لندن / باغ
منصور راٹھور کی برسی کے موقع پرپریس فار پیس فاؤنڈیشن کی دعائیہ تقریب
پریس فارپیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نو جوان شاعر اور سماجی کارکن منصور راٹھور کی برسی کے موقع پر مرکز لوہار بیلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا -مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی بھی کی گئی – اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ پراجیکٹ منیجر روبینہ ناز نے کہا کہ منصور راٹھور ایک باصلاحیت شاعر، دردمند سماجی کارکن اور کشمیر کاز کے ایک جان باز مجاہد تھے – وہ پریس فار پیس کے فعال رکن اور متعدد سماجی تنظیموں سے بھی وابستہ رہے کوٹلی میں سماجی اور علمی سرگرمیوں کے روح رواں تھے وہ اپنےسچے لفظوں کی آبیاری میں وہ اوائل جوانی ہی میں زندگی کی بازی ہار چلے۔انھوں نے پریس فار پیس کے پلیٹ فارم سے کشمیر امن کانفرنس کا انعقاد کے علاوہ انھوں نے لائین آف کنٹرول کے عوام کے حقوق اور امن کی بحالی کے لیے بھی متعدد کامیاب اور موثر مہمات کا انعقاد کیا – اللہ پاک۔مرحوم کے حسنات قبول کرے۔ ان کو جنت میں اعلی مقام دے -ممتاز ‎شاعر عنایت اللہ عاجزنے کہا کہ منصور راٹھور صاحب بہت ہی اچھے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی اچھے انسان بھی تھے اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے – اعجاز الرحمان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ منصور راٹھور کا خلا کبھی پورا نہ ہو سکے گا کیونکہ انھوں نے ادب ، سماجی خدمت اور کشمیر کاز کے لئے اپنے علاقے میں قائدانہ کردار ادا کی –
منصور راٹھور ادبی ایوارڈ کے اجرا کا اعلان
دریں اثنا منصور راٹھور کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پریس فار پیس فاؤنڈیشن نے ‏‎منصور راٹھور ادبی ایوارڈ کے اجرا کا اعلان کیا ہے – اس بات کا اعلان عنایت اللہ عاجز اور پروفیسر ظفر اقبال نے منصور راٹھور مرحوم کے رفقا، ادبی زعما اور احباب سے مشاورت کے بعد کیا ہے -انھوں نے کہاکہ منصور راٹھور ہمیشہ نوجوان اہل قلم کی حوصلہ افزائی کرتے رہے – منصور راٹھور ادبی ایوارڈ شاعری ، سفر نامہ ،تحقیق اور دیگر اصناف کے نمایاں نوجوان قلم کاروں کو دیا جاۓ گا –

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact