مظفرآباد

( پی ایف پی نیوز )

نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ کے ذریعے آزاد کشمیر بھر میں ڈیڑھ سو سے زائد خواتین کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے معاونت۔گزشتہ ایک ماہ میں  سو  سے زائد مستحق خواتین کو خود انحصاری پروگرام کے تحت ،بکریاں ،مرغ بانی کے پیکج اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کر کے دیے گے ۔نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ کے ذریعے آزاد کشمیر بھر میں اب تک درجنوں واٹر سپلائی سکیمز بھی مکمل کی جا چکی ہیں ۔نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ کا قیام گزشتہ سال محترمہ نجمہ شکور کی وفات کے بعد عمل میں لایا گیا تھا ۔مرحومہ نجمہ شکور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کی خواتین کے لیے ایک رول ماڈل تھیں۔ ان خیالات کا اظہار نجمہ شکور چیئر ٹی فنڈ کی سربرہ محترمہ انیقہ شکور نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا  کہ نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ آزاد کشمیر بھر کی خواتین کی معاشی ترقی کے لیے بھرپور کاوشیں کر رہی ہے ۔نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ بے سہارہ خواتین کا سہارہ ہے ۔آزاد کشمیر میں خواتین کی نصف آبادی ہے ،مستحق اور بیوہ خواتین کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کے لیے نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے ۔اب تک نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ کے ذریعے درجنوں صاف پینےکے پانی کی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں ۔محترمہ انیقہ شکور نے مزید کہا کہ غریب ،بے سہارا،اور بیوہ خواتین کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ہر طرح کی کاوشیں جا ری رکھی جائیں گی ۔نجمہ شکور چیئرٹی فنڈ کے تمام پراجیکٹس مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل کیے جا رہے ہیں جس پر ہم مخیر حضرات کے تعاون کے شکرگزار ہیں

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact