Thursday, April 25
Shadow

Tag: بھمبر

بھمبر| حسین نظاروں کی سرزمین| تحریر : خالدہ پروین

بھمبر| حسین نظاروں کی سرزمین| تحریر : خالدہ پروین

سیر وسیاحت
تحریر : خالدہ پروین           بھمبر۔۔۔شہر      مشرق ،مغرب اور شمال کی جانب سے نچلے درجے کی پہاڑیوں میں گھرا بھمبر شہر آزاد کشمیر کا ایک تاریخی مقام ہے ۔یہ پنجاب کے شہر گجرات سے 48 کلومیٹر اور میرپور آزاد کشمیر سے 50 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ۔شہر کے تین اطراف سے بھمبر برساتی نالہ (پتن) چکر کاٹ کر گذرتے ہوئے وزیر آباد کے قریب دریائے چناب میں شامل ہو جاتا ہے ۔ بھمبر سے جموں 70 کلومیٹر جبکہ سری نگر 150 کلومیٹر میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔                تاریخ          ماضی میں بھمبر ایک آزاد اور خودمختار ریاست اور بعد ازاں کشمیر کی باج گزار ریاست بھی رہی ہے ۔اس ریاست کا تاریخی نام "چبھال" تھا جس کی حدود کھڑی ،جہلم،کھاریاں اور گجرات تک پھیلی ہوئی تھیں ۔بھمبر پر چِب راجپوت حکمرانوں نے بڑے شاہانہ انداز سے حکومت کی ۔یہاں کا آخری مسلمان حکمران را...
ڈاکٹر مہوش مقبول۔ ماہر نباتات، ریسرچر۔ 

ڈاکٹر مہوش مقبول۔ ماہر نباتات، ریسرچر۔ 

شخصیات
ڈاکٹر مہوش مقبول کا تعلق سماہنی ضلع بھمبر آزاد کشمیر سے ہے۔ میرپور یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ باٹنی میں لیکچرار ہیں۔ آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں۔ اس کے علاوہ میرپور یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( مسٹ )  سے ایم ایس سی ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ دواریاں رتی گلی ضلع نیلم سے لے کر سماہنی تک ، ٹلہ جوگیاں ضلع جہلم سے وٹالہ ضلع بھمبر تک ، پاکتسان میں خوشاب کی وادئ سون سے لے امریکہ کی ریاست نبراسکا تک پودوں ، پھولوں، درختوں، جڑی بوٹیوں اور نجانے کیا کیا ہے جس پر ان کی تحقیق کا سلسلہ پھیلا ہوا ہے۔ ڈاکٹر مہوش مقبول کی  تحقیق  کی  تفصیل  اس لنک پر دستیاب ہے https://must.edu.pk/wp-content/uploads/2015/10/CV-of-Dr-Mehwish-Maqbool-25-01-2022.pdf ...
بھمبر میں مسٹ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا قیام اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح

بھمبر میں مسٹ یونیورسٹی کے نئے کیمپس کا قیام اور کمپیوٹر لیب کا افتتاح

آرٹیکل
اعجازؔ کشمیری صدقِ دل سے کی جانی والی کوششیں ہمیشہ کامیاب ہوتی ہیں، خدا بھی انہی کا ساتھ دیتا ہے جو خلوصِ نیت سے عازمِ سفر ہوتے ہیں،  گزشتہ چھ سات سالوں میں یہ بات کئی دفعہ شہری حلقوں میں موضوعِ بحث بنی  کہ بھمبر میں شعبہ حیوانات سے متعلقہ کلاسز شروع ہوں گی، یہاں کے لوگوں کو فیصل آباد، ٹنڈوجام، لاہور اور راولاکوٹ کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، جلدہی ایسا ہوگا کہ آزاد جموں کشمیر کے زراعت اور مویشی پروری کے حوالے سے  پرکشش خطہ یعنی بھمبر پر کوئی ایسا ادارہ قائم ہونے والا ہے جس میں یہاں کے باشندے اور گردو نواح کے لوگ اس میں شعبہ امورِ حیوانات میں  پیشہ واران تعلیم کے حصول کے فیض یاب ہو سکیں گے لیکن ہر بار ایک افواہ کا ہی گمان ہوتا رہا،منصہ شہود پہ کچھ بھی دیکھنے کو نہ ملا، نہ ہی کوئی ادارہ قائم ہوا اور نہ ہی کسی فرد نے اس عظیم خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مخلصانہ کوشش کی ...
بھمبرمیں ادبی جمود ٹوٹا- ڈاکٹراعجازکشمیری

بھمبرمیں ادبی جمود ٹوٹا- ڈاکٹراعجازکشمیری

آرٹیکل, شاعری
ڈاکٹر محبوب کاشمیری کی سالگرہ پرعظیم الشان محفل مشاعرہ کا انعقاد بھمبرآزادکشمیرکی ادبی فضا میں ایک نئے عہد کا آغاز ہے۔ اکتیس جنوری کو بھمبر میں ایک عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مشاعرہ اس حوالے  سے بھی منفرد تھا کہ اس نے بھمبر میں موجود ادبی جمود کو توڑا۔ یہ بھمبر کی ادبی تاریخ کا پہلا اس سطح کا مشاعرہ تھا کہ جس میں پاکستان کے نامور شعراء نے شرکت کی۔ آزاد جموں کشمیر کے دیگر اضلاع میں سلسلہ وار مشاعرےہوتے رہتے ہیں ۔ ان اضلاع میں باقاعدہ ادبی ماحول ہے۔ لیکن بھمبر ریاست کا ضلع ہونے کے باوجود اس طرح کے ماحول سے بالکل ہی دور تھا۔ بھمبر میں موجود اس جمود کو بھمبر کے موجودہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محبوب  کاشمیری نے توڑا۔ ڈاکٹر محبوب کاشمیری ایک کہنہ مشق شاعر ہیں۔ انہوں نے 31 جنوری کو اپنی سالگرہ کی مناسبت سے محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا ۔ جس کی صدارت جناب عباس تابش...
باغسر جھیل اور قلعہ باغسر

باغسر جھیل اور قلعہ باغسر

آثارِقدیمہ, آرٹیکل, آزادکشمیر, سیر وسیاحت
تحریر: مرزافرقان حنیف تصاویر :  مرزا فرقان حنیف  ۔ سوشل میڈیا    بھمبر آزاد کشمیر کا تاریخی مقام ہے۔ یوں ریاست جموں و کشمیر کا ہر شہر اپنی تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن بھمبر کی تاریخی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کے مغل حکمران یہاں سے گزر کر سرینگر جایا کرتے تھے۔ اسے بابِ کشمیر بھی کہا جاتا ہے۔ کسی دور میں بھمبر ایک ریاست کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ موجودہ بھمبر کو آزاد کشمیر کے ایک ضلع کی حیثیت حاصل ہے۔ یہ ضلع تین تحصیلوں پر مشتمل ہے، تحصیل بھمبر، تحصیل سماہنی، تحصیل برنالہ۔ضلع بھمبر میں ماضی کی بہت ساری یادگاریں موجود ہیں۔ ایسی ہی تاریخی جھیل اور باغسر قلعہ ضلع بھمبر کی تحصیل کے گاؤں باغسر میں واقع ہے۔ گاؤں باغسر یہ گاؤں ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں واقع ہے،جو کہ بھمبر شہر سے تیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ باغسر گاؤں لائن آف کنٹرول کے قر...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact