Thursday, April 25
Shadow

شازیہ رانا – ناول نگار – افسانہ نگار –لاہور

شازیہ رانا
شازیہ رانا ایک درد دل رکھنے والی قلمکار ہیں -شازیہ رانا نے لکھنے کا آغاز کسی سے متاثر ہو کر نہیں کیا بلکہ انہیں لکھنا اچّھا لگتا ہے کچھ عرصہ پہلے وہ مونٹیسوری ٹیچر رہیں حالانکہ تعلیم کے حساب سے بڑے بچوں کو پڑھانے کا کہا گیا لیکن انہیں بچے پسند ہیں تو انہیں پڑھانا مناسب لگا -یہ سب لوگوں کی طرح آسان سے مشکل کے بجائے مشکل سے آسان کی طرف آئیں -سب سے پہلے ناول لکھا -اس کے بعد افسانے لکھے -آپ دو کتابوں کی لکھاری ہیں -پہلی عشق مجازی پر اور دوسری عشق حقیقی پر لکھی جن کے نام بالترتیب عشق اور صراط مستقیم ہیں اس کے علاوہ ان کا ارادہ مفت سکول کھولنے کا ہے جہاں غریب و نادار بچوں کو مفت تعلیم دی جائے

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact