Thursday, April 25
Shadow

پریس فار پیس فاونڈیشن کی ایک پروقار تقریب کا احوال / ایمان فاطمہ


تحریر:  ایمان فاطمہ
بچوں کے ادب پر گہری دسترس رکھنے والی معروف ادبی شخصیت محترمہ تسنیم جعفری کی ادبی خدمات و شخصیت پر تحریری مقابلے کے انعام یافتگان کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم انعامات کی شاندار تقریب جو 31 جولائی ہفتہ کی شام کو لاہور قذافی اسٹیڈیم کے پنجابی کمپیکس کے ھال میں منعقد کی گی تھی ۔۔میری خوش قسمتی مجھے بھی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا ۔۔اس روز موسم بھی سہانا ہو رہا تھا ۔لاہور کو گہرے کالے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا اور کسی بھی وقت بے ایمان بادل کاروائی کر سکتے تھے ۔ مگر ہم بھی اپنی دھن کے پکے تھے موسم کی خرابی اور تیز ترین بارش بھی اس تقریب میں جانے سے نہ روک سکی ۔میں نے موسم کی صورت حال دیکھتے ہوئے آٹو کروا کر بھتیجے کو ہمرا ہ لیا ۔اور ہم بروقت ہال پہنچ گے ۔ میں جب پہنچی تو ہال کی سج دھج سے بہت متاثر ہوئی ۔ ہال رنگا رنگ بینرز اورمختلف خوبصورت کارڈز اور تتلیوں والے کارڈز سے سجا ہوا تھا۔ھال میں بہت سے معزز مہمان تشریف فرما تھے۔جن کی تشریف فرمائی میں موسم کی خرابی بھی آڑے نہ آ سکی اور سب معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کر کے اس پروقار تقریب کو مزید خوبصورت بنا دیا ۔وہاں جا کر سب سے پہلے میرا سامنا محترمہ تسنیم جعفری صاحبہ سے ہوا ۔۔ماشاءاللہ کیا خوبصورت شخصیت ہیں ۔۔بہت ہی عمدہ اخلاق کی مالک ہیں ۔انھوں نے مجھے تقریب میں موجود
تمام معزز مہمانوں سے ملوایا ۔۔ان سب سے میرا تعارف بھی کروایا -ماشاءاللہ کیا کہنے 15 کتابوں کی رائٹر ۔۔ایوارڈ یافتہ مصنفہ اور اتنی عاجزی اتنی سادگی پر میں حیران رہ گی جب انھوں نے بہت پیار سے
آ کر میرا ہاتھ پکڑ کر کہا آو ایمان مہمانوں سے ملواوں ۔۔سچ مچ میں اتنی عزت اتنے پیار کی امید نہیں رکھتی تھی ۔۔میری ملاقات ہوئی پھول میگزین کے ایڈیٹر سر شعیب مرزا صاحب ، ڈاکٹر فضلیت بانو صاحبہ ،فیملی میگزین کی ایڈیٹر غلام زہرا صاحبہ ،میم شاہین صاحبہ ،آپا شمیم عارف صاحبہ اور ادیب نگر کے کچھ ممبرز سے جن سے مل کر بہت اچھا لگا ۔
اچھا بتا رہی تھی آپ کو پروقار تقریب کا احوال تو تقریب تلاوت قرآن پاک سے شروع ہوئی ۔اس کے بعد معزز مہمانوں نے اپنے اپنے الفاظ میں میم تسنیم جعفری صاحبہ کو اور پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی عمدہ کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس کے بعد پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے پوزیشنز ہولڈرز کو شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نواز ا گیا میری خوش قسمتی کہ مجھے بھی ان کی جانب سے سرٹیفکیٹ سے نواز گیا ۔۔آخر میں بہترین ریفریشمینٹ دیا گیا ۔۔میں بہت شکر گزار ہوں پریس فار پیس  فاؤنڈیشن کی جنھوں نے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بہت عمدہ تقریب کروائی ۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن کو بہت عمدہ پروقار تقریب منعقد کروانے پر بہت سی داد ۔ انتظامیہ کا بھرپور تعاون اور خوش اخلاقی متاثر کن تھی ۔
میں امید کرتی ہوں آگے بھی پریس فار پیس  فاؤنڈیشن کی لاہور ٹیم
اس طرح کی تقریبات منعقد کروا کر لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی۔اللہ پا ک  پریس فار پیس  فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو ڈھیروں کامیابیاں عطا فرمائیں ۔آمین پاکستان زندہ باد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact