Saturday, April 20
Shadow

پہاڑی اور اردو زبان کے ابھرتے ہوئے ادیب ممتاز غزنی

پہاڑی ادب سے دلچسپی رکھنے والا شاید ہی کوئی ہو جو ان کے نام سے واقف نہ ہو۔ لیکن اردو میں بھی کسی سے کم نہیں۔ آج کے نوجوان کو کتاب سے جڑتے دیکھ کر تھوڑی سی حیرت تو ہوتی ہے، لیکن اس نوجوان کا کمال یہ ہے کہ خود ہی لکھنے لکھانے نہیں بیٹھ گیا بلکہ اپنی تمام تر توانائی دوسروں کو کتاب کی طرف لانے میں صرف کر رہے ہیں۔

انسان کو تکلم اور عقل کی صلاحیت

 یہ ہیں ہمارے عزیز بھائی ممتاز غزنی، جن سے بالمشافہ ملاقات کا شرف ابھی تک حاصل نہیں ہو سکا، لیکن کتاب اور جذبے فاصلوں کے محتاج کہاں ہوتے ہیں۔ ممتاز غزنی تھوراڑ آزاد کشمیر کے نواحی گاؤں پھاگوعہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس وقت لاہور میں مقیم ہیں۔ اسلامیات اور اردو میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کتابوں کا مطالعہ کرنا، کتابیں لکھنا اور دوسروں کو کتابیں لکھنے کی طرف راغب کرنا ان کی سب سے بڑی دلچسپی ہے۔ پہاڑی ادب کے فروغ کے لیے قابل قدر کام کر رہے ہیں۔ ان کی چند تصنیفات یہ ہیں:

ماں تجھے سلام

بچپن لوٹا دو

بکھیاں دوہریاں (پہاڑی زبان میں)

دھرتی کا عظیم مزاحمت کار

جب کہ ممتاز غزنی کی یہ کتابیں جلد منظر عام پر آنے والی ہیں:

کڑکا کُہٹ۔۔۔پہاڑی شاعری

سِکّھاں۔۔۔پہاڑی زبان میں بچوں کے لیے سبق آموز کہانیاں

اب انھیں ڈھونڈ۔۔۔تھوراڑ کی نامور شخصیات کے حالات زندگی

ممتاز غزنی نے دیکھتے ہی دیکھتے قلم و قرطاس کے قبیلے کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ وہ تعمیر شخصیت فورم کے پلیٹ فارم پر بھی موجود ہیں۔ ہم آپ کی ہمت، محنت، جذبے اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت و توقیر سے نوازے۔ آمین

تبصرے

ممتاز غزنی

(بشکریہ تعمیر شخصیت فورم)

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact