Thursday, April 25
Shadow

Tag: ارشاد محمود

آزادکشمیر کے لیے پانچ سو ارب کا پیکیج: ارشاد محمود

آزادکشمیر کے لیے پانچ سو ارب کا پیکیج: ارشاد محمود

آرٹیکل
ارشاد محمودوزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آزادکشمیر کے حکام وفاقی حکومت کے تعاون اور اشتراک سے ان دنوں مسلسل پانچ سو ارب روپے کے ایک خصوصی اقتصادی پیکیج کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔امکان ہے کہ جلد ہی وزیراعظم عمران خان خود اس پیکیج کے خدوخال کسی تقریب میں بیان کریں گے۔حقیقت یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کی معاشی پسماندگی دور کرنے اور اسے ملک کے دیگر حصوں کے برابر لانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے لیے غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے گزشتہ تین ماہ میں وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی،ان کی ٹیم اور وفاقی حکومت کے حکام کیساتھ پانچ اجلاس کیے ہیں۔ آزادکشمیر کی ترقی سے ان کی گہری دلچسپی کا اندازہ ان ملاقاتوں سے بخوبی کیا جاسکتاہے۔ وزیراعظم عمران خان کو احساس ہے کہ آزادکشمیر کا انتظامی ڈھانچہ تو بہت وسیع وعریض ہے لیکن پیداوار...
ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے: ارشاد محمود

ابھی یارو سفر کی ابتدا ہے: ارشاد محمود

آرٹیکل
ارشاد محمودکرکٹ سے ا گرچہ دلچسپی نہیں۔ لیکن ملک کے طول وعرض میں پھیلی سرشاری کی کیفیت نے نہال کردیا ہے۔ہر پیر وجواں ایسا خوش مدتوں بعد دیکھا۔ میچ نہیں جیسے پاکستان جنگ میں فاتح قرارپایاہو۔ محض ایک کامیابی نے قوم کا اجتماعی مورال اس قدر بلند کیا کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے اس قوم کو خوشی کی کوئی بڑی خبر نہیں ملی۔مسائل اور پے درپے ناکامیوں اور معاشی مجبوریوں نے ایسا جھکڑا کہ اجتماعی حوصلہ ہی شکستہ ہوگیا۔لوگ کامیابی کا تصور ہی بھول گئے۔پاکستان کو ایک بڑا کک اسٹارٹ چاہیے۔ یعنی ایک دھکا پھر یہ سر پٹ دوڑ پڑے گا۔ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے دانشوروں اور سیاستدانوں کی ایک پوری نسل مسلسل مایوسی اور ناامیدی پھیلاتی ہے بلکہ ان کا کاروبار اور روزگار اندھیرے پھیلانے اور نئی نسل کو مستقبل سے مایوس کرنے ہی سے پھلتاپھولتاہے۔وہ پہلو جن سے امید پیدا ہو اور قوم کو حوصلہ ملے،عموم...
مودی کی کشمیر پر کل جماعتی کانفرنس: ارشاد محمود

مودی کی کشمیر پر کل جماعتی کانفرنس: ارشاد محمود

آرٹیکل
ارشاد محمودلگ بھگ دوبرسوں کی ناکام کشمیر پالیسی کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو ان ہی کشمیری لیڈروں کے ساتھ نشست کرنا پڑی، جنہیں ان کی حکومت نے مسترد شدہ، بدعنوان اور ملک دشمن قراردے کر طویل عرصے تک جیلوں میں بند کیے رکھاتھا۔ چرچا اگرچہ اس اعلیٰ سطحی نشست کا بہت ہوالیکن ڈھاک کے وہ ہی تین پات کی ماند نکلا کچھ خاص نہ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے چودہ مختلف الخیال لیڈروں کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم نریند مودی نے کوئی دوٹوک بات نہ کی۔ اگرچہ محبوبہ مفتی نے ریاست جموں وکشمیر کی داخلی خودمختاری اور دفعہ 370کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا لیکن نریندر مودی نے بھارت نواز لیڈران سے صرف اتنا کہا کہ وہ مناسب وقت پر ریاست کا درجہ بحال کردیں گے۔کسی کو علم نہیں کہ ریاست کا درجہ پہلے والابحال ہوگا یا پھر کوئی ایسا میکنزم بنایاجائے گا۔جس میں ریاست پر دہلی کا برائے راست کنٹرول پہلے سے زیادہ مضبوط ہو اور بی جے ...
کشمیر: ترجیحات طے کیجیے- تجزیہ : ارشاد محمود

کشمیر: ترجیحات طے کیجیے- تجزیہ : ارشاد محمود

آرٹیکل
تجزیہ : ارشاد محمودیہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاسی منظر نامے میں تیزی سے ایسی تبدیلیاںرونما ہورہی ہیں جو طویل المعیاد اثرات کی حامل ہیں۔بھارت بتدریج لیکن مستقل مزاجی سے زمینی حقائق تبدیل کر رہا ہے۔ چنانچہ کشمیری مسلمانوں کی معاشی، سیاسی اور انتظامی بالادستی تیزی کے ساتھ کم ہورہی ہے۔ علاوہ ازیں آبادیاتی تبدیلی بھی ایک حقیقت کے طور پر متشکل ہورہی ہے۔ایک بھرپور ثقافتی یلغار بھی جاری ہے تاکہ صدیوں پرانی قدیم کشمیری تہذیب اورمسلم تشخص کو تبدیل کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔ فوجی چھاؤنیوں کی توسیع، نئے آبادکاروں کے لیے رہائشی منصوبے یا اراضی الاٹ کرنے کے لئے کشمیریوں کی ملکیتی اراضی کا ضبط کیا جانا معمول بن چکا ہے۔ بھارتی حکام نے کچھ علاقوں کواسٹرٹیجک زون قرارد ینے کے لیے قوانین میں تبدیلی بھی کی ہے تاکہ بھارتی فورسز کو جہ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact