Friday, April 26
Shadow

Tag: احمد فرہاد

نظم “آدمی کے فرزندو “ احمد فرہاد

نظم “آدمی کے فرزندو “ احمد فرہاد

شاعری
احمد فرہاد احمد فرہاد آدمی کے فرزندو عورتوں سے خطرہ ہے ؟زندگی بھی عورت ہےآگہی بھی عورت ہےروشنی بھی عورت ہےچاشنی بھی عورت ہےشاعری بھی عورت ہےراگنی بھی عورت ہےسمفنی بھی عورت ہےآشتی بھی عورت ہےبندگی کے ہرکاروبندگی بھی عورت ہےآدمی کے فرزندوعورتوں سے خطرہ ہے ؟یہ ہوا بھی عورت ہےیہ دعا بھی عورت ہےیہ صدا بھی عورت ہےیہ وفا بھی عورت ہےیہ حیا بھی عورت ہےاور اپنے باطن میںیہ خدا بھی عورت ہےآدمی کے فرزندوعورتوں سے ڈرتے ہوخوشبووں سے ڈرتے ہوچلمنوں سے ڈرتے ہوقہقہوں سے ڈرتے ہومشعلوں سے ڈرتے ہوتم عجیب راہی ہوراستوں سے ڈرتے ہوآدمی کے فرزندودختران حوا کافلسفہ محبت ہےسلسلہ محبت ہےراستہ محبت ہےواسطہ محبتجو دیا محبت ہےجو لیا محبت ہےجس میں آپ جلتی ہیںوہ دیہ محبت ہےتم سمجھ نہیں پائےان اداس روحوں کامسئلہ محبت ہےآدمی کے فرزندولاکھ راستے کاٹوپانیوں نے بہنا ہےپانیوں کو بہنے دوباغ کی ہواوں میںتتلیوں نے رہنا ...
بھمبرمیں ادبی جمود ٹوٹا- ڈاکٹراعجازکشمیری

بھمبرمیں ادبی جمود ٹوٹا- ڈاکٹراعجازکشمیری

آرٹیکل, شاعری
ڈاکٹر محبوب کاشمیری کی سالگرہ پرعظیم الشان محفل مشاعرہ کا انعقاد بھمبرآزادکشمیرکی ادبی فضا میں ایک نئے عہد کا آغاز ہے۔ اکتیس جنوری کو بھمبر میں ایک عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مشاعرہ اس حوالے  سے بھی منفرد تھا کہ اس نے بھمبر میں موجود ادبی جمود کو توڑا۔ یہ بھمبر کی ادبی تاریخ کا پہلا اس سطح کا مشاعرہ تھا کہ جس میں پاکستان کے نامور شعراء نے شرکت کی۔ آزاد جموں کشمیر کے دیگر اضلاع میں سلسلہ وار مشاعرےہوتے رہتے ہیں ۔ ان اضلاع میں باقاعدہ ادبی ماحول ہے۔ لیکن بھمبر ریاست کا ضلع ہونے کے باوجود اس طرح کے ماحول سے بالکل ہی دور تھا۔ بھمبر میں موجود اس جمود کو بھمبر کے موجودہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محبوب  کاشمیری نے توڑا۔ ڈاکٹر محبوب کاشمیری ایک کہنہ مشق شاعر ہیں۔ انہوں نے 31 جنوری کو اپنی سالگرہ کی مناسبت سے محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا ۔ جس کی صدارت جناب عباس تابش...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact