Friday, April 19
Shadow

Tag: ادیبہ انور

چل جھوٹی|  ادیبہ انور۔ یونان

چل جھوٹی| ادیبہ انور۔ یونان

شاعری
ادیبہ انور۔ یونان اب تو میری سہیلی نہیں تجھ میں کوئی اور بستی ہے تو من بھید چھپاتی ہے۔ باتوں باتوں میں کھو جاتی ہے بالوں کی الجھنیں سلجھاتی ہوئی تو مجھے الجھاتی ہے کچھ کہنا چاہتی ہے شاید مگر تو کہہ نہیں پاتی ہے وہ دل کی کھلی کتاب احتیاط کےتالوں میں رکھ دی ہے تو نے لبوں کی مسکراہٹ سے تو مجھ کو بہلاتی ہے۔ اب تو میری سہیلی نہیں تجھ میں کوئی اور بستی ہے
تربیت کے رنگ تحریر : ادیبہ انور

تربیت کے رنگ تحریر : ادیبہ انور

آرٹیکل
ادیبہ انور جب درخت پر پھل لگتا ہے۔ تو وہ کچا پھل بے رنگ بے ذائقہ ہوتا ہے۔ مالک کو پھل خوب پیارا لگتا ہے۔ اس کو سینچتا ہے۔ اس کی رکھوالی کرتا ہے۔ اس کو کیڑے مکوڑوں سے بچاتا ہے۔ پھل بڑا ہونے لگتا ہے۔ تو ساتھ ہی کھٹا ہو جاتا ہے۔ ایسے میں اس پھل کوجلدی جلدی کھا نے کا من بھی کرتا ہے۔ لیکن ایسا کھٹا پھل کون کھا سکتا ہے۔ اور کوئی پکنے سے پہلےتوڑ بھی لے گا تو چکھ کر پھینک دے گا۔ اور اپنی قسمت کو بھی کوسے گا کہ کھٹے پھل کی آبیاری کرتا رہا لیکن عقلمند انسا ن اس کے پکنے ا انتظار کرے گا۔  پھرانتظار کے بعد ایسا پکا ہوا پھل خوب پرذائقہ رس دار بھی ہو گا۔ یہی اصول بچوں پر لاگو ہوتا ہے۔ چھوٹے معصوم بچے کچے پھل کی طرح بے رنگ بے ذائقہ ہوتے ہیں۔ والدین خوب محنت کرتے ہیں۔ چھوٹی عمر سے بچے والدین کے سکھاۓ ہوۓ سبق یاد کر لیتے ہیں۔ جو وہ کہتے ہیں ویسا ہی کرتے ہیں۔والدین خوش ہوتے ہیں کہ بچے نے نماز...
2023

2023

شاعری
ادیبہ انور نئی صبح نیا سال۔ لیکن میں۔۔۔۔؟میرا نیا سال کہاں ہے میں ایک عورت، ایک ماں، میرے شب و روز تو ویسے کے ویسے ہیں وہی گھر اور گھر کی دیواریں۔ اداس شامیں اور بے چین راتیں وہی میرا دل اور میری گھٹن۔ وہی ہر روز کی ادھوری کہانی ناتمام کاموں پر خود کو کوسنے ذمہ داریوں کے بیچو ں بیچ میری آنکھوں سے ٹپکتے خواب میری فراغت کے لمحوں میں لکھے چند الفاظ جو میں نے دوڑتی زندگی سے  چند لمحےچھین کر لکھے ہیں۔ ان میں بھی اب نیا پن نہیں۔ دہلیز پر کھڑی میں اس سوچ میں گم تھی کہ نئے سال کی  صبح نے نرمی سے میرا ہاتھ پکڑا مجھے دھیرے سے چھوا اور کہا یہ دیکھو پیاری 365 دنوں کا ایک نیا چکر رب کی عطا ہے اس پر لکھا ہر دن ہر رات ، ہر پہر تمہارا ہے تم اس حسین دنیا کی ملکہ ہو تم جادو گرنی ہو تمہارے مسکرانے سے تمہارے بچوں کی آنکھوں کے جگنو جلتے ہیں۔ تمہارے ہنسی سے تمہارے شوہر کی ھڑکنیں چلتی...
ماں اور باپ کے نام ادیبہ انور- یونان

ماں اور باپ کے نام ادیبہ انور- یونان

شاعری
ادیبہ انور- یونان جھڑیوں زدہ جسم پر کہرے میں لپٹی دہلیز کو تکتی آنکھیں تھک کر سو بھی جائیں تو ماں کا انتظار نہیں سوتا۔ پرانی عمارت جیسی شان لئے کمزور ہڈیوں والا مضبوط بدن اولاد کے سہارے کو  ترس بھی جائے تو نقاہت زدہ باپ کا مان سینہ تان کر چوکھٹ پر کھڑا رہتا ہے باپ کا لہجہ کبھی شکایت نہیں کرتا
ایک کمال کتاب کی کتھا، تبصرہ نگار   : ادیبہ انور  ( یونان)

ایک کمال کتاب کی کتھا، تبصرہ نگار : ادیبہ انور ( یونان)

تبصرے
تبصرہ نگار   : ادیبہ انور  ( یونان) بہت سارے قلم کار بہت منجھے ہوئے اور عرصہ سے لکھنے والے ہیں۔ عرصہ دراز سے لکھتے ہوئے ان کا اسلوب بیان اور الفاظ کا چناؤ اعلی ہو چکاہے۔ ان کے تجربات کی مٹھاس پکے ہوئے پھل کی طرح ان کی تحاریر میں نظر آتی ہے۔ ان سب قلم کاروں کا ایک اپنا مرتبہ اور مقام ہے۔ ان سب میں میرا قد اور پہچان ابھی بلکل چنی منی سی ہے۔ اس کے باوجود وہ مجھے عزت دیتے اور اس قابل سمجھتے ہیں کہ میں ان کی تحاریر پڑھ کر اپنی رائے دے سکوں یہ ان کی برائی ہے۔ اور اس کے بعد میری رائے کی تعریف و توصیف کرنا بھی اعلی ظرفی ہے۔ قانتہ رابعہ صاحبہ، جن کا اپنا نام مقام۔اور مرتبہ ہے۔ ادب اطفال کے تمام لکھاری ان سے آشنا ہیں۔ اور ان کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ان کی ایک نئی آنے والی کتاب" سارے دوست ہیں پیارے" ادب اطفال میں ایک خوبصورت اضافہ ہے ۔ اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں چھوٹی چھوٹی پر اثر ...
زمین اداس ہے | تبصرہ  ادیبہ انور

زمین اداس ہے | تبصرہ ادیبہ انور

تبصرے
نام کتاب: زمین اداس ہے ( کہانیاں) مرتب کردہ ۔ تسنیم جعفری تبصرہ۔  ادیبہ انور (یونان) ناشر :  پریس فار پیس فاؤنڈیشن   یو کے قیمت : پاکستان( چار سو روپے)۔  یو کے اور دیگر  ( دو پاؤنڈ ) ”زمین اداس ہے“ایک ایسی منفرد کتاب ہے۔ جس میں بہت حساس موضوع پر قلم کاروں نے اپنی اپنی نوک قلم سے بہتریں پیغام تحریر کیا ہے۔ کیا موضوع ہے ؟ اور کیا پیغام؟ اس کا اندازہ کتاب کے نام اور اس کے کور پر تحریر اس جملے سے ہی ہو جاتا ہے۔ ”دھرتی ماں کے دکھ بانٹتی” دھرتی جو ہزاروں انسانوں کو دکھی دیکھتی ہے،ان کے دکھ بانٹتی ہے۔ ان کو آرام عیاشی دینے کے لئیے ہمہ تن مصروف رہتی ہے۔ اور جب  ہزاروں کروڑ وں انسان جب جسم کا بوجھ اٹھاتے اٹھاتے تھک کر سفر اجل پر نکلتے ہیں تو خاموشی سے اپنے اندر سمو لیتی ہے۔ کیا اس دھرتی ماں کا اپنا بھی کوئی دکھ ہوتا ہے؟ ہاں ہوتا ہے ضرور ہوتا ہے۔ اس دھرتی ماں کا دکھ یہ ہے کہ یہ مر رہی ہے ا...
پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ  ابن آس محمد تحریری  مقابلے کے نتائج کا اعلان

پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ  ابن آس محمد تحریری  مقابلے کے نتائج کا اعلان

خبریں, ہماری سرگرمیاں
لندن :پی ایف پی ایف  نیوز پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں بچوں کے معروف ادیب  اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرنے اور بچوں کے ادب  کے فروغ کے لئے نوجوان اہل قلم کے مابین مضمون نویسی کے مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے انعام یافتگان کو ایوارڈز اور تمام شرکا مقابلہ کو تعریفی اسناد تقسیم کی جائیں گی ۔ پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معروف ادیب ، مصنف اور  سکرپٹ رائٹر جناب ابن آس محمد کے حوالے سے تحریری ( مضمون نویسی) مقابلے کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منصفین کے فیصلے کے مطابق پہلی پوزیشن جناب خالد دانش  ( کراچی) نے حاصل کی ہے- محترمہ ادیبہ انور (یونان)دوسری پوزیشن کی  حقدار ٹھہری ہیں جبکہ قانتہ رابعہ  (گوجرہ) اور ظفر احمد چوہان  ( کراچی) تیسری پوزیشن کے مستحق قرار...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact