Saturday, April 20
Shadow

Khawaja Muhammad Shafi Memorial Achievement Awards

خواجہ محمد شفیع    1939 میں راولاکوٹ آزادکشمیر کے  نواحی   گاؤں تراڑ میں پیدا ہوۓ – مڈل تک تعلیم مقامی ا سکول سے حاصل کرنے کے بعد انتہائی کم عمری میں ملازمت کے لیے  لاہور منتقل ہو گئے۔ جہاں  پاکستان کے موقر ترین سائنسی ادارے پاکستان کونسل  آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ  ( پی سی ایس آئی آر ) میں بطور لیباریٹری اسٹنٹ ملازمت شروع کی -اعلیٰ تعلیم یافتہ  سائنسدانوں اور ماہرین کے ساتھ سرکاری امور کی انجام دہی نے ان کے شوق تعلیم کو جلا بخشی  اور  دوران ِ ملازمت میٹرک کا امتحان پاس کیا-  نامساعد حالات کے باوجود دو کنبوں کی کفالت  کے ساتھ  ساتھ   متعدد   فیملیوں  کی   ہر ممکن   مدد کرتے رہے۔  دکھی انسانیت کا درد ان کی ذات  میں کوُٹ کوُٹ کر بھرا تھا۔ علامہ اقبال کے اس قدر شیدائی کہ اپنے تمام بیٹوں کے نام ان  کے نام سے جوڑ دئیے۔ 1992 میں داغِ مفارقت دے گئے۔ آپ سب سے التماس ہے کہ ہمارے والد صاحب کے لیے دعائے مغفرت کریں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے,

پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اھتمام گورنمنٹ مڈل اسکول تراڑ راولاکوٹ  اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول چھل (تراڑ) میں زیر ِتعلیم بچوں کے لیے خواجہ محمد شفیع مرحوم ایچیومنٹ ایوارڈز کا اجرا ء کر دیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے سالانہ 40 ہزار روپے تک کی رقم مختص کی گئی ہے 

2022-ایوارڈز کی تفصیل

8th Class (Board Exam):

  • Aqeela Aman  (545)-1st Position Rs.10,000/-
  • Mariam Nadar (506)-2nd Position Rs. 7,000/-
  • Abdul Manan ( 502)-3rd Position Rs. 5,000/-

5th Class (Board Exam):

  • Muhammad Umer  (345)-1st Position Rs. 8,000/-
  • Zain Ul Abideen  (321)-2nd Position Rs. 5,000/-

 

 

 

 

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact