ادیب اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمد کے لیے پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی طرف سے چلڈرن لٹریچر ایوارڈ
لندن( پریس فار پیس رپورٹ)
پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں معروف ادیب اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے چلڈرن لٹریچر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ابن آس محمد ایک مایہ ناز ادیب ، مصنف اور ڈرامہ نگار ہیں جن دو درجن لگ بھگ کتب بچوں کے لیے شائع ہوئی ہیں اور ابنِ آس محمد پاکستان کے مٰختلف ٹی وی چینلز کے لیے اڑھائی سو سے زائد ڈراما سیریلز اور سیریز لکھ چکے ہیں۔
قبل ازیں پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ سال بچوں کے ادب میں نمایاں خدمات پر تسنیم جعفری کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا تھا۔
یاد رہے پریس فا ر پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اردو زبان میں بچوں کے ادب کے فروغ کی خدمات کے اعتراف میں بچوں کے معروف ادیب اور سکرپٹ رایئٹر ابن آس محمدکوخراج تحسین پیش کرنے اور بچوں کے ادب کے فروغ کے لئے نوجوان اہل قلم کے...