Saturday, April 20
Shadow

Tag: باغ

‎پریس فار پیس کے زیر انتظام ضلع باغ میں عالمی یوم خواتین منایا گیا

‎پریس فار پیس کے زیر انتظام ضلع باغ میں عالمی یوم خواتین منایا گیا

پریس فار پیس, پی ایف پی نیوز, ہماری سرگرمیاں
خواتین کا بنیادی حقوق کی فراہمی کا مطالبہ / پی ایف پی نیوز یوم خواتین کے موقع پر پریس فار پیس کے زیر اہتمام باغ میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوۓ مختلف مقررین نے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں عوام کو پختہ سڑک ، پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات دی جائیں - بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے سب سے زیادہ خواتین کی زندگی اور صحت متاثر ہوتے ہیں -‎لائین آف کنٹرول کے نزد یکی علاقوں میں عوام کے مسائل حل کئے جائیں اور حفاظتی بنکر تعمیر کیے جائیں۔ جانثار عورت  کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا- بیگم تنویر لطیف  ‎اس تقریب کی مہمان خصوصی پریس فار پیس کی پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز تھیں جبکہ چیر پرسن بیگم تنویر لطیف بذریعہ ویڈیو شریک ہوئیں تقریب میں مقامی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی - مقررین میں فضیلہ ارشد ،مسرت رزاق، عجیبہ، نادیہ منظور ، اقرا،...
محمد انور عباسی ، ماہرِ اقتصادیات، مصنف باغ آزادکشمیر

محمد انور عباسی ، ماہرِ اقتصادیات، مصنف باغ آزادکشمیر

رائٹرز
محمد انور عباسی مصنف اور ماہر اقتصادیات ہیں۔1940 نیلا بٹ، ضلع باغ، آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے، یہیں سے میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد حصول تعلیم کے لیےکراچی گئے۔1963  میں کراچی یونیورسٹی سے بی کام  ٓنرز اور اس کے بعد اسی یونیورسٹی سے ایم اے معاشیات اور بعد میں ایم اے اسلامیات کی سندیں حاصل کیں۔بعد ازاں سعودی عرب میں سعودی ہولندی بینک  میں بیس سال تک چیف اکائونٹنٹ کی حیثیت سے کام کیا۔ وہاں سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں  محمد انور عباسی کی تصانیف  ” متاعِ شام سفر” خود نوشت سوانح عمری  بنک انٹرسٹ منافع یا ربا ...
شفیق راجہ: دشت خیال کا مسافر

شفیق راجہ: دشت خیال کا مسافر

شخصیات
تحریر: پی۔ ایچ۔ طائر شفیق راجا اردو شاعری میں نووارد نہیں اسے اس دشت کی سیاحی میں تقریباً نصف صدی ہو چکی ہے ۔ 1968ء میں ہائی سکول باغ کو انٹر میڈیٹ کالج کا درجہ دیا گیا۔ اس سے دو برس پہلے میں اپنی تعلیم نامکمل چھوڑ کر روزنامہ مساوات لاہور کے ادارتی عملے میں شامل ہو چکا تھا۔ ( میرا تعلق چراغ حسن حسرت، ضیاء الحسن ضیاء اور سراج الحسن سراج کے خاندان سے ہے۔ اس نامور کنبے کا فرد ہونے کے باعث میرا ''مساوات '' میں شامل ہونا اچنبھے کی بات نہیں تھا)۔ اپنے قصبے میں کالج کے قیام کی خبر نے میرے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کو مہمیز کیا اور میں صحافت چھوڑ کر ایک بار پھر کالج میں داخل ہو گیا۔ باغ میں نئے کالج کی اس سب سے پہلی کلاس میں میرے پرانے کلاس فیلو بھی تھے اور نئے ، تازہ میٹرک پاس طلباء بھی۔ ان نئے لڑکوں میں میرا پڑوسی شفیق بھی تھا۔ اسے میں پڑوسی ہونے کی وجہ سے پہلے سے جانتا تھا ۔ ہم...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact