیادی اساس سے کوئی تعلق نہیں ۔ آزاد کشمیر کے موجودہ قائدین کو اب یہ باور کرانے کی ضرورت ہے کہ 24اکتوبر 1947ئ کو اپنے آباؤاجداد کے خون اور ہڈیوں پر قائم ہونے والی آزاد ریاست جموں و کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کے طور پر قائم گیا گیاتھا جس میں چودھری غلام عباس کی قیادت میں جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اہم رہنماؤں مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان، سردار محمد ابراہیم خان، چودھری نور حسین، راجا حیدر خان، سردار فتح محمد کریلوی اور قائداعظم کے معتمد سیکرٹری ، قانون دان اور انہی کے سیاسی تربیت یافتہ بیرسٹر خورشید حسن خورشیدکی جدوجہد اور قربانیاں شامل تھیں۔ابھی کل کی بات ہے سردار محمد عبدالقیوم خان کی سربراہی میں مسلم ک...