Pic01-028 ISLAMABAD: July01-Laborers are sits along the road side with their working instruments at G-9 Sector as they are waiting for Costumers. ONLINE PHOTO by Sunny Ghouri

شبیر ڈار
              بےروزگاری ایک ایسی تلخ حقیقت ہے جو معاشرے کے امن و سکون کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے . عہد حاضر میں کورونا وائرس جس تناسب سے پھیل رہااس سے زیادہ بےروزگاری بڑھ رہی ہے . نوجوان طبقہ جو کسی بھی قوم کی ترقی و خوش حالی میں اہم کردار ادا کرتا ہے وہ بےروزگاری کے مسئلہ سے دوچار ہے . اس مسئلہ سےنوجوان طبقہ ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہا اور ذہنی تناؤ انہیں نشہ خوری اور جرائم کی جانب دھکیل رہا ہے . جس سے اخلاقی و سماجی برائیاں جنم لے ہی ہیں  . 

           عہد حاضر میں اگر ہم عصمت فروشی ، چوری ، ڈاکہ زنی ، بے ایمانی ، نشہ خوری اور دیگر جرائم کا جائزہ لیں تو اس میں سب سے بڑا کردار بے روزگاری کا ہے . اگر نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ روزگار بھی فراہم کیا جائے تو جرائم کی شرح میں کمی آ سکتی ہے . نوجوان طبقہ کو جب اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کے دور میں روزگار نہ ملے تو وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے اور پھر جرائم کے پیشہ سے منسلک ہو جاتے اور کچھ خودکشی کو ترجیح دیتے .

        ریاست کے کسی بھی ادارے میں آج سو افراد مطلوب ہوں تو وہاں دس ہزار درخواستیں جمع ہو جاتی ہیں اور اس پر کامیاب صرف سو ہی ہوتے باقی سب کو ناکامی و مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا اور یہ ناامیدی انہیں جرائم کی جانب دھکیل دیتی اور کچھ خودکشی کرنے پر تیار ہو جاتے .

        حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر سے گزارش کروں گا کہ کورونا وائرس سے زیادہ جو ریاست میں بےروزگاری کا وائرس بڑھ گیا ہے پہلے اس پر توجہ دیں اس کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں . اور میرٹ پر تقرری عمل میں لائی جائے. سستا اور یکساں نصاب تعلیم رائج کیا جائے. طلبہ کو سہولیات دی جائیں اور ایسا  نظام لایا جائے جس سے بےروزگاری کم ہو سکے اور معاشرے میں امن قائم ہو سکے . اب نہیں تو پھر کبھی نہیں

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact