Saturday, April 27
Shadow

فوزیہ تاج کی کتاب سنگ ریزے کی تقریب پزیرائی

پروفیسر  احسان اکبر، پروفیسر جلیل عالی،ارشد ملک، نوید ملک، ،نصرت نسیم،فوزیہ تاج، عمر تنہا، علی زیوف کی شرکت  

راولپنڈی 

‎پریس فار پیس فاؤنڈیشن (یو کے) کے زیر اہتمام شاعرہ  فوزیہ تاج کی کتاب سنگ ریزے  کی تقریب پزیرائی و مجید امجد ادبی ایوارڈز کی تقریب ہفتے کے روزراولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر جبکہ ‎

بیگم تنویر لطیف (تمغہ امتیاز) چیئر پرسن مہمان خصو صی تھیں- میزبان ولید یاسین تھے۔ – تقریب میں مایہ نازادبی، تعلیمی اور علمی شخصیات کو  گرانقدر خدمات کے اعتراف میں پریس فار پیس فاؤنڈیشن (یو کے) کی طرف سے ایوارڈ دیے گئے

 بیگم تنویر لطیف (تمغہ امتیاز)

 بیگم تنویر لطیف (تمغہ امتیاز) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ملک کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے۔ نئی نسل آزادی کی نعمت کی قدر کرے -ہم نے بڑی محنت سے آزادکشمیر میں ادارے بنائے – بیگم تنویر لطیف تمغہ امتیاز چئر پرسن نے کہا کہ  قوم کی ترقی کا راز علم دوستی اور حب الوطنی میں ہے

پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز

روبینہ ناز پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے ادارے کی ادبی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں کا احوال بتاتے ہوۓ کہا کہ ادارہ دو دہائیوں انسانی خدمت کا عظیم فریضہ انجام دے رہا ہے جس کی خدمات اور سرگرمیوں کا دائرہ آزادکشمیر، پاکستان اور برطانیہ تک پھیلا ہواہے – عالمی سطح پر پاکستانی ادیبوں اور شاعروں کی تخلیقات اور کتب  اور اشاعت کے منصوبے اور عالمی سطح پر اردو زبان کے ایک اشاعتی منصوبے کا آغاز کر دیا -ادیب، شاعر اور لکھاری اس سے فائدہ اٹھائیں –

شاعرہ فوزیہ تاج

ڈپٹی سپرنٹنڈئٹ جیل ہری پور اور شاعرہ فوزیہ تاج نے کہا کہ خدمت اور دوسروں کی مدد ایک عظیم انسانی جذبہ ہے – انسان کہلانے کا مستحق وہی ہے جو دوسروں کے لیے درد رکھتاہے۔اور مصیبت میں دوسروں کے کام آئےِ۔ خلوص اور خدمت کا جزبہ انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتاہے۔

ماہر تعلیم محمودہ نائید نے کہاکہ ہماری نسل نے  ایک مشن سمجھ کر تعلیم کی آبیاری کی –اور مشکلات کے باوجود نسلوں کو علم سے منور کیا۔

ممتاز مصنفہ اور ماہر تعلیم نصر ت نسیم (کوہاٹ)

 ممتاز مصنفہ اور ماہر تعلیم نصر ت نسیم نے کہا کہ ادیبوں کی خدمات کی پزیراہی کے لیے پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے ایک روایت قائم کی ہے- تسنیم جعفری تحریری مقابلہ ایک یاد گار ایونٹ تھا۔ فوزیہ تاج کی شاعری جذبوں اور امکانات سے بھرپور ہے۔ان کے ادبی عروج کے لیے دعا گو ہوں۔

دوسرا سیشن تقریب رنمائی  -سنگ ریزے (فوزیہ تاج)

فوزیہ تاج جزبات کی شاعرہ ہیں

دوسرے سیشن میں محترمہ فوزیہ تاج صاحبہ سنگ ریزے کی تقریبِ رونمائ میں نامور ادبی شخصیات نے اظہارِ خیال کیا

پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر

ممتاز دانشور اور شاعر پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر نے کہا کہ  فوزیہ تاج بڑے جذبو ں والی شاعرہ ہیں جن کے فن کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں – نئے شعرا کو شاعری میں پختگی کے لئے شاعری کو پڑھنا چاہیے –اچھی شاعری میں حسن مسلسل محنت سا آتاہے-

شاعر ایک صحیح لفظ چننے کی خاطر ساری ساری رات لگا دیتا ہے۔ ایک. لفط کی درستی کے لیے رات کو دن کر دیتاہے۔ شاعر اس ہنر کی خاطر اپنی راتوں کو قربان کرتے ہیں اور لفظوں کی تراش کرتے ہیں اور لفظوں کو ڈکشن وسیع کرنے کے لیے بہت ساری شاعری پڑھنی ہے

عمر تنہا، شاعر، ادیب ، مبصر، فتح پور ضلع لیہ

فوزیہ تاج کی کتاب کا مطالعہ کیا   بلاشبہ ان کی کتاب  حرفِ آغاز سے حرفِ انجام تک بے حد عمدہ شاعری پر مشتمل ہے آپ نے بھاری بھر کم تراکیب کا بوجھ قاری پر نہیں ڈالا بلکہ آسان الفاظ میں جا مع بات کہہ کر قاری کو فرطِ حیرت میں ڈالنا ہی آپ کا خاصہ  ہیبلاشبہ آپ احساس کی مٹی میں گندھی ہوئ شاعرہ ہیں آپ کے تخیل  پر روایت  کا عکس غالب سہی مگر اس میں خوبصورتی کی کمی نہیں رکھی گئی-نشاطِ وصل ہو یا جدائی کے کرب کے لمحات ہوں آپ اپنے  لفظوں میں ان کیفیا ت کو انتہائی خوبصورتی سے بیان کرنے پر قدرت رکھتی ہیں

  فوزیہ تاج کی کتاب رونمائ

 کتاب کی رونمائ مایہ ناز شاعر پروفیسر جلیل عالی اور  ضلع لیہ کے  شاعر، ادیب مبصر  دو کتابوں کے خالق  ایک رجسٹرڈ ادبی تنظیم کے صدر   جناب عمر تنہا کے ہاتھوں سے کروائ گئ -جناب عمر تنہا نے محترمہ فوزیہ تاج صاحبہ کی کتاب پر انتہائ خوبصورت  اظہارِ خیال بھی کیا اور اپنی رجسٹرڈ ادبی تنظیم بزمِ لطیف  کی جانب سے محترمہ فوزیہ تاج کو بہترین شعری تخلیق ایوارڈ اور اعزازی سند سے بھی نوازا شرکائے محفل نے پروگرام کی کامیابی پر ادبی تنظیم کے روحِ رواں ولید  یاسین اور تنظیم کے بانی و سرپرست جناب  پروفیسر  ظفر اقبال  (یوکے) کو  مبارک باد و  خراجِ تحسین پیش کیا  اس پر وقار ادبی تقریب میں ملک بھر سے  متعدد سینئر شعراء ادباء و سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے پروگرام کو چار چاند لگائے

، نوید ملک، ڈاکٹر  شازیہ عارف اور دیگر مقررین نے فوزیہ تاج کی شاعری اور علمی اور ادبی سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی -تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا- مقررین کا کہنا تھا کہ قومی ثقافت اور زبان کی بقا کے لئے کتاب اور اہل کتاب کی سرپرستی ناگزیر ہے –

پریس فار پیس فاؤنڈیشن ایوارڈز کی تفصیل

مجید امجد ادبی ایوارڈ  ۲۰۲۱

‎ڈاکٹر  عمر عزیز (لکیروں پر نہٰیں چلتے) کو دیا گیا

‎ارشد ملک (کتاب محبت اک سمندر ہے) کو دیا گیا

نوید ملک  (کتاب منقوش) کو دیا گیا

پریس فار پیس  کمیونٹی سروسز ایوارڈ

محمودہ نائید ماہر تعلیم کو پسماندہ علاقوں میں خدمات پردیا گیا

 پریس فار پیس   لٹریچر اینڈ ایجوکیشن سپیشل ایوارڈ

پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر کو۔ کشمیر پر دو کتب  سمیت ادبی اور تعلیمی خدمات پردیا گیا

 تسنیم جعفری ایوارڈ

فوزیہ تاج (ہری پور)   تسنیم جعفری تحریری مقابلے میں دوسری پوزیشن پر دیا گیا

نصرت نسیم (کوہاٹ) تسنیم جعفری تحریری مقابلے میں تیسری پوزیشن پر دیا گیا

 پریس فار پیس ادبی ایوارڈ

اہم علمی و ادبی شخصیات کی شرکت

، صفی ربانی، شاید شوق،ناصر مغل اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

– رپورٹنگ ٹیم روبینہ ناز، ولید یاسین، عمر تنہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact