Saturday, April 20
Shadow

سائنسی جنگل کہانی ۔ تبصرہ تہذین طاہر

تبصرہ تہذین طاہر
”سائنسی جنگل کہانی“ دراصل ایسا ناول ہے جس میں جنگل کی کہانی اسی کے باسی جانوروں کی زبانی بیان کی گئی ہے۔ ناول میں موجود کہانیاں ایک تسلسل کے ساتھ جاری ہیںلیکن اس میں شامل ہر قصے کو ایک الگ عنوان دیا گیا ہے تاکہ سمجھنے میں آسانی ہو۔اس ناول کو لکھنے کا مقصد بچوں کو ماحولیاتی آلودگی سے آگاہ کرنا ہے۔ جس کے لیے جانوروں کو مثال بنا کر یہ دلچسپ ناول لکھا گیا تاکہ بچے پڑھنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کی تدابیر بھی سمجھ سکیں۔ ناول میں بچوں کی توجہ مرکوز رکھنے کے لیے اس میں تصاویر بھی شامل کی گئی ہیں۔ ناول کا سرورق اس خوبصورت انداز سے ترتیب دیا گیا ہے کہ کسی بھی توجہ اپنی طرف کھینچ سکتا ہے۔ زیر نظر ناول کی مصنفہ محترمہ تسنیم جعفری اردو زبان میں ادب اطفال کا ایک معتبر نام ہیں۔ انھیں عصر حاضر میں اردو زبان میں سائنسی فکشن کی سب سے بڑی لکھاری کہا جا سکتا ہے۔ بچوں اور نوجوانوں کے لیے سائنسی، ماحولیاتی موضوعات پر اب تک ان کی سولہ کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں اور مزید پر کام جاری ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور میں اس چیز کی اشد ضرورت ہے کہ بچوں کو روایتی کہانیوں اور داستانوں کے ساتھ ساتھ جدید رویوں اور ایجادات سے روشناس کروایا جائے ۔ اور اس حوالے سے تسنیم جعفری کا قلم نت نئی کہانیاں لکھ کر بچوں کا سائنسی اور ٹیکنالوجی سے رشتہ جوڑنے کا کام بخوبی کر رہا ہے۔” سائنسی جنگل کہانی “ناول سائنس، ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی دیتا ایک مکمل ناول ہے جو بچوں میں بہت کم وقت میں مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ مصنفہ نے ناول کا انتخاب اپنی والدہ محترمہ کے نام کیا ہے جن سے وہ بچپن میں اچھی اچھی کہانیاں سنا کرتی تھیں۔ ناول کی قیمت400/-روپے ہے۔ ناول پریس فار پیس فاؤنڈیشن(یوکے) سے شائع کیا گیا ہے۔ناول منگوانے کے لیے اس ای ۔میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

 tasneemjafri1@gmail.com

۔
(تبصرہ: تہذین طاہر۔لاہور)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact