Friday, April 19
Shadow

پریس فار پیس اشاعتی پالیسی

 

پریس فار پیس ایک آزاد اور غیرجانبدار تنظیم ہے۔ ہماری ایڈیٹوریل اورایڈمن ٹیم کے ارکان کا خاص سیاسی یا فکری فہم ہوسکتا ہے، مگر ہم اپنے نقطہ نظر سے ہٹ کر یا متصادم تحریریں بھی شائع کرتے ہیں بشرطیکہ تحریر متوازن اور مدلل ہو۔ پریس فار پیس کی انتظامیہ  کسی بھی موضوع و خیال یا قارئین کی فکری و شعوری سطح  کو اجاگرکرنے والی تحریروں  کوشائع کرنے میں کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کرے گا جب تک کہ تنقید و حمایت کے آداب ملحوظ رکھے گئے ہوں۔

ہم کسی بھی قسم کے تعصب کی نفی کرتے ہیں، اور پریس فار پیس کے پلیٹ فارم سے کسی دینی و لادینی، سیاسی و غیر سیاسی تنظیم یا کسی گروہ و مکتب فکر کا نمائندہ بننے سے بچنے کے لیے مخصوص تحاریر روکنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ پریس فار پیس کی ویب سائٹ پر شائع شدہ کسی بھی تحریر کو اشاعت کے بعد بغیر وجہ بتائے ہٹایا جا سکتا ہے۔

ہماری ترجیع ان لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے جنہیں بوجوہ عمومی نشریاتی وصحافتی چینلز پر خاطر خواہ مقام نہیں مل سکا ہے۔ اسی وجہ سے بہت سی تحریروں میں معیارو کوالٹی کے اعتبار سے مزید نکھار کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنی تحریریں اس ای میل پر ارسال کریں

info@pressforpeace.org.uk

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact