Tuesday, April 23
Shadow

Tag: شبیر احمد ڈار

عہد حاضر کا نوجوان – تحریر : شبیر احمد ڈار

عہد حاضر کا نوجوان – تحریر : شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
     تحریر  :   شبیر احمد ڈار    نوجوان طبقہ کسی بھی قوم کا ایک قیمتی سرمایہ ہوتا ہے جو خیر و بھلائی کے کاموں ، عزت و عظمت کے تحفظ ، اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے . ملک کی ترقی اور خوش حال معاشرے کا قیام تعلیم یافتہ نوجوانوں سے ہی ممکن ہے .اگر یہی نوجوان درست سمت پر نہ چلیں تو معاشرہ اور قوم شر و فساد کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں  .      نوجوان نسل امت کی امید ، معاشرے کا سرمایہ ، مستقبل کا سہارا اور قومی کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتے ہیں . تاریخ کا مطالعہ کریں تو جہاں بھی انقلاب آیا وہاں اس قوم کے نوجوانوں کا اہم کردار رہا . مگر عہد حاضر کا نوجوان اپنے وجود سے اپنی ذمہ داری سے ناآشنا ہے .   عہد حاضر کا نوجوان تعلیم کی بجائے منشیات کی لعنت کا شکار ہے ، عورتوں کا محافظ نوجوان جنسی تسکین کے لیے ان کی عزتیں دپوچ رہا ہے ، جائیدار کے لیے ماں باپ ، بہن بھائی کو قتل کرنے پر آم...
نئ نسل کی تباہی میں منشیات کا کردار- تحریر :  شبیر احمد ڈار

نئ نسل کی تباہی میں منشیات کا کردار- تحریر : شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
تحریر :-  شبیر احمد ڈار         منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو سکون کے دھوکے سے شروع ہو کر زندگی کی بربادی پر ختم ہوتی ہے . نئ نسل میں منشیات کا بڑھتا رجحان تشویش ںاک ہے . نئ نسل منشیات کی لعنت کو فیشن کے طور پر استعمال کر رہی جس کے مضمر اثرات سامنے آ رہے . ریاست کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں چھوٹے بچے بھی سیگریٹ کا دھواں اڑاتے نظر آئیں گے اور ہماری نوجوان نسل کے ساتھ بزرگ اور خواتین بھی اس کو میٹھے کے طور پر استعمال کر رہی ہیں .     عہد حاضر میں والدین اپنی مصروف زندگی میں بچوں پر توجہ نہیں دے رہے وہ کن محفلوں میں شرکت کرتے ہیں ؟ وہ کیا کرتے ہیں ؟ کہاں جاتے ہیں ؟ کن افراد کی صحبت میں اٹھتے بیٹھتے ہیں ؟ ان سب باتوں سے لاعلم ہیں . یہ لعنت جو نوجوان نسل فیشن کے طور پر استعمال کر رہی ہے وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ضرورت بن جاتا ہے . ان کی تمام تر خواہشات ...
قسمت کا دھنی  شاہد آفریدی -شبیر ا حمد ڈار

قسمت کا دھنی شاہد آفریدی -شبیر ا حمد ڈار

آرٹیکل
قسمت کا دھنی : شاہد آفریدی -شبیر ا حمد ڈار  اس دنیا میں ایسی بہت سی شخصیات ہیں جنھوں نے اپنی محنت سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور بے شک اللہ پاک جسے چاہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہے ذلت دیتا ہے . آج ایک ایسی شخصیت کا تعارف پیش کرنے کی کوشش کروں گا جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہر ملک میں اس کا نام پرجوش لہجے میں لیاجاتا ہے ہر بچہ خود کو اس کے نام سے موسوم کرنے کی کوشش کرتا ہے . ہر نوجوان اس باصلاحیت شخصیت  سے متاثر ہے . یہ شخصیت خود رہے یا نہ رہے ہمارے دلوں میں اور کرکٹ کی تاریخ میں اس کا نام ہمیشہ گونجتا رہے گا . یہ باصلاحیت شخصیت "شاہد خان آفریدی " ہے . آپ یکم مارچ 1976ء کو خیبر ایجنسی کے علاقہ وتیرہ میں پیدا ہوئے . آپ کا مکمل نام " صاحبزادہ شاہد خان آفریدی " ہے . آپ نے ابتدائی تعلیم کراچی کے اسکول النور اکیڈمی سے حاصل کی . میٹرک تک سرکاری اسکول میں باقاعدگی سے تعلیم حاصل کرتے رہے مگر کرکٹ کا ...
خوشی کیا ہے؟ تحریر: شبیراحمد ڈار

خوشی کیا ہے؟ تحریر: شبیراحمد ڈار

آرٹیکل, اردو
تحریر:  شبیر احمد ڈار  خوشی کیا ہے ؟  اس کے بارے میں ہر شخص مختلف رائے دے گا ۔ ہر ایک کا نقطہ نظر مختلف ہوگا .۔ کسی دانش ور نے اس کو یوں بیاں کیا ہے ۔ " ایک غم سے دوسرے غم کے درمیان جو فاصلہ ہے وہ حقیقی خوشی ہے"۔ لفظ خوشی کے معنی کیا ہیں؟ . لفظ خوشی کے بہت سے معنی ہیں۔   جیسے  آنند ، سرور ،چین ، فرحت ، مسرت وغیرہ ۔   خوشی دراصل  ایک ایسا دل کش احساس ہے جس میں یہ تمام کیفیات انسان محسوس کرتا ہے ۔  خوشی انسان کے اندر پائے جانے والے جذبات کا نام ہے۔ کیا خوشی ایک مہارت ہے ؟  خوشی کیا ہے؟ خوشی ایک ایسی مہارت ہے جسے خود کوشش کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔  انسان جب نابالغ ہوتا ہے تو سب سے زیادہ خوش رہتا ہے۔   اسے کسی شے کی لالچ نہیں ہوتی۔ وہ دولت اور کامیابی کے پیچھے خوشی کو تلاش نہیں کرتا ۔ جب کہ عہد حاضر میں بالغ  انسان دولت ، تفریح ،کامیابی میں خوشی کو ڈھونڈتا ہے ۔ اور نتیجہ ی...
دیارغیرمیں رہ کراپنوں کی موت کا صدمہ ۔ شبیر احمد ڈار

دیارغیرمیں رہ کراپنوں کی موت کا صدمہ ۔ شبیر احمد ڈار

آرٹیکل
ہمارے ہاں بدقسمتی سے مسائل زیادہ اور وسائل کم ہیں . ملک میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بہت کم ملتے اور اکثر جگہ میرٹ کی پامالی ہوتی اس صورت حال میں نوجوان اپنا گھر بار ، رشتے ناتے سب کچھ چھوڑ کر روزگار کے سلسلہ میں دیار غیر میں مقیم ہو جاتے ۔ دیار غیر میں زندگی بسر کرنا آسان نہیں جہاں ہر گزرتا دن مہینے اور سال کے برابر ہوتا ہے۔ دیار غیر میں مقیم ہمارے کشمیری اور پاکستانی بھائیوں کو کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور جو عظیم تر صدمہ دیارغیر میں برداشت کرنا پڑتا وہ قریبی شخص کے انتقال کا صدمہ ہے ۔ قریبی شخص کے انتقال کا صدمہ کسی قریبی شخص کے انتقال کے صدمے سے دوچار ہونا ایک بڑا صدمہ ہے۔ جس سے ہر شخص کو جلد یا دیرسے برداشت کرنا پڑتا ہے . کسی فرد کو جب اپنے قریبی ہستی کے انتقال کی خبر ملتی تو اس کو جو صدمہ پہنچتا ہے ۔ وہ کچھ وقت یا کچھ گھنٹوں کے لیے اس کو عمر بھر وہ گھڑی یاد رہتی ...
منشیات سے پاک کشمیر

منشیات سے پاک کشمیر

آرٹیکل
تحریر :-  شبیر احمد ڈار آج کل منشیات کا استعمال ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ جو فرد کی ذہنی کیفیت ، رویے ، گھریلو زندگی، معاشرے اور قوم کو بھی تباہ و برباد کر دیتی ہے۔ نشہ جرائم کی وجہ منشیات کا استعمال اتنی بری عادت ہے جو انسان کو جائز و ناجائز ہر برا کام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔ عہد حاضر میں جرائم کے واقعات پر نظر ڈالی جائے تو سب سے زیادہ جرائم نشے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ ٹریفک حادثات میں بھی یہی وجہ سامنے آتی ہے۔ خواتین بھی منشیات جیسی  لعنت کا استعمال کر رہی ہیں جو ایک المیہ ہے۔ منشیات کی سب سے پہلی سیڑھی سگریٹ نوشی ہے، جو انسان کو نشے کا عادی بناتی ہے اور بعد ازاں وہ منشیات فروشوں کے ساتھ کام کرنے لگتا اور دوسروں کو بھی نشے کا عادی بنا دیتا ہے۔ منشیات ایک زہر منشیات میں آئس کرسٹل، حشیش، تمباکو، ہیروئین، مہنگی نشہ آور ادویات، فارما سیوٹیکل ڈرگز،شراب، چرس، پان، گٹکا، نسوار، ...
×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact