مظفرآباد پی ایف پی ایف نیوز
آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے پر عوامی اور سیاسی سطح پر رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے – حکومتی جماعت کی طرف سے جن خواتین کو آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں پارٹی کی انتہائی باصلاحیت  اور متحرک رہنما محترمہ گلزار فاطمہ شامل نہیں ہیں جس پر مبصرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے – محترمہ گلزار فاطمہ کو ان کی سیاسی جہدو جہد اور ماضی میں قانون ساز اسمبلی میں شاندار کردار کی وجہ سے آزاد خطے کے سنجیدہ سیاسی حلقوں اور بالخصوص خواتین میں بھر پور پذیرائی حاصل ہے۔ – آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر گلزار فاطمہ کو نظر انداز کرنے پر پارٹی کے علاوہ دیگر طبقات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے –
گلزار فاطمہ انگریزی لٹریچر میں تعلیم یافتہ ہیں اور کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے کے لئے انگریزی لٹریچر کی تیاری میں بھی پیش ہیش رہی ہیں-یہ لٹریچر ماضی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پارلیمانی وفود غیر ملکی دوروں کے دوران استعمال کرتے رہے ہیں -گلزار فاطمہ دو ھزار چودہ میں ریڈکریسنٹ کی سیکرٹری کی حثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں -آزاد کشمیر  پی ٹی آئی کے قیام کے بعد وہ خواتین ونگ کی صدر نامزد ہوئیں اور آزاد کشمیر بھر میں خواتین ونگ کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا- دو ہزار سو لہ میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی منشور کمیٹی کی رکن تھیں -پاکستان تحریک انصاف کے طویل دھرنے میں بھی پارٹی کارکنوں کی قیادت کی –
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محترمہ گلزار فاطمہ  نے عمران خان کے نظریے کو مظفرآباد شہر بلکہ پورے آزاد کشمیر کی خواتین تک متعارف کروایا اور ہر فورم پر خواتین کی غیر جانبدار جنگ لڑی اور ایک طویل مدت کے بعد آخر کار اپنے مشن میں اللہ کی مدد کے ساتھ کامیاب ہوئی اور عمران خان کی تبدیلی حکومت کا قیام عمل میں آیا آزاد کشمیر کی خواتین کا وزیر امور کشمیر علی امین خان صاحب اور پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی صاحب سے مطالبہ ہے کہ محترمہ گلزار فاطمہ کو آزاد کشمیر میں ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر آزاد کشمیر لگایا جائے تاکہ وہ خواتین کے حقوق کی نمائندگی کر سکیں۔گلزار فاطمہ ایک باکردار باوقار باہمت پڑھی لکھی خاتون ہیں تمام حلقوں کی خواتین اعلی قیادت سے پرزور اپیل کرتی ہیں کہ گلزار فاطمہ کو حکومت وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایڈوائزر لگایا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

×

Send a message to us on WhatsApp

× Contact