Thursday, April 25
Shadow

کشمیر چیئرٹ ایبل ٹرسٹ کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم

مظفرآباد ( پی ایف پی نیوز)

برطانوی فلاحی ادارے کشمیر چیئرٹ ایبل ٹرسٹ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سینکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کی گئی۔کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ نے نیلم ویلی،جہلم ویلی اور مظفرآباد کے سینکڑوں مستحق خاندانوں کی مدد کر کے ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ آزاد کشمیر بھر میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے رہا ہے ۔کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ کے نائب صدر احسن اعوان نے پریس فار پیس نیوز  کےساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ یو کے اور آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ فلاحی ادارہ ہے ۔اس ادارے کو نوجوان چلارہے ہیں جو اپنی فیملی اور دوستوں سے ڈونیشن جمع کرتے ہیں اور مستحقین تک پہنچاتے ہیں ۔ہر سال رمضان المبارک میں رمضان فوڈ پروگرام اور عیدالبقرہ پر اجتماعی قربانی کی جاتی ہے ۔احسن اعوان نے اس رمضان المبارک میں کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ کے ساتھ معاونت کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا اورا ن سے اپیل کی کہ وہ پورا سال حسب استطاعت غریب افراد کی مد د کریں ۔کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ نے 29ویں رمضان المبارک مظفرآباد امبور کے مقام پر رمضان فوڈ پیکچ کی احتتامی تقریب منعقد کی ۔جہاں درجنوں مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکچ تقسیم کیا گیا ۔رمضان فوڈ پیکچ میں آٹا بیس کلو،تیل پانچ لیٹر،چاول پانچ کلو،دالیں تین کلو،نمک ،مصالحہ ،گھی اور دیگر اشیائے خردونوش شامل تھیں ۔نائب صدر احسن اعوان نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیےمزید ووکیشنل ٹریننگ سنٹرزقائم کرے گا ۔آزاد کشمیر کی آبادی کا نصف حصہ خواتین پر مشتمل ہے ،اگر خواتین ہنر مند بن جائیں تو وہ باعزت روزگار کر سکتی ہیں ،کشمیر چیئرٹی ایبل ٹرسٹ خواتین کو معاشی طور پر خودکفیل بنانے کے لیے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے ۔معاشرے میں بے سہارہ خواتین کو ہنر مند بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے جس کے لیے ہم سب کو عملی کاوش کرنی چاہیے ۔

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact