انسانی حقوق کی بقا کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے

– اداروں اور عوام کا اشتراک کار ہی کامیابی کا ضامن ہے

یوم انسانی حقوق پر   صابر مغل، سلطان علی، روبینہ ناز،عقیل بانڈے اور دیگر کا خطاب

باغ

‎انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سوشل ویلفیئر کمپلیکس باغ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

‎۔‎تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باغ سردار صابر مغل نے کہا کہ ہم باغ میں سرکاری محکموں اور  مقامی اداروں کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے حوالے سے کام کریں گے۔اور سماجی تنظیموں کی مشاورت سے  انسانی حقوق کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے۔‎باغ انتظامیہ ہر وہ کام جس سے معاشرے میں بہتری آئے سول سوسائٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔اور ہم سب ملکر فلاح انسانیت کی طرف طرف بڑھیں گے۔انہوں نے قومی، مقامی این جی اوز اور محکمہ سماجی بہبود کے کردار کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوشی کی بات  ہے کہ مردوں کے شانہ بشانہ خواتین بھی  مختلف سماجی اداروں کے پلیٹ فارم سے کام کررہی ہیں۔جس سے اس علاقے کا مستقبل روشن نظر آتا ہے۔

تقریب کے میزبان ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر باغ سردار سلطان علی طاہر نے مہمان خصوصی سے مختلف این جی اوز کے نمائندگان کا تعارف کروایا۔تقریب سے مقامی اور قومی این جی اوز کے نمائندگان نے خطاب کیا اور اپنے اپنے اداروں کے کام کے حوالے سے مہمان خصوصی کو بریفنگ دی۔ ‎

پراجیکٹ مینیجر  روبینہ ناز نے کہا کہ  پریس فار پیس فاؤنڈیشن ضلع باغ کے اندر عمومی اور ناڑ شیر علی خان یونین کونسل پر خصوصی طور پر عوام کی بہتری میں مصروف عمل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناڑشیر علی خان میں لوہار بیلہ کے مقام کو اپنی تمام فلاحی سرگرمیوں کا مرکز بنایا ہے -خواتین کو ہنر مند بنا نے  کے چار سو سے زائد خواتین کو  ٹیلرنگ کی تربیت دے چکے ہیں۔ یوسی ناڑ شیر علی خان میں مربوط طریق کار کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔جس میں تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو عوامی خدمات کے لئے فعال کیا ہے -بنیادی صحت کے حوالے سے فری جنرل میڈیکل کیمپس،آنکھوں کے علاج کے کیمپس اور شگر کیمپس کے ذریعے پندرہ سو افراد کو علاج کی مفت سہولت مہیا کی گئی ہیاور ایک سو کے لگ بھگ افراد کو فرسٹ ایڈ اور کچن گارڈنگ کی تربیت دی گئ ہے۔پریس فار پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ادب کو فروغ دینے کیلئے مختلف سیمینار کے ذریعے اچھے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں راولپنڈی،لوہار بیلہ،  لاہور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں ایوارڈز کا اجرا  کیا گیا ہے۔پریس فار پیس لوہار بیلہ،رنگلہ، تھب اور راولاکوٹ میں چار لائبریوں کی سرپرستی کررہی ہے

۔انہوں نے کہا کہ ہم بہترین رابطہ کاری اور تعاون کرنے پر باغ انتظامیہ،سماجی بہبود،زراعت،پاپولیشن ویلفیئر اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔قطر چیئرٹی کے فوکل پرسن عمران نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر چیئرٹی یتیم بچوں کی تعلیم اور کفالت کے حوالے سے سماجی بہبود اور مقامی اداروں کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔اور ہماری کوشش ہے کہ یتیم بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔۔یتیم بچوں کو نہ صرف وظائف مہیا کیئے جاتے ہیں بلکہ مانیٹرنگ کا معیاری سسٹم موجود ہے اور ان بچوں کی تعلیمی،صحت اور خوراک کی بھی مکمل جانچ پڑتال کی جاتی ہے اور ماہانہ،سہ ماہی اور سالانہ پراگریس بھی مرتب کی جارہی ہے اور یہ بچے تعلیم کے میدان میں نہ صرف تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ بہت اعلیٰ نتائج بھی دے رہے ہیں۔ تقریب سے سردار عاطف نعیم،عقیل حید بانڈ ے سمیت علاقائی، قومی اور مقامی اداروں کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact