Saturday, April 20
Shadow

مکڑا پہاڑ پرسد پارہ کو خراج تحسین


ملک وسیم،سید اسرار کاظمی اور را نا ذیشان

مظفرآباد ( پی ایف پی نیوز )

مظفرآباد کے نوجوان آزاد کشمیر کی عوام کی جانب سے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مکڑا پہاڑ بھیڑی پہٹکہ پہنچ گے۔ملک وسیم،اسرار کاظمی اور رانا ذیشان نے 12ہزار فٹ بلندی پرواقع مکڑا پہاڑ سر کیا۔مظفرآباد کے نوجوانوں نے مکڑا پہاڑ پر اکسیجن کی کمی کی وجہ سے ایک گھنٹہ گزار کر محمد علی سد پارہ اور ان کے دو ساتھیوں کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا،مکڑا پہاڑ بھیڑی پہٹکہ میں سرد موسم میں جانے والے پہلے نوجوان ہیں۔

واپسی پر مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد وسیم نے کہا کہ وہاں کہ مقامی لوگ حیران تھے کہ آپ کہاں جا رہیں اور کیسے وہاں پہنچے گے لیکن ہم وہاں پہنچے اور ایک گھنٹہ بھی گزارا۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ بھیڑی تک روڈ جاتی ہے وہاں سے آگے چند گھنٹو ں کا پیدل سفر ہے،دو دن کے سفر میں ہم نے ایک رات بہقہ میں گزاری اور دوسرے دن ہم مکڑا پہاڑ پر پہنچے جہاں برف باری تھی۔

ملک وسیم،سید اسرار کاظمی اور را نا ذیشان نے مزید کہا کہ ایڈوینچر ٹور ازم کے لیے مکڑا پہاڑ بہترین جگہ ہے لیکن یہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے،مکڑا پہاڑ کے گردو نواح میں رہنے والے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جو کہ افسوسناک بات ہے۔

انھوں نے مطالبہ کہ بلند پہاڑوں پر رہنے والوں کو حکومت بنیادی سہولیات فراہم کرے 

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact